ناعمہ عزیز
لائبریرین
اروی بہت سے لوگوں کو پسند نہیں ہوتی ، اس لئے کہ وہ لیس دار پکتی ہے ، تو آج ہم آپ کو ایسی ترکیب بتا رہے ہیں جس سے سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نا ٹوٹے ،
ارے نہیں بابا ، وہ مطلب نہیں میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ لیس بھی مر جائے اور ذائقہ بھی دوگنا ہو جائے
تو آئیے شروع کرتے ہیں ، یہ بے حد آسان ہے ۔
اجزا
اروی ، ایک کلو باریک کٹی ہو
پیاز۔ چھ سے ساتھ (درمیانے سائز کے )
لہسن۔ 10 سے بارہ جوئے (پسے ہوئے )
ادرک ۔ جتنا آپ دوسرے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں ۔
ٹماٹر ۔ درمیانے سائز کے دو عدد
سبز مرچ ۔ 4 سے 5 ۔ ( ادرک اور مرچوں کو پیس لیں یا ادرک کو کدو کش کر لیںاور مرچوں کو باریک کاٹ لیں)
ان کے علاوہ
سرخ یا کالی مرچ۔
نمک
ہلدی
چائینز سالٹ
زیرہ
دار چینی یہ سب اجزا حسب ضرورت جتنی آپ روزمرہ سالن میں استعمال کرتے ہوں ، گرم مصالحہ ثابت ڈالنے کی عادت ہے آپ پیسا ہوا بھی یوز کر سکتے ہیں لیکن ثابت زیادہ خوشبو دار ہوتا ہے
تو اب ہم بناتے ہیں
پہلے آپ ایک کڑاہی میں گھی ڈالیں نارمل جس میں کہ آپ اروی کو فرائی کر سکیں ، خیال رہے وہ چپک جاتی ہے تو آپ نے چمچ ہلاتے رہنا ہے ، اور اگر آپ کف گیر استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے ، 15 سے 17 منٹ میں اروی کا رنگ تبدیل ہونے لگے گا تو آپ اسے چیک کرئیے وہ تقریبا گل چکی ہو گی ،
اب آپ ایک اور دیگچی میں کٹی ہوئی پیاز دالیں اور لہسن ڈال کر اسے لائٹ سا براؤن کر لیں ،اس میں پانی ڈالیں اور پھر اس میں پسا ہوا ادرک سبز مرچ اور کٹا ہوا ادرک شامل کر دیں ۔ اور ڈھک دیں ، جب تڑکہ گھی چھوڑ دے تو اس میں نمک ، مرچ، ہلدی ، چائینز سالٹ ، دار چینی ، اور زیرہ شامل کر کے اسے ایک منٹ تک بھونیں اور پھر اس میں فرائیڈ اروی شامل کر دیں ، اور 10 منٹ تک ڈکھن دے کر پکنے دیں ۔
لیں جی اروی تیار ہے۔
اور یہ جو آج میں نے بنائی اس کانظارہ کرئیے