اسلامی تعلیمات زُمرے کے دھاگے سرورق پر نظر کیوں نہیں آتے؟

الشفاء

لائبریرین
جیسے دیگر تمام زُمروں کے دھاگے پوسٹ ہوتے ہی سرورق پر آجاتے ہیں، اسلامی تعلیمات کے دھاگے سرورق پر نظر کیوں نہیں آتے؟ اگر اس میں منظوری میں دیری کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کو حل کرنے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ بہرحال اگر فورم پر اسلامی تعلیمات کو کسی وجہ سے "ترجیح" نہیں دی جاسکتی تو کم از کم دوسرے زُمروں جتنا حق تو دیا ہی جا سکتا ہے۔اس طرح اسلامی تعلیمات پر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ کیا خیال ہے آپ کا ؟ :)۔
 
کم از کم میں تو آپ کے خیالات سے متفق ہوں اور انشاءاللہ حتی المقدور کوشش بھی کررہا ہوں کی اس فورم پر اسلامی کام کی رفتار کو بڑھایا جائے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
محترم / محترمہ الشفاء! دوسرے موضوعات کے مقابلے میں اسلامی تعلیمات کا موضوع بڑا نازک ہوتا ہے۔ اگر یہاں بھی کھلا چھوڑ دیا گیا تو کوئی بعید نہیں کہ ہر آنے والا ایک نیا دین و مذہب ایجاد کرلے۔ ہم لوگوں کو تو کچھ اور آئے نہ آئے لیکن دین کو بگاڑنا بہت اچھی طرح آتا ہے۔
 
شیزان

لائبریرین
جیسے دیگر تمام زُمروں کے دھاگے پوسٹ ہوتے ہی سرورق پر آجاتے ہیں، اسلامی تعلیمات کے دھاگے سرورق پر نظر کیوں نہیں آتے؟ اگر اس میں منظوری میں دیری کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کو حل کرنے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ بہرحال اگر فورم پر اسلامی تعلیمات کو کسی وجہ سے "ترجیح" نہیں دی جاسکتی تو کم از کم دوسرے زُمروں جتنا حق تو دیا ہی جا سکتا ہے۔اس طرح اسلامی تعلیمات پر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ کیا خیال ہے آپ کا ؟ :)۔

آپ کی بات سے مکمل اتفاق کروں گا۔۔۔
اس زمرے پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے
 
محترم / محترمہ الشفاء! دوسرے موضوعات کے مقابلے میں اسلامی تعلیمات کا موضوع بڑا نازک ہوتا ہے۔ اگر یہاں بھی کھلا چھوڑ دیا گیا تو کوئی بعید نہیں کہ ہر آنے والا ایک نیا دین و مذہب ایجاد کرلے۔ ہم لوگوں کو تو کچھ اور آئے نہ آئے لیکن دین کو بگاڑنا بہت اچھی طرح آتا ہے۔
واقعتا اس معاملے کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے لیکن اس کا یہ مطلب بھی تو نہیں کی اس ڈر سے بالکل نہ ہونے کے برابر کام کیا جائے ۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بالکل ٹھیک عبدالقدوس راشد بھائی! لیکن اس کی گارنٹی کون دے سکتا ہے؟ یقیناً مجھے خود پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ دراصل ہم میں قوت برداشت بالکل بھی نہیں ہے۔ آپ کو پتا ہے نا کہ فرقے کیسے بنتے ہیں؟ کیونکہ ہم لوگ دین میں بھی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔
 
الشفاء

لائبریرین
محترم / محترمہ الشفاء! دوسرے موضوعات کے مقابلے میں اسلامی تعلیمات کا موضوع بڑا نازک ہوتا ہے۔ اگر یہاں بھی کھلا چھوڑ دیا گیا تو کوئی بعید نہیں کہ ہر آنے والا ایک نیا دین و مذہب ایجاد کرلے۔ ہم لوگوں کو تو کچھ اور آئے نہ آئے لیکن دین کو بگاڑنا بہت اچھی طرح آتا ہے۔

آپ کا یہ ناچیز "بھائی" کھلا چھوڑنے کی بات نہیں کر رہا۔ صرف دھاگے کے سرورق پر آنے کی بات کی گئی ہے۔منظوری کے بعد۔ اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟:)
 
بالکل ٹھیک عبدالقدوس راشد بھائی! لیکن اس کی گارنٹی کون دے سکتا ہے؟ یقیناً مجھے خود پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ دراصل ہم میں قوت برداشت بالکل بھی نہیں ہے۔ آپ کو پتا ہے نا کہ فرقے کیسے بنتے ہیں؟ کیونکہ ہم لوگ دین میں بھی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔
ذوالقرنین بھائی!تو کیا ہمیں جس حق بات کا پتا ہے اس کی بدولت کسی کو اجارہ داری سے روک بھی نہیں سکتے؟
 
ذوالقرنین

لائبریرین
آپ کا یہ ناچیز "بھائی" کھلا چھوڑنے کی بات نہیں کر رہا۔ صرف دھاگے کے سرورق پر آنے کی بات کی گئی ہے۔منظوری کے بعد۔ اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟:)
بالکل بھائی! میں آپ کے لیے ایک کام کر سکتا ہوں۔ آپ محمد وارث بھائی یا شمشاد بھائی سے پوچھ لیں کہ اسلامی تعلیمات زمرے کا مدیر کون ہیں؟
 
الشفاء

لائبریرین

فلک شیر

محفلین
جیسے دیگر تمام زُمروں کے دھاگے پوسٹ ہوتے ہی سرورق پر آجاتے ہیں، اسلامی تعلیمات کے دھاگے سرورق پر نظر کیوں نہیں آتے؟ اگر اس میں منظوری میں دیری کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کو حل کرنے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ بہرحال اگر فورم پر اسلامی تعلیمات کو کسی وجہ سے "ترجیح" نہیں دی جاسکتی تو کم از کم دوسرے زُمروں جتنا حق تو دیا ہی جا سکتا ہے۔اس طرح اسلامی تعلیمات پر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ کیا خیال ہے آپ کا ؟ :)۔
اس سلسلہ میں منتظمین شاید پالیسی پہ روشنی ڈال سکیں..............اُس کے بعد ہی رائے دی جا سکتی ہے
ابن سعید بھائی یہاں الشفاء بھائی نے ایک سوال اٹھایا ہے.............
 
جیسے دیگر تمام زُمروں کے دھاگے پوسٹ ہوتے ہی سرورق پر آجاتے ہیں، اسلامی تعلیمات کے دھاگے سرورق پر نظر کیوں نہیں آتے؟ اگر اس میں منظوری میں دیری کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کو حل کرنے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ بہرحال اگر فورم پر اسلامی تعلیمات کو کسی وجہ سے "ترجیح" نہیں دی جاسکتی تو کم از کم دوسرے زُمروں جتنا حق تو دیا ہی جا سکتا ہے۔اس طرح اسلامی تعلیمات پر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ کیا خیال ہے آپ کا ؟ :)۔
الشفاء بھائی اردو محفل کے ماحول کو فرقہ وارانہ رنگ سے بچانے کے لیئے انتظامیہ کی طرف سے یہ قدغن لگائی گئی ہے اور اس سے میں 101فیصد اتفاق کرتا ہوں ادھر کسی بھی قسم کے مذہبی دھاگے کو ڈسٹ بن میں نہیں پھینکا جاتا ہے بلکہ اس میں صرف اس چیز یا رحجان کا خیال رکھا جاتا ہے کہ کہیں کوئی کافر کافر شیعہ کافر ۔۔۔۔۔ کہیں کوئی مشرک و بدعتی ۔۔۔بریلوی بریلوی ۔۔۔۔۔ یا کہیں کوئی ۔۔۔۔۔۔ وہابی خرابی وہابی خرابی تو نہیں کہہ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔کیونکہ اگر ایک مرتبہ بھی کوئی فرقہ وارانہ قسم کا کوئی ایسا دھاگہ اردو محفل پر لگ گیا تو اردو محفل کا حسن تو گہنا جائے گا ۔
دراصل ہم لوگ ابھی تک ذہنی طور پر بالغ نظر نہیں ہوئے ہیں اس وجہ سے ایسی قدغن لگائی جانا عین ضروری ہے۔ورنہ دیکھ لیں کہ پچھلے دنوں اردو محفل پر علامہ طاہر القادری کی کتنی مٹی پلید کی گئی اور ساتھ ساتھ محفلین کا جوڑ پنجہ بھی دیکھنے میں آیا ہے حالانہ جو معتضرین تھے وہ صرف ان کالم نویسوں کے کالم اردو محفل میں لگا کر اردو محفل کا ماحول خراب کررہے تھے جو کہ طاہر القادری کے خلاف تھے حالانکہ انصاف کا تقاضہ تو یہ تھا کہ جو کالم ڈاکٹر صاحب کے حق میں لکھے گئے وہ بھی شریک محفل کرتے تاکہ محفلین دونوں کا موازنہ کرتے اور اس طرح دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجاتا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور آخر کار اردو محفل میں بھی فرقہ وارانہ رنگ آہی گیا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو مجبورا اشتہار لگانا پڑا کہ جناب عالی بس کریں بہت ہوگیا باتیں تو بہت طویل ہیں لیکن اتنے پر ہی اکتفا کرتا ہوں۔
محمود احمد غزنوی نایاب الف نظامی ابن سعید نبیل
 
نیلم

محفلین
ایسا صرف سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ اس حساس موضوع پر کوئی بدمزگی نہ ہو ،،،یہ ایک توجہ طلب معاملہ ہے :)
 
الشفاء

لائبریرین
اس دھاگے کا مقصد دھاگوں کے موضوعات پر بحث کرنا نہیں۔ بلکہ اسلامی زُمرے کے تمام دھاگوں کا بروقت سرورق پر آنا ہمارا موضوع ہے، انتظامیہ کی منظوری کے بعد۔۔۔:)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی!تو کیا ہمیں جس حق بات کا پتا ہے اس کی بدولت کسی کو اجارہ داری سے روک بھی نہیں سکتے؟
لو جی! خیر سے آپ اسٹارٹنگ لے رہے ہیں۔
ابھی دوست حق بات کی تلاش میں چل پڑیں گے۔
بھائی! یہی تو رونا ہے کہ حق بات سب کو پتا ہے لیکن پھر بھی کیوں سب سے زیادہ حملے دینی موضوعات پر ہوتے ہیں؟
خیر، میں اتنا ہی کہوں گا کہ اجارہ داری دین کا ہونا چاہیے نا کہ دین میں ہونی چاہیے۔
 
اوہ سوری میں واقعی ہی غلط طرف نکل پڑا تھا۔
 
الشفاء

لائبریرین
Moderation or Non Moderation of the threads is not our topic, but the appearance of the threads on top of the front page, even after moderation, is our topic. i hope it is clear to all.​
:)
 
مہ جبین

محفلین
الشفاء بھائی میں آپ سے متفق ہوں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکا جواب ؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آئیے ایک شعر میں تلاش کرتے ہیں

"حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں "
 
الشفاء

لائبریرین
الشفاء بھائی میں آپ سے متفق ہوں لیکن۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اسکا جواب ؟؟؟۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آئیے ایک شعر میں تلاش کرتے ہیں

"حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں "

واہ آپی ۔ بہت خوب اور مشکور ہوں آپ کی ذرہ نوازی کے لئے۔۔۔
 
Top