اسامہ کی ممکنہ تصویر اور امریکی اداروں کی کارکردگی۔

گرائیں

محفلین
100117072527_osma_lookalike466.jpg


امریکی محکمۂ خارجہ نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی نئی ڈیجیٹائزڈ تصاویر کے لیے ہسپانوی سیاستدان کے نقوش کے استعمال کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یہ تصاویر اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دی ہیں۔

یہ تصاویر جمعہ کو جاری کی گئی تھیں اور سنیچر کی شب یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ ڈیجیٹائزڈ تصویر بنانے والے شخص نے ایک ہسپانوی سیاستدان کے چہرے کے کچھ نقوش کو استعمال کرتے ہوئے یہ تصویر بنائی تھی۔

کلِک اسامہ بن لادن کی نئی تصویر جاری

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اسامہ کی ڈیجیٹل تصویر بنانے والے شخص نے ’انٹرنیٹ پر موجود ایک تصویر سے مدد حاصل کی تھی‘۔

ہسپانوی سیاستدان گیسپر لیمازیرس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ جان کر شدید دھچکا لگا ہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ان کی تصویر کو اسامہ بن لادن کی ڈیجٹیل طریقے سے بدلی جانے والے تصویر کے لیے استعمال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب جبکہ ان کے بالوں کا سٹائل اور چہرے کے کچھ حصے اسامہ کی تصویر میں استعمال ہوئے ہیں وہ امریکہ کا سفر کرنا محفوظ نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جیتے جاتے انسان کی شکل ایک نقل شکل بنانے میں استعمال کرنا ’بےشرمی‘ ہے۔

مریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری رکدہ تصاویر میں دکھایا گیا تھا کہ باون برس کی عمر میں اسامہ بن لادن اب ممکنہ طور پر کیسے دکھائی دیتے ہوں گے۔ امریکی حکام کے مطابق اس تصویر کے لیے سنہ 1998 میں لی گئی اسامہ بن لادن کی ایک تصویر پر کمپیوٹر کی مدد سے کام کیا گیا اور دکھایا گیا کہ قریباً بارہ برس بعد اب اسامہ پر عمر نے ممکنہ طور پر ایسا اثر ڈالا ہوگا۔

تاہم سپین کے باون سالہ سیاستدان گیسپر لیمازیرس کے مطابق جب انہیں اسامہ بن لادن کی نئی تصویر سے ان کی مشابہت کے بارے میں بتایا گیا تو انہیں پہلے تو یقین ہی نہیں آیا۔ ان کے مطابق جلد ہی انہیں اندازہ ہو گیا کہ ان کی ایک پرانی تصویر سے ماتھے، بالوں اور جبرے کی ہڈی والے حصے کو ’کاٹ کر چپکا دیا گیا ہے‘۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں حیران بھی ہوں اور مجھے غصہ بھی آ رہا ہے کیونکہ یہ انتہائی بے شرمی ہے کہ ایک جیتے جاگتے انسان کو ایک دہشتگرد کی تصویر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے‘۔

ایف بی آئی نے اس تصویر کی تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا دعوٰی کیا ہے تاہم ہسپانوی سیاستدان کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں کی کارکردگی کتنی سطحی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس سے بن لادن کی سکیورٹی کو تو کوئی خطرہ نہیں لیکن میری سکیورٹی یقیناً خطرے میں پڑ گئی ہے‘۔ انہوں نے ایف بی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

بعد ازاں ایف بی آئی کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ ’ اسامہ کی جاری کی جانے والی تصویر اور ہسپانی سیاستدان کی شکل میں مماثلت سے آگاہ ہیں‘۔ ان کے مطابق ’ابتدائی جائزے سے پتہ چلا ہے کہ تصویر بنانے والے شخص نے لائبریری میں موزوں نقوش موجود نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر موجود ایک تصویر کے نقوش استعمال کر لیے‘۔

ایف بی آئی کے مطابق تصویر بنانے والا شخص ہسپانی سیاستدان کو نہیں جانتا تھا اور ’تصویروں میں یہ مماثلت غیر ارادی اور اتفاقیہ تھی‘۔

حوالہ

اب بھی اگر فواد اصرار کریں کہ 911 کے حملے اسامہ نے ہی کروائے تھے تو میں مان لون گا۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

سویدا

محفلین
فواد بھائی کا کوئی قصور نہیں‌وہ ان کی ذمہ داری ہے جسے ان کو بحسن وخوبی نبھانا ہے

ان لوگوں‌کو کون سمجھائے گا جن کی نہ ذمہ داری ہے نہ مفاد لیکن وہ امریکہ اور اس کی پالیسیوں‌کو صحیح‌سمجھتے ہیں‌!
 
ڈیجیٹائزڈ تصویر بنانے والے شخص نے ایک پاکستانی سیاستدان کے چہرے کے کچھ نقوش کو استعمال کرتے ہوئے یہ تصویر بنائی تھی۔

imranm.jpg


یہ تصویر نیٹ سے ملی ہے
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ميں نے ہميشہ يہ بات تسليم کی ہے کہ امريکی حکومت يا اينٹيلی جينس کے ادارے عقل کل نہيں ہيں۔ ليکن اہم نقطہ جسے اکثر نظرانداز کر ديا جاتا ہے وہ يہ ہے کہ جب بھی کسی غلطی کی نشاندہی کی جاتی ہے تو متعلقہ حکام اس غلطی کو نہ صرف کھلے عام تسليم کرتے ہيں بلکہ ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ مستقبل ميں ان غلطيوں کا اعادہ نہ ہو۔ يہ طريقہ کار اور اپروچ يقينی طور پر قابل ستائش ہے کيونکہ يہ ايک ايسے نظام کی آئينہ دار ہے جس ميں ہر شخص اپنے اعمال کے لیے جواب دہ ہے۔

جہاں تک اسامہ بن لادن کی تصوير کا تعلق ہے تو اس ضمن ميں يہ بات نہيں بھولنی چاہيے کہ يہ ايک ڈيجيٹل آرٹسٹ کی جانب سے اسامہ بن لادن کی صرف ايک "ممکنہ" تصوير تھی۔ يہ ايک تکنيکی اور تخليقی عمل ہے جس کا زيادہ تر انحصار قياس اور اندازے پر ہے۔ بلکہ حقيقت يہ ہے کہ اگر 10 مختلف ڈيجيٹل آرٹسٹس کو يہی کام سونپا جاتا تو استعمال کيے جانے والے سافٹ وير اور طريقہ کار کی بنياد پر 10 مختلف نتائج سامنے آتے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ اس مخصوص کيس ميں ڈيجيٹل آرٹسٹ نے اپنے تخلياتی تصور کو پايہ تکميل تک پہنچانے کے لیے جس تصوير کے کچھ حصوں کو بنياد بنايا وہ انٹرنيٹ سے حاصل کی گئ تھی۔ جب امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ اور ايف – بی – آئ کو حقيقت سے آگاہ کيا گيا تو پرائيويسی کے قوانين اور قواعد کے عين مطابق کاروائ عمل ميں لائ گئ۔

ليکن ان تمام عوامل کے باوجود يہ ايک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ اسامہ بن لادن کئ برسوں سے دہشت گردی کی کاروائيوں اور ان کی منصوبہ بندی ميں مصروف ہے جس کے نتيجے ميں ہزاروں کی تعداد ميں بے گناہ ہلاک ہو چکے ہيں جن ميں سے اکثريت مسلمانوں کی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

arifkarim

معطل
ليکن ان تمام عوامل کے باوجود يہ ايک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ اسامہ بن لادن کئ برسوں سے دہشت گردی کی کاروائيوں اور ان کی منصوبہ بندی ميں مصروف ہے جس کے نتيجے ميں ہزاروں کی تعداد ميں بے گناہ ہلاک ہو چکے ہيں جن ميں سے اکثريت مسلمانوں کی ہے۔
ظاہر ہے سی آئی اے ایجنٹس کا اور کام ہی کیا ہے؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
گرائیں صاحب کی یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اس واقعے سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ 9/11 حملے اسامہ نے کروائے ہیں یا نہیں کروائے۔ اس واقعے سے 9/11 کے حملے کے نتائج تو کہیں سے بھی برآمد نہیں ہو رہے۔
 
گرائیں صاحب کی یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اس واقعے سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ 9/11 حملے اسامہ نے کروائے ہیں یا نہیں کروائے۔ اس واقعے سے 9/11 کے حملے کے نتائج تو کہیں سے بھی برآمد نہیں ہو رہے۔

اسٹیٹمنٹ داغنے میں کیا حرج ہے، بس عادت سی بنا لی ہے، بڑے سے موضوع پر کچھ نہ کچھ داغنے کی۔
 

گرائیں

محفلین
گرائیں صاحب کی یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اس واقعے سے یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ 9/11 حملے اسامہ نے کروائے ہیں یا نہیں کروائے۔ اس واقعے سے 9/11 کے حملے کے نتائج تو کہیں سے بھی برآمد نہیں ہو رہے۔

اچھا ہوا آپ نے تبصرہ کر دیا۔
یہ خبر میں‌نے یہاں‌اس لئے لگائی کہ اس سے امریکی ایجنٹوں‌کی کارکردگی کا ایک ناقص پہلو اجاگر ہوتا تھا۔ اب آپ استفسار کر رہے ہیں‌کہ اس کا 911 سے کیا تعلق ، تو جناب بات یہ ہے، کہ امریکی ایجنٹ اسامہ کی مستقبل کی شکل کے بارے میں‌پیشین گوئی کسی اور کی تصویر لے کر کر رہے ہیں‌اور جب بات سامنے آتی ہے تو تصویر ہٹا لی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان کے پاس کوئی ایسی تیکنالوجی نہیں‌ تھی کہ وہ سرقہ کئے بغیر یہ کام کر لیتے؟

رہ گئی 911 والی بات تو وہ وڈیوز جن میں‌بقول امریکی حکومت کے ، اسامہ نے اقرار کیا ہے کہ ان حملوں‌میں‌ اس کا ہاتھ تھا۔ خود متنازع ہیں، کیونکہ اس سے پہلے کے اسامہ کے بیانات اس مبینہ اقرار سے میل نہیں‌کھاتے۔ تو یہ شک اور زور پکڑتا ہے کہ یہ وڈیو جعلی تھی اور اس میں‌اسامہ کی آواز ڈیجیٹل طریقے سے شامل کی گئی تھی۔

اور میں‌اب بھی یہ یقین نہیں‌رکھتا کہ وہ دو جہاز اتنے بڑے ٹاور گرا سکتے تھے۔ تمام تر موجود ثبوت اس دعوے کے خلاف جاتے ہیں، مگر چونکہ اس وقت امریکہ ساری دنیا کا مائی باپ بنا ہوا ہے لہذاٰ اس کی سننی پڑے گی۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اسامہ نے سینکڑوں بیانات دئیے اور اس کی ویڈیوز میڈیا پر چلیں۔ لیکن ایک بھی بیان میں اسامہ نے یہ نہیں کہا کہ مجھ پر 9/11 کا الزام غلط ہے۔ اسے یہ بات کہنے سے کیا امریکی ہی روک رہے تھے؟
 

سویدا

محفلین
اسامہ اور القاعدہ لیڈرز کے نام سے جتنی بھی ویڈیوز ہیں سب جعلی اور دھوکہ ہیں
القاعدہ لیڈرز اور اسامہ کب کے داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں
 

گرائیں

محفلین
اسامہ کرانک رینل فیلئیر کا مریض تھا۔ کرانک رینل فیلئیر یا کرانک کڈنی ڈیزیز کے مریض ڈایئیلسس کے محتاج ہوتے ہیں۔ اب تک اگر اسامہ زندہ ہے تو اس کے کچھ مطالب اخذ کئی جا سکتے ہیں۔
1: اسامہ کو جنگلوں‌میں‌ڈائیلسس کی سہولت میسر ہے۔
2: اگر جنگل نہیں‌تو پھر وہ کسی ہسپتال میں کسی کے زیر نگرانی علاج کروا رہا ہے۔
3: اگر مندرجہ بالا دونوں آپشن نا ممکنات میں‌سے ہیں‌تو وہ وفات پا چکا ہے۔

4: اگر وہ اب بھی زندہ ہے اور کسی ہسپتال میں‌بھی نہیں‌ہے تو پھر یہ ایک معجزہ ہے۔ اسامہ سے بغیر ڈائیلسس زندہ رہنے کا نسخہ معلوم کرنا چاہئے۔ پاکستان میں‌بہت سے ایسے غریب ہیں جو ڈائیلسس نہیں‌ کروا سکتے اور داعی اجل کو لبیک کہہ جاتے ہیں۔ یہ نسخہ سعودی عرب میں‌بڑھتی ہوئی گردے کے مریضوں کی تعداد کے لئے بھی شافی ثابت ہوگا۔ اور مملکت کے خزانے پر بوجھ کم کرنے میں‌ مدد گار ثابت ہوگا۔

5: یہ اس صڈی کا دوسرا بڑا معجزہ ہوگا۔ پہلا بڑا معجزہ اس وقت ہوا جب 19 ایسے نوجوانوں‌نے جو ایک چھوٹا سا جہاز بھی کامیابی سے نہیں‌اڑا سکتے تھے ، دو مضبوط عمارتیں‌تباہ کر ڈالیں۔ اور وہ عمارتیں بظاہر شعلوں‌کے بجھ جانے کے بعد خود بخود نیچے آ گریں۔ ان عمارتوں‌کے گرنے کا صدمہ ایک تیسری عمارت کو بھی ہوا اور وہ بھی خود بخود آ گری۔ جب کہ اسے نشانہ بنایا ہی نہیں‌گیا تھا۔

اور دوسری معجزہ، جیسے کہ میں‌کہہ چکا ہوں، بغیر ڈائیلسس کے گردے کے مریض کا آٹھ سال زندہ رہنا اور امریکی حکومت کے جاسوسی نظام سے پوشیدہ رہنا۔
 

گرائیں

محفلین
امریکی فوجی کارروائیون کا ایک فائدہ تو یہ ہوا ہے کہ انھوں‌نے اسامہ بن لادن کو اتنا غریب کر دیا ہے کہ اب وہ وڈیو کی بجائے آڈیو دھمکیاں‌دینے لگا ہے۔

مبارک ہو فواد۔

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ربط
 
Top