اسلامک کوئز

فہیم

لائبریرین
شاید ایسا بھی سنا ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ کہ
جس نے رمضان میں عمرہ کیا اس نے گویا میرے ساتھ عمرہ / حج کیا۔۔۔۔۔۔۔ واللہ عالم
 

سارا

محفلین
جی صحیح حدیث میں رمضان میں عمرہ کرنے کا ثواب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر آیا ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کرتے وقت جب غار ثور سے روانہ ہوئے تو ان کے ساتھ کون کوں سے اصحابی تھے؟

ان کے علاوہ ایک آدمی صحرائی اور بیابانی راستوں کا ماہر تھا جس نے مختلف راستوں سے قبا تک پہنچایا، اس کا نام کیا تھا؟
 

سارا

محفلین
ًمحمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ غار نے 3 دن غارِ ثور میں قیام کیا۔۔۔
راستوں کی رہنمائی کے لیے عبداللہ بن اریقط ساتھ تھے
 

ابوھریرہ

محفلین
السلام علیکم سب کو
ماشاءاللہ اتنا اچھا تھریڈ اور اتنا مُفید
اللہ عزوجل آپ سب کو ترقیاں دے اور مجھے بھی اپنا نیک بندہ بننے کی توفیق دے آمین
 

جیہ

لائبریرین
میرا تو خیال تھا کہ آخری موت تو "موت" ہی کی ہوگی ۔ کہیں پڑھا تھا کہ موت کو بھیڑ کی شکل میں لایا جائے گا اور اسے ذبح کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا کہ آج کے بعد کسی پر موت نہیں آئے گی۔ واللہ اعلم
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ محمود صاحب۔ اگر آپ کو حوالہ یاد ہو تو پلیز یہاں پوسٹ کردیں تاکہ ریکارڈ درست رہے
 
Top