ارمغان حجاز مکمل ای بُک

مہوش علی

لائبریرین
پہلے ذرا ذیل کی فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ باقی باتیں بعد میں ہوں گی۔
 

Attachments

  • urdu_web_124.zip
    308.1 KB · مناظر: 18

مہوش علی

لائبریرین
صحیح طریقے سے اوپن آفس میں فارمیٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے جب میں نے کاپی اور پیسٹ کرنا شروع کیا، تو پوری کتاب ایک گھنٹے میں تقریبا ختم ہو گئی۔

پھر میرے پاس ایک فری ویئر ہے، جو کہ ورڈ فائل یا ایک بڑی ایچ ٹی ایم ایل فائل کو ھیڈنگز کی بنیاد پر مختلف ابواب میں تقسیم کر دیتا ہے۔

اس فری ویئر کی بہت بہترین بات یہ ہے کہ تمام ابواب میں بہت اچھے طریقے سے ربط دیے گئے ہیں اور اس لیے پوری کتاب میں براؤزنگ میں کوئی پرابلم نہیں آتی۔

اس فری ویئر نی 2 منٹ سے کم عرصہ میں مجھے پوری کتاب کے 48 ابواب بنا کر پیش کر دیے۔

اوپر دی گئی زپ فائل میں آپ کو دو طرح کی فائلیں ملیں گی۔

1۔ پی ڈی ایف فائل۔

2۔ 48 کے قریب ایچ ٹی ایم ایل فائلز۔

آپ کو ان ایچ ٹی ایم ایل فائلز میں سب سے پہلے armaghan_e_hijazfs نامی فائل کھولنی ہے۔ وہیں سے آپ کو تمام تر دیگر لنکز مل جائیں گے۔

یہ تمام کام صرف تجرباتی بنیادوں پر ہے۔ اس لیے آپ کے تبصروں کی ضرورت رہے گی۔

///////////////////////////////////

جہاں تک پی ڈی ایف فائل کا تعلق ہے، تو زکریا نے تجویز دی تھی کہ اسے لیٹر سائز کا ہونا چاہیے تا کہ اسے پرنٹ بھی کیا جا سکے۔

لیکن میں نے اس پی ڈی ایف فائل کا سائز لیٹر کے سائز سے کچھ چھوٹا رکھا ہے۔ اس کی وجوہات ذیل میں نقل کر رہی ہوں:

1۔ موجودہ سائز لیٹر سے کچھ چھوٹا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اسے پرنٹ کر سکتے ہیں۔

2۔ تقریبا 95 فیصد سے زائد لوگ اس پی ڈی ایف فائل کو سکرین سے ہی پڑھنا پسند کریں گے۔ اور زیادہ سے زیادہ 5 فیصد لوگ ہی اسے پرنٹ کر کے پڑھنا چاہیں گے۔

3۔ اگر لیٹر سائز رکھا جائے، تو کمپیوٹر کی 17 انچ والی سکرین پر پورا نہیں آتا (17 انچ پاکستان میں نارمل سائز ہے)۔ اس کی وجہ سے ایکروبیٹ ریڈر ایک صفحے کو 65 فیصد سائز میں دکھاتا ہے، جس کی وجہ سے ٹیکسٹ کا سائز بھی گھٹ کر صرف 65 فیصد رہ جاتا ہے، اور پڑھنے والوں کو پڑھنے میں دقت ہوتی ہے۔

اور اگر وہ پیج کا سائز 100 فیصد ہی سلیکٹ کریں، تو پھر ہر پیج سکرین کے سائز سے زیادہ ہو جاتا ہے اور انہیں بار بار سکرول کرنا پڑتا ہے، جو کہ ای بُک کے لیے مناسب نہیں ہے۔

سکرین کے لیے ایک آئیڈیل ای بُک وہ ہے جو کہ سکرین کے سائز پر 100 فیصد صفحہ کا سائز دکھائے تاکہ بار بار سکرولنگ سے نجات مل سکے۔

اس چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے آپ ذرا پی ڈی ایف کا معائینہ کریں اور اپنے تاثرات سے آگاہ فرمائیں۔ شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست مہوش۔ ذرا اس خاص فری ویر کے متعلق تو پتا چلے کہ کونسا ہے یہ؟ :p

آپ نے اگرچہ بہت اچھا کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ الیکٹرانک پبلشنگ کافی پیچیدہ کام ہے۔ کئی صفحات کے آخر میں نظم کا عنوان اکیلا رہ جاتا ہے اور نظم اگلے صفحے پر ہوتی ہے۔ اسی طرح کئی نظمیں جو کہ ایک ہی صفحے پر ہو سکتی تھیں، آدھی آدھی دو صفحات پر آئی ہوئی ہیں۔ بہرحال آپ کا کام بہت قابل تعریف ہے۔ جزاک اللہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
زبردست مہوش۔ ذرا اس خاص فری ویر کے متعلق تو پتا چلے کہ کونسا ہے یہ؟ :p

آپ نے اگرچہ بہت اچھا کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ الیکٹرانک پبلشنگ کافی پیچیدہ کام ہے۔ کئی صفحات کے آخر میں نظم کا عنوان اکیلا رہ جاتا ہے اور نظم اگلے صفحے پر ہوتی ہے۔ اسی طرح کئی نظمیں جو کہ ایک ہی صفحے پر ہو سکتی تھیں، آدھی آدھی دو صفحات پر آئی ہوئی ہیں۔ بہرحال آپ کا کام بہت قابل تعریف ہے۔ جزاک اللہ۔

اس سوفٹ ویئر کا نام ہے HTML Splitter

http://www.rekenwonder.com/htmlsplitter.htm

مجھے فارمیٹنگ کرنے سے نفرت کی حد تک لگاؤ ہے، :p اور اس لیے یہاں جو چیزیں پیش کی ہیں، اس کا مقصد پہلا تو تجرباتی ہے، اور دوسرا یہ کہ دوسرے ممبران ان چیزوں کو خود سیکھ سکیں۔ ورنہ اگر کسی قسم کا انعام و اکرام کا لالچ بھی مجھے فارمیٹنگ کے لیے مجبور نہیں کر سکتا۔ :)

میرے خیال میں بہت سے ممبرز تو فارمیٹنگ کرنے میں اتنے ماہر ہوں گے کہ میں اُن کے سامنے طفلِ مکتب ہوں۔ بہرحال، وہ ممبرز جو اس میدان میں نئے ہیں، اگر اُن کا کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھیے۔

جیسا کہ نبیل بھائی نے فرمایا ہے کہ اوپر فائل میں ابھی تک پرابلمز ہیں اور کبھی عنوان ایک صفحے پر ہوتا ہے اور مضمون دوسرے صفحے پر۔۔۔ وغیرہ وغیرہ، تو اس کا حل یہ ہے کہ سب سے پہلے ہم ورڈ فائل ایک دوسرے کے ساتھ ایکسچینج کیا کریں تاکہ جتنی غلطیاں ہوں، وہ پہلے ہی نکل جائیں۔ جب ورڈ فائل غلطیوں سے پاک ہو جائے تو پھر پی ڈی ایف یا ایچ ٹی ایم ایل فائلیں بنائی جائیں۔

ذیل میں میں ارمغانِ حجاز کی ورڈ فائل (بشمول اوپن آفس فائل) اٹیچ کر رہی ہوں تاکہ آپ لوگ اس پر کام کر کے فائل کو فائینل کر دیں۔

اس کے بعد آپ کو اس ورڈ فائل سے ایک بڑی ایچ ٹی ایم ایل فائل بنانی ہے۔ پھر اوپر دیے گئے فری ویئر سے اسے ابواب میں تبدیل کرنا ہے۔ (اس فری ویئر کے آپشن میں ھیڈنگ کے معاملے میں ھیڈنگ 3 کو مارک کرنا پڑے گا)۔

اسی طرح آپ لوگوں کے پاس اگر ایکروبیٹ ڈسٹلر ہے تو آپ لوگ اوپن آفس سے زیادہ اچھی پی ڈی ایف فائل بنا سکتے ہیں۔

جب سب لوگ پی ڈی ایف دیکھ لیں، تو پھر ہمیں ایک Template بنانا ہو گا، جس کا سائز ہم بطور سٹینڈر لیں گے اور یہی سائز ہماری ہر پی ڈی ایف فائل میں استعمال ہو گا۔
 

Attachments

  • urdu_web__2__110.zip
    42.3 KB · مناظر: 17

مہوش علی

لائبریرین
میں اس وقت بانگ درا پر کام کر رہی ہوں اور جلد ہی اس کی بی ورڈ فائل بنا لوں گی۔

باقی دو کتب کے لیے کوئی اور رضاکارانہ طور پر ہاتھ کھڑا کر دے۔ شکریہ۔

ویسے میرے خیال میں ہمیں صرف اردو کلام کو ہی برقی شکل میں لانا ہے، یا پھر آپ لوگوں کا خیال ہے کہ فارسی کلام پر بھی ہاتھ صاف کیا جائے؟
 

فریب

محفلین
السلام علیکم مہوش بہن
میں نے یہ کام پہلے کیا تو نہیں مگر کوشش کر کے دیکھتا ہوں امید ہے کہ کر پاؤں گا۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش علی نے کہا:
میں اس وقت بانگ درا پر کام کر رہی ہوں اور جلد ہی اس کی بی ورڈ فائل بنا لوں گی۔

باقی دو کتب کے لیے کوئی اور رضاکارانہ طور پر ہاتھ کھڑا کر دے۔ شکریہ۔

ویسے میرے خیال میں ہمیں صرف اردو کلام کو ہی برقی شکل میں لانا ہے، یا پھر آپ لوگوں کا خیال ہے کہ فارسی کلام پر بھی ہاتھ صاف کیا جائے؟

جی مہوش، بالکل ہمیں فارسی کلام بھی چاہیے۔ :p یہ شگفتہ کہیں نظر نہیں آ رہیں۔ :?:
 

مہوش علی

لائبریرین
فریب نے کہا:
السلام علیکم مہوش بہن
میں نے یہ کام پہلے کیا تو نہیں مگر کوشش کر کے دیکھتا ہوں امید ہے کہ کر پاؤں گا۔۔۔۔۔۔۔۔

شکریہ جی۔

باقی دو اردو کتابیں یہ ہیں

بال جبرئیل
http://www.allamaiqbal.com/works/poetry/urdu/bal/text/

اور ضربِ کلیم
http://www.allamaiqbal.com/works/poetry/urdu/zarb/text/

میں ایسا کرتی ہوں کہ آپ کے لیے ورڈ کی ایک ٹیمپلیٹ بنا دیتی ہوں، تاکہ آپ وہاں سے کاپی کر کے اس میں پیسٹ کرتے رہیں، اور ساتھ ساتھ فارمیٹنگ بھی کرتے رہیں۔

مجھے ٹمپلیٹ بنانے کے لیے تھوڑا ٹائم دیں۔
 

زیک

مسافر
مہوش کام آپ زبردست کر رہی ہیں۔ میری یہ پوسٹ کچھ فروعی معاملات پر ہے۔

مہوش علی نے کہا:
زکریا نے تجویز دی تھی کہ اسے لیٹر سائز کا ہونا چاہیے تا کہ اسے پرنٹ بھی کیا جا سکے۔

نہیں میں نے تو صرف اس بات کا رونا رویا تھا کہ صفحے کے سائز کا سٹینڈرڈ امریکہ میں ابھی تک پرانا ہے نہ کہ میٹرک۔

دوسرے جب آپ فائل اٹیچ کریں تو پلیز اس کا نام کچھ مواد کے حساب سے رکھیں۔ آپ کی زپ فائلیں اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد سمجھ نہیں آتا کہ ان میں کیا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ذیل میں میں ایم ایس ورڈ کا ٹمپلیٹ اٹیچ کر رہی ہوں جہاں آپ کو ذیل کے سٹائل مل جائیں گے:

1۔ ٹائیٹل
2۔ سب ٹائیٹل
3۔ ھیڈندگ 1
4۔ ھیڈنگ 2
5۔ ھیڈنگ 3
6۔ بلاک کوٹ Block Quote
7- نارمل


مزید ہدایات یہ ہیں:

۔ آپ ضربِ کلیم سے ایک نظم کو کاپی کریں۔
۔ پھر ورڈ میں آپ کو خالی پیسٹ نہیں کرنا ہے، بلکہ Paste Special کرنا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ Edit کے مینو میں جائیں۔ وہاں آپ کو پیسٹ کے ساتھ ساتھ "پیسٹ سپیشل" کا مینو بھی نظر آ جائے گا۔
"پیسٹ سپیشل میں آپ کو Unformated Unicode Text کی آپشن لینی ہوگی۔

۔ جب نظم ورڈ میں اس طریقے سے پیسٹ ہو جائے، تو پھر ھیڈنگ 1 پر ھیڈنگ 1 کا سٹائل دبانا ہو گا تاکہ فارمیٹنگ ہو سکے۔ ذیل کی تصویر سے آپکو پتا چل جائے گا کہ یہ سٹائل آپ کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔

http://img318.imageshack.us/img318/1779/unbenannt8qm.gif

جب آپ ھیڈنگ 1 کے سٹائل پر دو دفعہ کلک کریں گے، تو متعلقہ ٹیکسٹ خود بخود بڑے سائز میں آ جائے گا۔

امید ہے کہ آپ کو اس سلسلے میں مزید کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ اگر ہو تو بلا جھجھک پوچھ لیجئے گا۔ (ویسے معلوم مجھے بھی کچھ زیادہ نہیں ہے، کیونکہ کمپیوٹر میری فیلڈ نہیں۔ :p
 

الف عین

لائبریرین
ماشاءاللہ مہوش تم تو م س ورڈ کی بھی ماہر بن گئیں اور ابھی کل تک کہتی تھیں کہ تم نے کبھی استعمال نہیں کیا
خیر۔ اس پوسٹ میں نہ جانے کیا ہے کہ میرے پاس ہر براؤزر میں یہ صفحہ اس طرح لوڈ ہو رہا ہے کہ داؤن لوڈ کا بٹن ہی سکرین سے باہر ہے اس لئے ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکا ۔ نہ ٹمپلیٹ اور نہ پ ڈ ف!!
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

مختصرا عرض ہے کہ یہ ذیل سے آپ پی ڈی ایف
اور ایچ ٹی ایم ایل فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/download.php?id=78

ایچ ٹی ایم ایل فائلوں کی تعداد 48 ہے۔
آپ سب سے پہلے armaghan_e_hijazfs فائل کھولیں۔
یہاں سے باقی تمام لنکز آپ کو مل جائیں گے۔



ورڈ چونکہ اوپن آفس کی طرح ہے، اس لیے تھوڑا بہت
سمجھ آتا ہے۔
 
Top