اسلامک یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم جاں بحق اور 9 زخمی

آصف اثر

معطل
ٹیکٹکس تو دیکھیں کہ مظلوم بھی جمعیت لیکن ماضی کے آدھے جھوٹے آدھے سچے واقعات کو لے کر سارا نزلہ جمعیت پر ہی گرایا جارہاہے۔
البتہ اپنے اپنے ہم نظریہ یونینز اور تنظیموں کی منفی سرگرمیوں پر مٹی پاؤ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ٹیکٹکس تو دیکھیں کہ مظلوم بھی جمعیت لیکن ماضی کے آدھے جھوٹے آدھے سچے واقعات کو لے کر سارا نزلہ جمعیت پر ہی گرایا جارہاہے۔
البتہ اپنے اپنے ہم نظریہ یونینز اور تنظیموں کی منفی سرگرمیوں پر مٹی پاؤ۔

ہمیں بطور قوم سوچنا ہے کہ ہم نے اپنے تعلیمی اداروں کو اکھاڑہ بنانا ہے یا علم و تحقیق کا مرکز۔ اگر ہم نے انہیں علم و تحقیق کے مراکز میں بدلنا ہے تو یہاں کسی طلباء تنظیم کی کوئی ضرورت ہے نہ کسی یونین کی۔ہمیں تعلیمی اداروں میں کسی سبز انقلاب کی ضرورت ہے نہ کسی لال انقلاب کی اور نہ ہی کسی لسانی تعصب کی آلودگی کی۔طلباء سیاست طلباء کی ضرورت نہیں ہے ، یہ ہمارے سیاست دانوں کی واردات ہے جو صرف ان اداروں میں کی جاتی ہے جہاں غریب اور متوسط طبقے کے بچے پڑھتے ہیں۔ جنہیں مائیں زیور بیچ کر تعلیم کے لیے بھیجتی ہیں اور عین جوانی میں انہیں تابوت میں ڈال کر ماوں کو بھیج دیا جاتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
نفرت انگیز بیانیہ۔
وکلا کا جتھے بنا کر ہسپتال پر حملہ۔ طلبہ کا جتھے بنا کر تقریب پر حملہ صاف صاف قبائیلی معاشرے کی عکاس ہے۔
Make no mistake: the writ of the Punjab government and Punjab police lies buried under the debris of the Punjab Institute of Cardiology. And there it shall remain till the next attack on the next target in the next episode featuring the lawyers and other tribes like them. Be frightened. Be very frightened​
Coated black - Newspaper - DAWN.COM
 
اس کا قبائل سے کیا کام ہے؟ یہ کام تو فوج بھی کرتی ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
میرا تجربہ جمعیت کے ساتھ زیادہ تر اسلامک یونیورسٹی تک ہی رہا ہے۔ بی ایس کے دوران جمعیت کے جن لڑکوں سے میرا انٹرایکشن تھا، وہ بہت خوش اخلاق اور محنتی لوگ تھے۔ 2017ء میں میں نے محسوس کرنا شروع کیا کہ ان لڑکوں کے گریجویٹ ہو جانے کے بعد جو آئے ہیں، وہ نسبتاً زیادہ شدت پسندانہ سوچ رکھتے ہیں۔ کہنے کا مقصد یہ کہ یہ جو طلباء تنظیمیں ہوتی ہیں، ان میں لوگ مسلسل آتے جاتے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے ساتھ ساتھ تنظیم کا رویہ بھی بدلتا رہتا ہے۔ اسی طرح ہر تعلیمی ادارے میں موجود لوگوں کا مزاج دوسروں سے مختلف رہتا ہے۔ جس دوران میں نے اسلامک یونیورسٹی میں جمعیت کے بہترین مزاج کے لوگ دیکھے، اسی عرصے میں پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے پرتشدد رویے کی خبریں عام تھیں۔
جس "جمعیت" نامی monolithic entity کی یہاں باتیں ہو رہی ہیں، وہ سرے سے وجود ہی نہیں رکھتی۔ ان سب "جمعیتوں" میں کچھ باتیں اور خصوصیات اگر مشترک ہیں تو کچھ ایک دوسرے سے مختلف بھی ہیں۔ یہی صورت حال دیگر تنظیموں کی ہے۔
اس وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ یہاں جو گفتگو ہو رہی ہے، اس کی درستگی (accuracy) کم ہے۔
 
عدنان عمر

محفلین
جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں، اس قبائلیت کی وجہ اقتدار پرستی اور اجتماعی خود غرضی کے مذموم جذبات ہیں۔ اگر کوئی گروہ خود کو عوام سے برتر سمجھے گا اور چاہے گا کہ اسے خاص مرتبہ دیا جائے تو وہ اپنی حیثیت بزور طاقت منوائے گا اور اس حیثیت سے ناجائز فوائد بھی حاصل کرے گا۔ اور اگر ایک دفعہ اس کی حیثیت تسلیم ہو گئی تو ہر جائز و ناجائز حربے سے اس حیثیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ یہ چیز کسی ایک فرد میں نظر آئے تو خود غرضی، ہوس، لالچ، تکبر کہلائے گی۔ اور اگر کوئی گروہ اس بیماری میں مبتلا ہو تو وہ گمراہ، ظالم، قبائلیت پسند وغیرہ کہلائے گا۔
 
Top