اسلامی تعلیمات زُمرے کے دھاگے سرورق پر نظر کیوں نہیں آتے؟

شمشاد

لائبریرین
برادران گرامی سب سے پہلے آپ سب کا شکریہ۔

اردو محفل کا بنیادی مقصد اردو زبان کی ترویج و ترقی ہے۔

اس کے ساتھ اراکین کی سہولت کے لیے ہر قسم کے موضوعات موجود ہیں۔

سب سے زیادہ نازک موضوعات مذہب اور سیاست کے ہیں۔ بلکہ میری رائے میں تو مذہب کا موضوع زیادہ نازک ہے۔ آپ سب جانتے ہی ہیں کہ کیسے کیسے فتوے صادر ہوتے ہیں۔ ایسے ہی واقعات کی روک تھام کے لیے ان زمروں کو موڈریشن کے تحت کیا گیا ہے۔

جہاں تک دھاگوں کی بات ہے کہ اوپر نظر آنے چاہییں تو اراکین کے مراسلوں پر منحصر ہے، جیسے ہی کوئی رکن کسی دھاگے میں مراسلہ روانہ کرتا ہے، وہ دھاگہ سب سے اوپر چلا جاتا ہے۔

امید ہے میں کسی حد تک بات کو واضح کرنے میں کامیاب رہا ہوں۔ پھر بھی اگر کوئی سوال موجود ہو تو بصد شوق۔

آپ سب کے تعاون سے ہی اردو محفل کامیاب ہے۔
 
الشفاء

لائبریرین
جہاں تک دھاگوں کی بات ہے کہ اوپر نظر آنے چاہییں تو اراکین کے مراسلوں پر منحصر ہے، جیسے ہی کوئی رکن کسی دھاگے میں مراسلہ روانہ کرتا ہے، وہ دھاگہ سب سے اوپر چلا جاتا ہے۔

لیکن میرے خیال میں تو دھاگہ منظوری کے لئے چلا جاتا ہے سرورق پر نہیں آتا۔ اور جب منظور ہوتا ہے تب بھی نیچے کہیں جاتا ہے۔ سب سے اوپر نہیں آتا۔ اور اسی کے حل کے لئے یہ دھاگہ بنایا ہے۔ امید ہے آپ اس زاویے سے دیکھیں گے۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں ایسا نہیں ہے۔ دھاگوں میں موضوعات کے لحاظ سے اوپر نیچے جانے میں کوئی فرق نہیں۔
 
الشفاء

لائبریرین
جیسے دیگر تمام زُمروں کے دھاگے پوسٹ ہوتے ہی سرورق پر آجاتے ہیں، اسلامی تعلیمات کے دھاگے سرورق پر نظر کیوں نہیں آتے؟ اگر اس میں منظوری میں دیری کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کو حل کرنے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں۔ بہرحال اگر فورم پر اسلامی تعلیمات کو کسی وجہ سے "ترجیح" نہیں دی جاسکتی تو کم از کم دوسرے زُمروں جتنا حق تو دیا ہی جا سکتا ہے۔اس طرح اسلامی تعلیمات پر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ کیا خیال ہے آپ کا ؟ :)۔
ایسی کوئی بات ہمارے علم میں نہیں تھی کہ اسلامی تعلیمات کے دھاگوں کو سر ورق پر دکھانے سے روکا گیا ہو۔ اگر ہمارا اندازہ درست ہے تو آپ سر ورق کے اس بلاک کی بات کر رہے ہیں جہاں دس ایسے موضوعات کو دکھایا جاتا ہے جن میں سب سے بعد میں پیغامات ارسال کیے گئے ہوں۔ در اصل مذہبی و سیاسی زمروں کو زیر ادارت رکھا گیا ہے لہٰذا وہاں ارسال کیے گئے پیغامات فوری طور پر منظر عام پر نظر نہیں آتے۔ جب تک ان پیغامات کو منظور کیا جاتا ہے تب تک دوسرے ایسے بے شمار دھاگے سامنے آ چکے ہوتے ہیں جن میں اس کے بعد کوئی پیغام ارسال کیا گیا ہو۔ شاید یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر مشاہدے میں مذہبی و سیاسی دھاگے سر ورق پر نظر نہیں آتے ہوں گے۔ :)

آپ کے دعوے کی جانچ کے لئے ہم نے اس ربط پر ایک پیغام بھیجا اور پھر سر ورق کی جانچ کی تو نتائج معمول کے مطابق ہی تھے۔ ان میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔آپ اسکرین شاٹ ملاحظہ فرما لیں۔ :) :) :)

islami-taleemat.png
 
الشفاء

لائبریرین
جب تک ان پیغامات کو منظور کیا جاتا ہے تب تک دوسرے ایسے بے شمار دھاگے سامنے آ چکے ہوتے ہیں جن میں اس کے بعد کوئی پیغام ارسال کیا گیا ہو۔ شاید یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر مشاہدے میں مذہبی و سیاسی دھاگے سر ورق پر نظر نہیں آتے ہوں گے۔ :)

اللہ آپ کا بھلا کرے، آپ صحیح پہنچے ہیں۔ یہی ہم بھی کہنا چاہ رہے تھے کہ اسلامی تعلیمات کے دھاگے منظوری میں دیری کی وجہ سے نیچے رہ جاتے ہیں۔ جیسا کہ آپ نے بھی اوپر کہا ہے۔۔۔ تو کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ان دھاگوں کا ارسالی (پوسٹنگ کا) وقت منظوری کے وقت سے شروع ہو اور پھر وہ سرورق پر تمام دھاگوں کے اوپر ظاہر ہوں، ۔۔۔:)
 
اللہ آپ کا بھلا کرے، آپ صحیح پہنچے ہیں۔ یہی ہم بھی کہنا چاہ رہے تھے کہ اسلامی تعلیمات کے دھاگے منظوری میں دیری کی وجہ سے نیچے رہ جاتے ہیں۔ جیسا کہ آپ نے بھی اوپر کہا ہے۔۔۔ تو کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ان دھاگوں کا ارسالی (پوسٹنگ کا) وقت منظوری کے وقت سے شروع ہو اور پھر وہ سرورق پر تمام دھاگوں کے اوپر ظاہر ہوں، ۔۔۔ :)
اتفاق سے ایسی کوئی سہولت اس سافٹوئیر میں ہماری معلومات کی حد تک موجود نہیں ہے۔ :) :) :)
 
الشفاء

لائبریرین
اتفاق سے ایسی کوئی سہولت اس سافٹوئیر میں ہماری معلومات کی حد تک موجود نہیں ہے۔ :) :) :)

چلیں کوئی بات نہیں سر۔ ویسے اس کا ایک حل یہ ہو سکتا تھا کہ منظور کرنے والے صاحب منظوری کے ساتھ کوئی کمنٹس یا نو کمنٹس یا ایک لائن۔نقطہ ڈال دیں تو دھاگہ سرورق اوپر آجائے گا۔اور تلافی ہو جائے گی۔ اگر ممکن ہو تو۔:)۔
 
یہ ایک طریقہ واردات ہو سکتا ہے لیکن یقین کیجیے کہ ادارت کرنے والوں کے پاس آپ کی توقع سے کہیں زیادہ کام ہوتا ہے اور ان پر ہر ایسے دھاگے کو اوپر لانے کا اضافی بوجھ ڈالنا کسی طور مناسب نہیں۔ اس سے زیادہ بہتر بات یہ ہوتی کہ احباب میں قوت برداشت، روا داری اور محفل کے اصولوں کی پاسداری سرایت کر جاتی تو ایسی کسی ادارت کی ضرورت خال خال ہی رہ جاتی اور یہ زمرے زیر ادارت نہیں رکھے جاتے۔ لیکن مستقبل قریب میں ایسی کوئی توقع دیوانے کا خواب ہی کہی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ آپ کا بھلا کرے، آپ صحیح پہنچے ہیں۔ یہی ہم بھی کہنا چاہ رہے تھے کہ اسلامی تعلیمات کے دھاگے منظوری میں دیری کی وجہ سے نیچے رہ جاتے ہیں۔ جیسا کہ آپ نے بھی اوپر کہا ہے۔۔۔ تو کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ان دھاگوں کا ارسالی (پوسٹنگ کا) وقت منظوری کے وقت سے شروع ہو اور پھر وہ سرورق پر تمام دھاگوں کے اوپر ظاہر ہوں، ۔۔۔ :)
ان زمروں میں آر ایس ایس فیڈ کا آپشن بھی موجود ہے دیگر زمروں کی طرح۔ آپ انہیں پریسکرائب کر دیں۔ آرام سے نوٹیفیکیشن ملتے جائیں گے :)
 
الشفاء

لائبریرین
یہ ایک طریقہ واردات ہو سکتا ہے لیکن یقین کیجیے کہ ادارت کرنے والوں کے پاس آپ کی توقع سے کہیں زیادہ کام ہوتا ہے اور ان پر ہر ایسے دھاگے کو اوپر لانے کا اضافی بوجھ ڈالنا کسی طور مناسب نہیں۔ اس سے زیادہ بہتر بات یہ ہوتی کہ احباب میں قوت برداشت، روا داری اور محفل کے اصولوں کی پاسداری سرایت کر جاتی تو ایسی کسی ادارت کی ضرورت خال خال ہی رہ جاتی اور یہ زمرے زیر ادارت نہیں رکھے جاتے۔ لیکن مستقبل قریب میں ایسی کوئی توقع دیوانے کا خواب ہی کہی جا سکتی ہے۔ :) :) :)

سمجھ سکتے ہیں سر۔ بہرحال آپ کی توجہ کے لئے مشکور ہوں۔ اور اپنی و جملہ احباب جن کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے :rolleyes: کی اصلاح کے لئے دعا گو ہوں۔۔۔
جزاک اللہ خیر۔۔۔:)
 
ان زمروں میں آر ایس ایس فیڈ کا آپشن بھی موجود ہے دیگر زمروں کی طرح۔ آپ انہیں پریسکرائب کر دیں۔ آرام سے نوٹیفیکیشن ملتے جائیں گے :)
یہ تو اس مسئلے کا حل ہے جب آپ دوسروں کی باتیں سننا چاہیں، اگر اپنی بات سبھی کو سنانے کا منشا ہو تو یہ طریقہ کار کار آمد نہیں! :) :) :)
 
الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ ۚ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَاهُمُ اللَّهُ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمْ أُولُو الْأَلْبَابِ
جو بات کو سنتے اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور یہی عقل والے ہیں
السلام علیکم
دھاکہ ھٰذا میں درج ذیل دو بیانات پر کچھ ضمنا عرض کروںگا
1۔ بہرحال اگر فورم پر اسلامی تعلیمات کو کسی وجہ سے "ترجیح" نہیں دی جاسکتی تو کم از کم دوسرے زُمروں جتنا حق تو دیا ہی جا سکتا ہے
2۔جہاں ایسے بہت سے سوالات کے جوابات سے فتنوں کا اندیشہ ہو وہاں سب کا جواب صرف " خاموشی "

عرض اول فتنوں کے اندیشے کے حوالے سے
اسلامی تعلیمات بنیادی طور پر دو حصوں پر منقسم ہے 1۔ عقائد و نظریات، 2۔ عملی احکامات
پھر عقائد و نظریات کی بھی دو اقسام ہیں 1۔ اصولی عقائد و نظریات 2۔ فروعی عقائد و نظریات
اصولی عقائد و نظریات میں اختلاف کرنا ایسا فتنہ ہے جس سے مذھب تبدیل ہو جاتا ہے مثلا منافی قرآن عقائد رکھنا جیسے کہ مذھب قادیانیت، پرویزیت
فروعی عقائد و نظریات میں اختلاف کرنا ایسا فتنہ ہے جو فرقوں کو جنم دیتا ہے مثلا شیعہ، سنی، وہابی

عملی احکامات بھی دو طرح کے ہوتے ہیں 1۔ امر و نہی، 2 اخلاقیات
دلائل تفصیلیہ کی روشنی میں امرو نہی میں اختلاف کرنا کچھ معیوب نہیں اس سے کوئی فتنہ برپا نہیں ہوتا اور یہ موجب فقہ ہے نہ کہ فرقہ و فتنہ، لیکن بلا دلیل اختلاف کرنا ضرور بد مزگی و بد اخلاقی کا ماحول پیدا کر سکتا ہے جو قابل احتراز ہے
جملہ تمام تعلیمات اسلامیہ میں اخلاقیات وہ گوشہ ہے جس میں اختلافات نہیں ہوتے
عرض دوم اسلامی تعلیمات کی ترجیح کے حوالے سے
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ (41:33)
اور اس شخص سے بات کا اچھا کون ہوسکتا ہے جو خدا کی طرف بلائے اور عمل نیک کرے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں
یہ ایک اہم نقطہ ہے، اسلامی تعلیمات کا دائرہ اس قدر وسیع ہے کہ کسی قسم کے خدشات کے پیش نظرہم اس کی اولیت کو پس پشت نہیں ڈال سکتے اگر سر ورق اسلامی تعلیمات کے سیکشن کو لانے میں احتمالات در پیش ہوں تو کیوں نہ ان احتمالات کے تمام گوشوں کو زیر ورق چھوڑ کراسلامی تعلیمات کے منقسم گوشہ اسلامی اخلاقیات کو سر ورق اولیت دی نہ جا سکے ؟؟؟؟
اسلامی اخلاقیات کے تعلیمی دائرہ پر اک نظر
اخلاص، تواضع، صبر، شکر، احتساب، توکل، عزم، انصاف، حیا، امانت، صدق، ایفائے عہد، عفت، عصمت، ایثار، عفو و درگر،تکریم مؤمن، ضیافت، تعظیم،
صلہ رحمی و سلوک، احسان وغیرہ وغیرہ اور کئی عنوان ہیں اور ہر ایک مستقل موضوع ہے

تو کوئی وجہ نہیں کہ اسلامی اخلاقیات سے موسموم سرورق ایک سبسیکشن بنا دیا جائے۔ جو اردو محفل کے قوائد و ضوابط کے سکشن کے تحت ہو اور اس کے دیگر سبسیکشن میں "تجاویز، آراء و مسائل" اور "آپ کی شکایات" کو رکھ دیا جائے
الشفاء،شمشاد،ابن سعید، مہ جبین
 
الشفاء

لائبریرین
بہت شکریہ مسافر چند روزہ۔ اس سلسلے میں سب سے بہتر حل تو یہی تھا کہ مراسلے کا وقت اس کی منظوری کے وقت سے شروع ہوتا۔ کیونکہ اس طرح موڈریشن بھی ہوتی رہتی اور مراسلہ بھی منظوری کے بعد سرورق پر سر فہرست آ جاتا۔ لیکن محترم ابن سعید صاحب کے بقول موجودہ سسٹم میں ایسا کوئی آپشن دستیاب نہیں ہے۔۔۔
بہرحال اگر منتظمین حضرات کے خیال میں ذیلی زمرات بنا کر اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ آپ نے مشورہ دیا ہے، تو یہ ان کی صوابدید پر ہے کیونکہ وہ تکنیکی معاملات کو ہم سے بہتر سمجھتے ہیں۔۔۔
 
نکتہ ور

محفلین
یہ ایک طریقہ واردات ہو سکتا ہے لیکن یقین کیجیے کہ ادارت کرنے والوں کے پاس آپ کی توقع سے کہیں زیادہ کام ہوتا ہے اور ان پر ہر ایسے دھاگے کو اوپر لانے کا اضافی بوجھ ڈالنا کسی طور مناسب نہیں۔ اس سے زیادہ بہتر بات یہ ہوتی کہ احباب میں قوت برداشت، روا داری اور محفل کے اصولوں کی پاسداری سرایت کر جاتی تو ایسی کسی ادارت کی ضرورت خال خال ہی رہ جاتی اور یہ زمرے زیر ادارت نہیں رکھے جاتے۔ لیکن مستقبل قریب میں ایسی کوئی توقع دیوانے کا خواب ہی کہی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
اس "طریقہ واردات" کے بارے میں میں یہ کہوں گا کہ جب دھاگہ شائع ہو جائے تو اس دھاگے کو شروع کرنے والا خود ہی ایک پیغام بھیج دے کہ "اس دھاگے کی منظوری ہو چکی ہے" تو وہ دھاگہ سرورق پر آ جائے گا۔
 
اس "طریقہ واردات" کے بارے میں میں یہ کہوں گا کہ جب دھاگہ شائع ہو جائے تو اس دھاگے کو شروع کرنے والا خود ہی ایک پیغام بھیج دے کہ "اس دھاگے کی منظوری ہو چکی ہے" تو وہ دھاگہ سرورق پر آ جائے گا۔
اتفاق سے جن وجوہات کے باعث لڑیوں کو ادارت کی قطار میں بھیجا جاتا ہے وہ وجوہات نہ صرف لڑیوں کے پہلے مراسلے میں بلکہ تبصروں میں بھی بکثرت پائی جاتی ہیں۔ اس لیے ہر پیغام خواہ وہ کسی لڑی کی ابتدا ہو خواہ کوئی تبصرہ، ادارت کی قطار میں جا کھڑا ہوتا ہے۔ :)
 
پھر ایسا کیا جائے کہ جب کبھی سرورق کو دوبارہ سے ترتیب دیا جائے اس وقت سرورق پر ایک بلاک زیر ادارت زمروں کا بھی بنا دیا جائے، کیا خیال ہے؟

کیا ہر جگہ کو اسلامی کرنا ضروری ہے؟
یہاں پر ہر کوئی محفل کی پالیسی کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے اپنے ذوق کے مطابق کام کر سکتا ہے، اگر کوئی محفلین کسی مخصوص زمرہ میں اچھے طریق سے کام کی خواہش کا اظہار کرتا ہے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے۔
 
Top