محمد وارث
لائبریرین
خطائے بزرگاں گرفتن خود خطا است
بھئ کم از کم عمر کے لحاظ سے تو آپ میرے بزرگ نہیں ہیں اسلیے
ع - خطائے بزرگاں گرفتن خطا است
خطائے بزرگاں گرفتن خود خطا است
بھئ کم از کم عمر کے لحاظ سے تو آپ میرے بزرگ نہیں ہیں اسلیے
ع - خطائے بزرگاں گرفتن خطا است
وارث بھائی مجھے بھی سمجھا دیں اس کا کیا مطلب ہویا؟ فارسی سر پر سے ایسے گذر جاتی ہے کہ کیا کہوں۔
بزرگوں کی خطا پر گرفت کرنا بذاتِ خود ایک خطا ہے
ع - خطائے بزرگاں گرفتن خطا است
ویسے اس ایک جملے میں مسلمانوں کے زوال کی داستان پوشیدہ ہے۔
مزمل بھائی اس کمینٹ پر معذرت خواہ ہوں کیونکہ دھاگے کا مضمون کچھ اور ہے لیکن رہا نہیں گیا
وارث بھائی خطا پر گرفت کرنا خطا ہے تو خطا کی پیروی اس سے بھی بڑی خطا سمجھتا ہوں میں۔ خطا کو جائز سمجھ کر خطا کرنا کونسی عقل مندی ہوئی؟ مجھے اس سے کوئی غرض ہی نہیں کے کام کرنے والا کون ہے۔ بلکہ یہ کے کر کیا رہا ہے۔
قبلہ مجھے اس مصرعے سے اتفاق ہے یا نہیں یہ تو ایک علیحدہ بات ہے، لیکن چونکہ مصرع ہے سو اس میں غلطی کی نشاندہی کرنا ضروری تھا سو میں نے کر دی۔ ترجمہ آپ نے پوچھا تو بتا دیا۔ سو آپ اپنی جگہ صحیح کہہ رہے ہونگے۔
وارث بھائی خطا پر گرفت کرنا خطا ہے تو خطا کی پیروی اس سے بھی بڑی خطا سمجھتا ہوں میں۔خطا کو جائز سمجھ کر خطا کرنا کونسی عقل مندی ہوئی؟
وارث بھائی آپ میرے بزرگ ہیں اسی حوالے سے یہ میرا آپ سے سوال تھا کہ میں صحیح کہہ رہا ہوں یا نہیں؟
اس بات کو کسی نے بھی شروع کیا مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں یہ ایک جنرل بات تھی۔ ایک صاحب کا اس دھاگے کے مسئلے میں مجھے ایس ایم ایس بھی آیا تھا کل۔ اس لئے سوچا کہ تصدیق کرلوں اگر میں غلط ہوں تو بھئی ہاتھ جوڑ کر معافی کا طلبگار ہوں کہ بزرگوں کی خطا کی نشاندہی کردی۔ بلکہ نشاندہی کرنے کی کہاں اوقات۔ تردد کی وجہ سےسوالات کرلئے۔
سچی بات یہ ہے مزمل صاحب کہ اب عروضی بحثوں میں میرا دل نہیں لگتا بلکہ آج کل تو کسی بھی چیز میں نہیں لگ رہا۔ بحر الفصاحت پاس ہی دھری ہے لیکن میں اسے کھولنا نہیں چاہتا، چار پانچ سال قبل یہ میرا بھی اوڑھنا بچھونا تھی۔
محترم وارث صاحب ۔ اصلاح کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ کے علم میں مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔ آمینبھئ کم از کم عمر کے لحاظ سے تو آپ میرے بزرگ نہیں ہیں اسلیے
ع - خطائے بزرگاں گرفتن خطا است
وقص ایک مفرد زحاف ہے جو مُتَفَاعِلُن کے حرفِ ثانی یعنی ت کا اسقاط کر کے اسے مُفَاعِلُن میں بدل دیتا ہے۔ وقص بحر کامل سے مخصوص ہے۔ایک زحاف "وقص" کے نام سے جانا جاتا ہے. اسکی ڈیفنیشن کیا ہے؟ رکن پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟
مزید باریکی دیکھی جائے تو وقص نامی زحاف دراصل "فاصلۂ صغریٰ" کے حرفِ دوم کو ساقط کرتا ہے لیکن چونکہ بحر کامل سے مخصوص ہے لہٰذا مُتَفَاعِلُن ہی لکھ دیا۔وقص ایک مفرد زحاف ہے جو مُتَفَاعِلُن کے حرفِ ثانی یعنی ت کا اسقاط کر کے اسے مُفَاعِلُن میں بدل دیتا ہے۔ وقص بحر کامل سے مخصوص ہے۔
وقص ایک مفرد زحاف ہے جو مُتَفَاعِلُن کے حرفِ ثانی یعنی ت کا اسقاط کر کے اسے مُفَاعِلُن میں بدل دیتا ہے۔ وقص بحر کامل سے مخصوص ہے۔
فاعلاتن پر رُبْعْ کے اطلاق سے فَعَلْ حاصل ہو گا۔ یہ زحاف اجتماع خبن و حذف و قطع ہے۔استاد جی نیا نیا عروض سیکھ رہا ہوں۔ تو کتاب میں لکھا ہوا اکثر سمجھ نہیں آتا تو محمد وارث بھائی اور فاتح بھائی کو تنگ کرنے آجاتا ہوں۔ کیونکہ بہر حال کہا تو یہی جاتا ہے کے عروض سیکھنا نہ سیکھنے سے بہتر ہے۔
فاتح بھائی اب یہ بھی سمجھائیں کہ فاعلاتن سے ”فُعِل“ (بسکون لام) کونسے زحافات لگ کر بنے گا؟
جی آپ درست فرما رہے ہیں۔فاعلاتن پر رُبْعْ کے اطلاق سے فَعَلْ حاصل ہو گا۔ یہ زحاف اجتماع خبن و حذف و قطع ہے۔
مزمل بھائی !جی متفق.
بحر الفصاحت میں اسے اضمار اور خبن کا اجتماع بتایا گیا ہے.
جبکہ یہ کوئی مرکب نہیں بلکہ صرف رکن کے اول سبب ثقیل میں سے دوسرا متحرک ساقط کرتا ہے.
میرا خیال ہے کہ اضمار و خبن کا اجتماع کہنا درست ہے ۔ فارسی والے بظاہر زحاف پر زحاف لگانے پر معترض ہیں لیکن لگاتے بھی ہیں ۔ فعِلن کو فعلن بناتے ہیں تسکین کرکے ۔ ویسے بھی تین متوالی حرکات میں سے درمیانی کو ساکن کرکے ساقط کرنا انسب ہے ۔ ذبیحہ پہلے سکون میں تو آئے پھر چھری چلائی جائے گیجی متفق.
بحر الفصاحت میں اسے اضمار اور خبن کا اجتماع بتایا گیا ہے.
جبکہ یہ کوئی مرکب نہیں بلکہ صرف رکن کے اول سبب ثقیل میں سے دوسرا متحرک ساقط کرتا ہے.
مزمل صاحب سے جواب لینے کے لیے شاید آپ کو ان کے فیس بک وغیرہ پر ہی رابطہ کرنا پڑے گا، یہاں تو وہ اب بہت کم ہی نظر آتے ہیںمیرا خیال ہے کہ اضمار و خبن کا اجتماع کہنا درست ہے ۔ فارسی والے بظاہر زحاف پر زحاف لگانے پر معترض ہیں لیکن لگاتے بھی ہیں ۔ فعِلن کو فعلن بناتے ہیں تسکین کرکے ۔ ویسے بھی تین متوالی حرکات میں سے درمیانی کو ساکن کرکے ساقط کرنا انسب ہے ۔ ذبیحہ پہلے سکون میں تو آئے پھر چھری چلائی جائے گی
اگر کوئی اور دوست بھی اس حوالے سے اپنا نکتہ نظر بیان کرنا چاہے توخوش آمدید اور شکریہ ۔ چونکہ متحرک کے گرانا اور سببِ ثقیل کے وجود کے اثبات کے قائل تھے ۔ اس لیے چاہا تھا کہ یہ قضیہ وہی حل کر دیں ۔ جزاک اللہ خیر ۔ شاد رہیں ❤❤❤مزمل صاحب سے جواب لینے کے لیے شاید آپ کو ان کے فیس بک وغیرہ پر ہی رابطہ کرنا پڑے گا، یہاں تو وہ اب بہت کم ہی نظر آتے ہیں