اردو کے پروفیسر

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم نے یوں پڑھا تھا کہ ریاضی کے وہ پروفیسر شاعر بھی تھے اور "غریب" تخلص رکھتے تھے۔ ایک روز جب کلاس روم میں داخل ہوئے تو کسے بچے نے تختہ سیاہ پر یہ شعر لکھ دیا تھا:


اس کے نیچے جناب نے یہ لکھا:
:)درست فرمایا آپ نے ۔۔ شاید وہ مقطع ہی تھا ۔۔۔یہ شعر بھی غالبا"
انہی کی طرح کسی ریاضی دان شاعر صاحب کا ہو گا ۔
میں تو اک حرف تہجی بھی نہیں پڑھ سکتا
تیری آنکھیں ہیں ریاضی کے سوالوں جیسی
 

سید عاطف علی

لائبریرین
وابستگان ہردو علوم ادب و ریاضی کیلئےایک اور خراج تحسین۔:)
دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں‌ نہیں۔
 

Shahnaz Sheikh

محفلین
ریاضی کے پروفیسر کلاس میں لیکچر دے رہے تھے، طلباء کئی دنوں سے مسلسل ریاضی جیسے خشک مضمون کو پڑھ رہے تھے۔

ایک دن تنگ آ کر ایک منچلے نے کلاس میں ایک شعر پڑھ دیا۔

دعویٰ بڑا ہے علمِ ریاضی میں آپ کو​
طول شبِ فراق ذرا ناپ دیجیے​

یہ سُننا تھا کہ پروفیسر صاحب کلاس سے چلتے بنے۔ اب سب طلباء پریشان کہ یہ کیا ماجرا ہوا۔ ایسا کیا ہو گیا کہ پروفیسر صاحب کلاس ہی چھوڑ کر چلتے بنے۔

کوئی ایک گھنٹے بعد پروفیسر صاحب کلاس میں آئے اور آتے ہی کہنے لگے۔ دو فٹ چار انچ۔
کسی کی سمجھ میں کچھ نہ آیا کہ یہ کیا عقدہ ہے؟

تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ شعر سُن کر پروفیسر صاحب گھر چلے گئے تھے اور کل شب جو فراک اپنی بچی کے لیے لیکر آئے تھے اس کا طول ناپنے گئے تھے۔ جو کہ دو فٹ اور چار انچ تھا۔

واہ بہت خوب
ان پروفیسر صاحب کی اردو میری طرح کمزور لگتی ہے جبہی فراق اور فراک میں فرق نہیں کرپائے :heehee:
 

ندیم مراد

محفلین
ویسے کسی نے غور نہیں کیا یہ پروفیسر صاحب کسی شیخ چلی سے کم نہیں تھے،
خاک سے گوشت پکا لیا
فرق صرف اتنا ہے
شیخ چلی کا پلاؤ مشہور ہو گیا
پروفیسر کا گوشت ابھی مشہور ہونا باقی ہے
 

ندیم مراد

محفلین
ویسے کسی نے غور نہیں کیا یہ پروفیسر صاحب کسی شیخ چلی سے کم نہیں تھے،
خاک سے گوشت پکا لیا
فرق صرف اتنا ہے
شیخ چلی کا پلاؤ مشہور ہو گیا
پروفیسر کا گوشت ابھی مشہور ہونا باقی ہے
 

sani moradabadi

محفلین
اردو کے پروفیسر گھر آئے تو بیوی سے پوچھا
بیگم آج کیا پکایا ھے۔ مہنگائ کے ہاتھوں پریشان عورت نے جواب دیا
خاک پکائی ھے
پروفیسر صاحب بولے
خاک کو الٹ کریں تو کاخ بنتا ھے
کاخ فارسی میں محل کو کہتے ھیں
محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ھے
لحم کو اردو میں گوشت کہتے ھیں
اچھا بیگم آج گوشت پکایا ھے
مکمل چٹکلہ یوں ہے

بیوی غصے میں تھی
وہ بولی
گوشت کا الٹا سنسکرت میں تشوگ ہے اور تشوگ کو اردو میں لاٹھی کہتے ہیں
پھر بیوی نے لاٹھی اٹھائی ہی تھی کہ پروفیسر صاحب اگلی کارروائی سمجھ گئے

پھر جو ہوا وہ اردو ادب کی ایک الگ تاریخ ہے
 
Top