اردو یونیکوڈ میں قران کریم

الف عین

لائبریرین
منہاجین اگر عرفان القرآن سائٹ سے مکمل ترجمہ مرتب کر کے ایک واحد ڈاکیومینٹ میں مہیا کر دیں تو بہتر ہے۔ ورنہ پھر ایک ایک صفحہ یا سورت کو کاپی پیسٹ کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ منہاجین کے پاس شاید ایسی فائل موجود ہوگی ہی۔
 
منہاجین

محفلین
بس ذرا تھوڑا سا اِنتظار

توجہ دلانے کا شکریہ۔۔۔ بس ذرا تھوڑا سا اِنتظار۔۔۔ فائل تیار کر کے حاضر ہوتا ہوں۔
 
منہاجین

محفلین
قرآنِ مجید بمع اُردو ترجمہ عرفان القرآن یونیکوڈ میں مکمل متن

عام قاري کو تفاسير سے بے نياز کر دينے والا قرآنِ مجيد کا عام فہم اور جديد ترين اردو ترجمہ، جو دورِ حاضر کي عقل پر دينِ اسلام کي حقانيت آشکار کرتے ہوئے مستشرقين کے ہر سوال کا کماحقہ جواب فراہم کرتا ہے، ذیل میں فراہم کردہ روابط پر یونیکوڈ میں عربی متن کے ساتھ ڈاؤنلوڈنگ کے لئے میسر ہے۔

وِن ریر فائل : 802 کلوبائیٹ

وِن زپ فائل : 1,227 کلوبائیٹ

آن لائن مطالعہ کے لئے عرفان القرآن ڈاٹ کوم ملاحظہ ہو۔

.
 
نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے منہاجین۔ آپ بلاشبہ دین کی لاجواب خدمت انجام دے رہے ہیں۔
 
باذوق

محفلین
قرآنِ مجید بمع اُردو ترجمہ عرفان القرآن یونیکوڈ میں مکمل متن

منہاجین نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیل میں فراہم کردہ روابط پر یونیکوڈ میں عربی متن کے ساتھ ڈاؤنلوڈنگ کے لئے میسر ہے۔.
آپ کا شکریہ۔ (اس طرح “ تحقیق “ میں آسانی ہوگی۔)
ویسے ۔۔۔ اگر یہ ترجمہءقرآن ، صحابہءکرام (رضی اللہ عنہم اجمعین) اور علمائے سلف صالحین کے مجموعی عقائد سے مطابقت رکھتا ہے ، تو ۔۔۔
برادر منہاجین، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
 
الف عین

لائبریرین
قرآنِ مجید بمع اُردو ترجمہ عرفان القرآن یونیکوڈ میں مکمل متن

منہاجین نے کہا:
عام قاري کو تفاسير سے بے نياز کر دينے والا قرآنِ مجيد کا عام فہم اور جديد ترين اردو ترجمہ، جو دورِ حاضر کي عقل پر دينِ اسلام کي حقانيت آشکار کرتے ہوئے مستشرقين کے ہر سوال کا کماحقہ جواب فراہم کرتا ہے، ذیل میں فراہم کردہ روابط پر یونیکوڈ میں عربی متن کے ساتھ ڈاؤنلوڈنگ کے لئے میسر ہے۔

وِن ریر فائل : 802 کلوبائیٹ

وِن زپ فائل : 1,227 کلوبائیٹ

آن لائن مطالعہ کے لئے عرفان القرآن ڈاٹ کوم ملاحظہ ہو۔
.
رار فائل میں تو کچھ گڑبڑ ہے۔ ان زپ کرنے میں میرا پروگرام ہیڈر ایریر دے رہا ہے۔ اب زپ فائل دیکھتا ہوں۔
 
ثناءاللہ

محفلین
ماشاءاللہ منھاجین بھائی
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
واقعی جناب اس کو پڑھ کر اس ترجمہ کی افادیت کا پتا چلتا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے بہت خوب صورت ترجمہ کرکے اردو دانوں پر ایک بہت بڑا احسان کیا ہے۔ میرے پاس کچھ پرانے تراجم تھے جن کی اردو دور حاضر کے مطابق نہیں تھی اور وہ لفظی تراجم تھے جن کو سمجھنا مشکل تھا ۔ لیکن اس نے تو سارے مسائل ہی حل کردئیے ہیں۔ اللہ طاہر القادری صاحب کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے ان کا امت مسلمہ پر واقعی بہت بڑا احسان ہے۔ واقعی یہ ترجمہ اپنی مثال آپ ہے کہ اتنا جامع اور واضح ہے کہ ترجمہ سے بڑھ کر تشریح و توضیح کا مقام رکھتا ہے اور ایک عام مسلمان کے اسے پڑھنے کے بعد تفسیری کتب کی ضرورت نہیں رہتی ہاں جس نے تحقیقی کام کرنا ہو وہ ایک الگ بات ہے۔
میں نے ان آیات کا بغور مطالعہ کیا ہے جن میں عمومی طور پر برصغیر میں فرقہ وارانہ عقائد کی بحث کی جاتی ہے اور ہر مسلک اپنی مرضی کا ترجمہ کرتا ہے۔
ڈاکٹر قادری صاحب کا ترجمہ اس حوالے سے بھی بے مثال ہے کہ انھوں نے امت مسلمہ کے مجموعی عقائد جو صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین، تابعین اور اہل بیت کرام کے عقائد سے مطابقت رکھتے ہیں ان عقائد کو اپنے ترجمہ میں پرو دیا ہے۔

ماشاءاللہ۔۔۔۔ دل خوش کر دیا ہے آپ نے۔ اور منھاجین بھائی ایک چھوٹا سا کام اور کہ اس ترجمہ کی طباعت کی کاپی کہاں سے مل سکتی ہے میں یہیں لاہور میں ہی ہوتا ہوں ۔ ایڈریس وغیرہ بتا دیں۔
 
ثناءاللہ

محفلین
قرآنِ مجید بمع اُردو ترجمہ عرفان القرآن یونیکوڈ میں مکمل متن

اعجاز اختر نے کہا:
رار فائل میں تو کچھ گڑبڑ ہے۔ ان زپ کرنے میں میرا پروگرام ہیڈر ایریر دے رہا ہے۔ اب زپ فائل دیکھتا ہوں۔

اعجاز اختر صاحب
میں نے دونوںفائلوں RAR اور ZIP کو ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھا ہے بالکل صحیح چل رہی ہیں۔ شاید آپ کے کسی سافٹ وئیر کا مسلئہ نہ ہو۔
 
منہاجین

محفلین
قرآنِ مجید بمع اُردو ترجمہ عرفان القرآن یونیکوڈ میں مکمل

اعجاز اختر نے کہا:
رار فائل میں تو کچھ گڑبڑ ہے۔ ان زپ کرنے میں میرا پروگرام ہیڈر ایریر دے رہا ہے۔ اب زپ فائل دیکھتا ہوں۔

جی محترم اعجاز اختر صاحب، میں نے بھی چیک کیا ہے۔ دونوں فائلیں درست ہیں۔ کیا آپ اپنے سافٹ ویئر بارے تسلی کریں گے، کہیں یہ مسئلہ اس کی وجہ سے تو پیش نہیں آ رہا؟
 
باذوق

محفلین
محض تائید کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ثناءاللہ نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر قادری صاحب کا ترجمہ اس حوالے سے بھی بے مثال ہے کہ انھوں نے امت مسلمہ کے مجموعی عقائد جو صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین، تابعین اور اہل بیت کرام کے عقائد سے مطابقت رکھتے ہیں ان عقائد کو اپنے ترجمہ میں پرو دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظاہر سی بات ہے کہ کسی بات کی محض تائید کرنا یا مخالفت کرنا ، کوئی بڑی بات نہیں !
ہاں ، اگر آپ واقعی میں اپنی بات کی تائید میں ‌مضبوط دلائل رکھتے ہوں تو آپ کو دعوت ہے کہ یہاں تشریف لائیں۔ شکریہ۔
 
الف عین

لائبریرین
رار فائل شاید صحیح ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئی تھی۔ میں نے دوبارہ کی تو صحیح ہو گئی ہے۔ میرا پروگرام ہے زپ جینیس۔ اور اس نے رار فائل کی کونٹینٹ تو صحیح دکھائی لیکن اس کو کھول نہیں سکا۔
 
Top