مبارکباد استاد محترم اعجاز عبید صاحب کے ۳۰ ہزار مراسلے

عاطف ملک

محفلین
صد شکر کہ استاد محترم الف عین کے ۳۰ ہزار مراسلوں کی مبارکبادی لڑی کھولنے کی سعادت میرے حصے میں آئی۔
استادِ محترم!
اردو زبان،اردو بولنے والوں اور بالخصوص اردو محفل کیلیے آپ کی موجودگی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
آپ نے اس محفل کو جو تیس ہزار نگینے عنایت کیے ہیں،اللہ آپ کو ان میں مزید اضافہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے‌۔آمین
اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو برکت اور صحت والی لمبی عمر عطا کرے اور تادیر ہمیں آپ کی محبت،شفقت اور رہنمائی سے استفادہ حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے۔
آمین۔
 

فرقان احمد

محفلین
اُستاد محترم جناب الف عین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے یہ اہم سنگِ میل عبور کرنے پر مبارک باد۔ :)

نوٹ: شکر ہے عاطف میاں! اس بہانے آپ تو یہاں چلے آئے۔ :)
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
تمام محفلین کو استاد محترم کے یہ قیمتی مراسلے بہت بہت مبارک ہوں۔یقیناً یہ محفل کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔
اللہ تعالی آپ کی صحت میں برکت عطافرمائے اور یونہی آپ ہمیں علم کی روشنی سے منور کرتے رہیں۔سدا سلامت رہیں۔آمین
 
محترم سر اعجاز عبید صاحب اللہ کریم آپ کی صحت ،عمر میں خیروبرکت عطا فرمائے۔آمین
آپ جواپنی شفقت،محبت اور علم و حکمت سے محفلین کو نوازتے ہیں وہ ہم محفلین کے لیے بہشتی نعمت سے کم نہیں ۔آپ کی سرمایہ حیات اردو محفل کا انمول خزانہ ہے۔آپ اردو ادب کے روشن و درخشاں باب ہیں۔آپ نے جو اردو زبان اور اردو ادب کے لیے خدمات انجام دیں ہیں میں ان خدمات کو اور آپ کے تیس ہزار قیمتی ،قابل قدر مراسلوں کو خراج تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔
 
اس دھاگے کا عنوان ہونا چاہئے تھا ۔ استاد محترم اعجاز عبید صاحب کی تیس ہزار مرتبہ رہنمائی :)
استاد محترم کا تیس ہزار مرتبہ رہنمائی کرنے اور اردو محفل فورم پر تیس ہزار احسانات کا بہت بہت شکریہ۔
 

La Alma

لائبریرین
اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے آپ کی گراں قدر خدمات لائقِ تحسین ہیں. خدا آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائے.
 

یوسف سلطان

محفلین
آپ کو یہ منصبِ تیس ہزاری بہت بہت مبارک ہو۔
الله پاک آپ کی اردوکی ترویج و ترقی کے لیے کی گئی خدمات کو قبول فرمائے ۔ اور مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔
 
Top