نبیل نے کہا:
زبردست مہوش۔ ذرا اس خاص
فری ویر کے متعلق تو پتا چلے کہ کونسا ہے یہ؟
آپ نے اگرچہ بہت اچھا کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ الیکٹرانک پبلشنگ کافی پیچیدہ کام ہے۔ کئی صفحات کے آخر میں نظم کا عنوان اکیلا رہ جاتا ہے اور نظم اگلے صفحے پر ہوتی ہے۔ اسی طرح کئی نظمیں جو کہ ایک ہی صفحے پر ہو سکتی تھیں، آدھی آدھی دو صفحات پر آئی ہوئی ہیں۔ بہرحال آپ کا کام بہت قابل تعریف ہے۔ جزاک اللہ۔
اس سوفٹ ویئر کا نام ہے HTML Splitter
http://www.rekenwonder.com/htmlsplitter.htm
مجھے فارمیٹنگ کرنے سے نفرت کی حد تک لگاؤ ہے،
اور اس لیے یہاں جو چیزیں پیش کی ہیں، اس کا مقصد پہلا تو تجرباتی ہے، اور دوسرا یہ کہ دوسرے ممبران ان چیزوں کو خود سیکھ سکیں۔ ورنہ اگر کسی قسم کا انعام و اکرام کا لالچ بھی مجھے فارمیٹنگ کے لیے مجبور نہیں کر سکتا۔
میرے خیال میں بہت سے ممبرز تو فارمیٹنگ کرنے میں اتنے ماہر ہوں گے کہ میں اُن کے سامنے طفلِ مکتب ہوں۔ بہرحال، وہ ممبرز جو اس میدان میں نئے ہیں، اگر اُن کا کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھیے۔
جیسا کہ نبیل بھائی نے فرمایا ہے کہ اوپر فائل میں ابھی تک پرابلمز ہیں اور کبھی عنوان ایک صفحے پر ہوتا ہے اور مضمون دوسرے صفحے پر۔۔۔ وغیرہ وغیرہ، تو اس کا حل یہ ہے کہ سب سے پہلے ہم ورڈ فائل ایک دوسرے کے ساتھ ایکسچینج کیا کریں تاکہ جتنی غلطیاں ہوں، وہ پہلے ہی نکل جائیں۔ جب ورڈ فائل غلطیوں سے پاک ہو جائے تو پھر پی ڈی ایف یا ایچ ٹی ایم ایل فائلیں بنائی جائیں۔
ذیل میں میں ارمغانِ حجاز کی ورڈ فائل (بشمول اوپن آفس فائل) اٹیچ کر رہی ہوں تاکہ آپ لوگ اس پر کام کر کے فائل کو فائینل کر دیں۔
اس کے بعد آپ کو اس ورڈ فائل سے ایک بڑی ایچ ٹی ایم ایل فائل بنانی ہے۔ پھر اوپر دیے گئے فری ویئر سے اسے ابواب میں تبدیل کرنا ہے۔ (اس فری ویئر کے آپشن میں ھیڈنگ کے معاملے میں ھیڈنگ 3 کو مارک کرنا پڑے گا)۔
اسی طرح آپ لوگوں کے پاس اگر ایکروبیٹ ڈسٹلر ہے تو آپ لوگ اوپن آفس سے زیادہ اچھی پی ڈی ایف فائل بنا سکتے ہیں۔
جب سب لوگ پی ڈی ایف دیکھ لیں، تو پھر ہمیں ایک Template بنانا ہو گا، جس کا سائز ہم بطور سٹینڈر لیں گے اور یہی سائز ہماری ہر پی ڈی ایف فائل میں استعمال ہو گا۔