ماشاءاللہ منھاجین بھائی
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
واقعی جناب اس کو پڑھ کر اس ترجمہ کی افادیت کا پتا چلتا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے بہت خوب صورت ترجمہ کرکے اردو دانوں پر ایک بہت بڑا احسان کیا ہے۔ میرے پاس کچھ پرانے تراجم تھے جن کی اردو دور حاضر کے مطابق نہیں تھی اور وہ لفظی تراجم تھے جن کو سمجھنا مشکل تھا ۔ لیکن اس نے تو سارے مسائل ہی حل کردئیے ہیں۔ اللہ طاہر القادری صاحب کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے ان کا امت مسلمہ پر واقعی بہت بڑا احسان ہے۔ واقعی یہ ترجمہ اپنی مثال آپ ہے کہ اتنا جامع اور واضح ہے کہ ترجمہ سے بڑھ کر تشریح و توضیح کا مقام رکھتا ہے اور ایک عام مسلمان کے اسے پڑھنے کے بعد تفسیری کتب کی ضرورت نہیں رہتی ہاں جس نے تحقیقی کام کرنا ہو وہ ایک الگ بات ہے۔
میں نے ان آیات کا بغور مطالعہ کیا ہے جن میں عمومی طور پر برصغیر میں فرقہ وارانہ عقائد کی بحث کی جاتی ہے اور ہر مسلک اپنی مرضی کا ترجمہ کرتا ہے۔
ڈاکٹر قادری صاحب کا ترجمہ اس حوالے سے بھی بے مثال ہے کہ انھوں نے امت مسلمہ کے مجموعی عقائد جو صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین، تابعین اور اہل بیت کرام کے عقائد سے مطابقت رکھتے ہیں ان عقائد کو اپنے ترجمہ میں پرو دیا ہے۔
ماشاءاللہ۔۔۔۔ دل خوش کر دیا ہے آپ نے۔ اور منھاجین بھائی ایک چھوٹا سا کام اور کہ اس ترجمہ کی طباعت کی کاپی کہاں سے مل سکتی ہے میں یہیں لاہور میں ہی ہوتا ہوں ۔ ایڈریس وغیرہ بتا دیں۔