چند دن پہلے اس دھاگے میں میں نے ایک سوال پوسٹ کیا تھا
جس کے جواب میں کچھ شک و شبہ کی گنجائش تھی اسی موضوع پر ایک کتاب نظر سے گزری اس کا اقتباس یہاں پیش کر رہا ہوں
سوال یہ تھا ۔
چلیں اب میں سوال کرتا ہوں
اس کائنات میں سب سے آخر میںکسے موت آئے گی ؟
میرا تو خیال تھا کہ آخری موت تو "موت" ہی کی ہوگی ۔ کہیں پڑھا تھا کہ موت کو بھیڑ کی شکل میں لایا جائے گا اور اسے ذبح کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا کہ آج کے بعد کسی پر موت نہیں آئے گی۔ واللہ اعلم
موت کو ذبح کردینے والی بات ہی درست ہے
شکریہ محمود صاحب۔ اگر آپ کو حوالہ یاد ہو تو پلیز یہاں پوسٹ کردیں تاکہ ریکارڈ درست رہے
بیہقی و فریابی نے بروایت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ حضور ﷺ سے ایک حدیث میں تفصیلاََ ان کی کیفیت موت روایت کی ، کہ جب سب فنا ہوں گے جبریل و مکلائیل و ملک الموت باقی رہیں گے ، کہ جب رب تبارک تعالٰی کہ دانا تر ہے ارشاد فرمائے گا ، اے ملک الموت اب کون باقی ہے ۔
ملک الموت عرض کریں گے : بقی و جھک الباقی الدائم و عبدک و جبریل و میکائیل و ملک الموت ۔
ترجمہ : باقی ہے تیرا وجہ کریم کہ ہمیشہ رہے گا اور تیرے بندے جبریل و میکائل و ملک الموت۔
حکم ہو گا ، تغرف نفس میکائیل ’’ میکائیل کی روح قبض کر ‘‘ ۔ وہ عظیم پہاڑ کی طرح گریں گے ۔ پھر اللہ سبحان و تعالٰی فرمائے گا اور وہ خوب جانتا ہے ، اب کون باقی ہے ؟
عرض کریں گے : ’’ وجھک الباقی الکریم و عبدک جبریل و ملک الموت ‘‘ ۔
اللہ سبحان و تعالٰی فرمائیں گے ، ’’ تغرف نفس جبریل ‘‘ جبریل کی روح قبض کر ۔ وہ اپنے پر پھٹپھٹاتے ہوئے سجدے میں گر جائیں گے ، پھر اللہ سبحان و تعالٰی فرمائیں گے : اور وہ خوب جانتاہے ، اب کون رہا ؟
ملک الموت عرض کریں گے : ’’ وجھک الکریم و عبد ک ملک الموت و ھو میت ‘‘۔ تیرا وجود ہمیشہ قائم رہے اور تیرا بندہ ملک الموت کہ وہ بھی مر جائےگا ۔
اللہ سبحان و تعالٰی فرمائیں گے ۔’’ مُت‘‘۔ مر جا۔وہ بھی مر جائیں گے
پھر اللہ سبحان و تعالٰی فرمائیں گے : ابتداء میں میں نے خلق بنائی اور میں پھر اسے زندہ کروں گا ، کہاں ہیں سلاطین مغرور جو ملک کا دعویٰ کرتے تھے کوئی جواب دینے والا نا ہو گا ۔ پھر اللہ سبحان و تعالٰی خود ہی فرمائیں گے ’’ للہ الواحد القھار‘‘ آج بادشاہی ہے اللہ غالب کی ۔ ’’ملفق منھما و عند الفریانی ان اخرھم موتا جبرئیل ۔
وللہ تعالٰی علم۔
بحوالہ :۔
تحفظ عقائد اہلسنت
از : مولانا علامہ محمد ظہیر الدین قادری
صفحہ نمبر 338
ناشر : فرید بک سٹال ۳۸ ۔اردو بازار لاہور