اسلامی جمعیت طلبہ، جامعہ پنجاب کا کتب میلہ

غازی عثمان

محفلین
1.gif
 

ARHAM

محفلین
السلام علیکم
جو کلاشنکوف لے کر پھریں جامعات اور کالجوں میں ان پر کوئی پابندی نہیں ۔۔۔
جو روح کی غذا کہتے ہوئے موسیقی کے پروگرامات کے ذریعے ہلڑ بازی اور طوفان بدتمیزی مچائیں انھیں ہر قسم کی آزادی ہے ۔۔۔۔ پابندی ہے تو صرف طلبہ میں علم فہم بانٹنے پر ۔۔۔۔
کراچی یونیورسٹی میں پچھلے سال میوزیکل پروگرام کے انعقاد پر طلباء طالبات نے احتجاج کیا تو انھیں ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔۔۔۔۔
درسگاہوں کو بھی ۔۔۔۔۔۔ فحاشی اور بے راہ روی پھیلانے کا مرکز بنایا جارہا ہے ۔۔۔
تا کہ بد تہذیب نسل پیدا کی جاسکے ۔۔۔۔۔ کیونکہ سلجھی ہوئی باشعور نسل ہمارے ارباب اختیار کے لیے تازیانہ جو ہوگی ۔۔۔۔
 

خاور بلال

محفلین
مجھے وہ دھاگے یاد آرہے ہیں جہاں عمران خان والے واقعے کے بعد جمعیت سے نفرت کے اظہار کے لیے ہر کسی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور بہتوں نے تو سچ اور جھوٹ کی تمیز بھی ترک کردی تھی اور مغلظات کا ایک طوفان کھڑا کردیا تھا۔ کوئ جمعیت کو براہ راست دہشت گرد قرار دے رہا تھا تو کوئ البدر اور الشمس پر کیچڑ اچھال رہا تھا۔ اپنی نفرتوں کے اظہار کے لیے لوگوں نے دس ہزار سے زائد شہدا کا لہو جو بنگلہ دیش نا منظور کی تحریک میں جمعیت نے البدر اور الشمس کی صورت میں بہایا اسے بھی ملک دشمنی سے ملادیا۔ یہ ان لوگوں کا حال ہے جو اردو محفل کے معززین کی فہرست میں آتے ہیں۔ ان معززین کو صرف نفرتوں کے لیے کوئ موضوع دے دیا جائے تو خوب داد شجاعت دیتے ہیں لیکن جہاں جمعیت کا کوئ کارنامہ سراہے جانے کے قابل ہوتا ہے اس کے قریب سے بھی نہیں گذرتے۔ اسی سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ جمعیت کو کس قسم کی ذہنیت کا سامنا ہے۔
 

ARHAM

محفلین
السلام علیکم !
مجھے محفل کے دھاگوں کا تو علم نہیں لیکن ایک محفل پر ہی کیا موقوف ۔۔۔۔۔
ایک بھیڑ چال تھی ۔۔۔۔۔ جس میں سب شامل ہوتے جارہے تھے ۔۔۔۔
یہ بات سمجھ میں نہیں آئی ۔۔۔۔۔ عمران حان کے ایشو کو اتنا سر پر اٹھانے والے ۔۔۔۔ اور انھیں ایک قومی ہیرو کی بے عزتی کنہے والے ۔۔۔اس وقت کہاں تھے جب ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف غلیظ زبان اور الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوہے کراچی کے در و دیودار گندے کر دئیے تھے ۔۔۔
جب یہ سب ایم کیو ایم سے خوفزدہ تھے ؟
یا ۔۔۔۔
ایک کیو ایم حق پر تھی ؟
یا ۔۔۔۔
عمران خان اس وقت قومی ہیرو نہیں تھے ؟
 

مہوش علی

لائبریرین
مجھے وہ دھاگے یاد آرہے ہیں جہاں عمران خان والے واقعے کے بعد جمعیت سے نفرت کے اظہار کے لیے ہر کسی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور بہتوں نے تو سچ اور جھوٹ کی تمیز بھی ترک کردی تھی اور مغلظات کا ایک طوفان کھڑا کردیا تھا۔ کوئ جمعیت کو براہ راست دہشت گرد قرار دے رہا تھا تو کوئ البدر اور الشمس پر کیچڑ اچھال رہا تھا۔۔

خاور برادر،

میں نے عمران خان والے تھریڈ میں کوئی حصہ نہیں لیا تھا۔

مگر مجھے طرح علم ہے کہ اس میں البدر و الشمس کا کوئی ذکر نہیں ہوا تھا اور نہ ہی "جماعت اسلامی" پر کوئی خاص گرفت ہوئی تھی۔

//////////////////////////////

بہرحال، غلط کام غلط ہوتا ہے اور وہ کئی دوسرے اچھے کام کرنے کے باوجود بھی صحیح نہیں کہا جا سکتا۔ اور اس معاملے میں یہی غلطی آپ کر رہے ہیں۔

جمیعت چاہے ہزار اور ایسے کتابی میلے لگا لے، مگر:

۱۔ اس نے عمران خان کے ساتھ جو سلوک کیا وہ غلط تھا اور غلط ہی رہے گا۔

۲۔ اور کتابی میلے لگانے سے اگر آپ کو جمیعت کے پاس موجود غیر قانونی اسلحہ نظر آنا بند ہو گیا ہے تو یہ بھی غلط ہے اور غلط ہی رہے گا۔

۳۔ اور شکایت یہ ہے کہ جمعیت کو کتابی میلہ نہیں لگانے دیا گیا، مگر کیا آپ کو پتا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی اور جن جن کالجوں میں جمیعت موجود ہے وہ بقیہ طلباء تنظیمیوں کو ایک بھی ایکٹیویٹی نہیں کرنے دیتی بلکہ طالبانی طریقہ کار اختیار کیے ہوئے مکمل کنٹرول اپنے پاس رکھتی ہے۔
اور عمران خان کی پٹائی بھی جمیعت نے اسی بنیادوں پر کی کہ انہیں لگا کہ ان کے علاوہ کوئی اور سیاسی شخصیت یونیورسٹی میں مقبول ہو رہی ہے، اور یہ چیز جمیعت کو ہرگز ہرگز قبول نہیں اور وہ "طاقت" اور "اسلحہ" ہر جائز و ناجائز طریقے سے دوسری سیاسی قوتوں کو نیست و نابود کرتے ہوئے اپنا کنٹرول قائم رکھنا چاہتی ہے۔

//////////////////////////////////

اور اس طاقت کے کھیل میں جمعیت اکیلی ننگی نہیں ہے، بلکہ تمام طلباء جماعتوں کا یہی حال ہے۔

پاکستان کے جامعات سے اس سیاسی طلباء تنظیموں کو ختم ہونا چاہیے اور اسی طرح پاکستان ترقی کر سکے گا۔


پی ایس:

خاور صاحب، اب آپ مجھ پر ایم کیو ایم کے حوالے سے حملہ آور نہ ہو جائیے گا۔ آپکے اور میرے استدلال میں فرق یہ تھا کہ میں نے کبھی بھی ایم کیو ایم کے اسلحہ اور دیگر غلطیوں کو صحیح نہیں کہا بلکہ غلط کام کو ہمیشہ غلط ہی کہا ہے۔ جبکہ آپ ادھر عمران خان سمیت باقی تمام غلطیوں کو پی کر البدر و شمس کا ذکر بیچ میں لا کر جمیعت کو فرشتہ ثابت کر رہےہیں۔
میری ذاتی رائے جمیعت کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ تمام تر سیاسی طلباء تنظیموں کے لیے ایک سی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم !
مجھے محفل کے دھاگوں کا تو علم نہیں لیکن ایک محفل پر ہی کیا موقوف ۔۔۔۔۔
ایک بھیڑ چال تھی ۔۔۔۔۔ جس میں سب شامل ہوتے جارہے تھے ۔۔۔۔
یہ بات سمجھ میں نہیں آئی ۔۔۔۔۔ عمران حان کے ایشو کو اتنا سر پر اٹھانے والے ۔۔۔۔ اور انھیں ایک قومی ہیرو کی بے عزتی کنہے والے ۔۔۔اس وقت کہاں تھے جب ایم کیو ایم نے عمران خان کے خلاف غلیظ زبان اور الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوہے کراچی کے در و دیودار گندے کر دئیے تھے ۔۔۔
جب یہ سب ایم کیو ایم سے خوفزدہ تھے ؟
یا ۔۔۔۔
ایک کیو ایم حق پر تھی ؟
یا ۔۔۔۔
عمران خان اس وقت قومی ہیرو نہیں تھے ؟


ارحم،
آپ کے برعکس مجھے باہر کا تو علم نہیں، مگر اس محفل میں سوائے میرے کوئی بھی متحدہ کا دفاع نہیں کرتا اور جتنے اعتراضات متحدہ پر ہوئے ہیں اُن کا عشر عشیر بھی جمیعت پر نہیں کیا گیا ہے۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ آپ متحدہ کی آڑ میں جمیعت کے اُس جرم کا دفاع کر رہے ہیں جو کہ اُس نے عمران خان پر حملہ کر کے کیا ہے، اور یہ کام غلط ہے اور اسے متحدہ کی آڑ دی جائے یا کتابی میلے کے پیچھے چھپایا جائے، یہ ہر صورت میں غلط ہی رہے گا۔

جمیعت کی غلطیوں پر پردہ ڈالنا پاکستان کے لیے کوئی صحیح حل نہیں، بلکہ اگر جمیعت یا دیگر طلباء جماعتوں کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے اور وہ جامعات میں اپنا مافیا بنائے بیٹھے ہیں تو اس چیز کو میڈیا میں آنا چاہیے اور اسکی دل کھول کر مذمت ہونی چاہیے تاکہ قوم ان فتنوں کے عذاب سے نکلے۔
 

تیلے شاہ

محفلین
ارحم،
آپ کے برعکس مجھے باہر کا تو علم نہیں، مگر اس محفل میں سوائے میرے کوئی بھی متحدہ کا دفاع نہیں کرتا اور جتنے اعتراضات متحدہ پر ہوئے ہیں اُن کا عشر عشیر بھی جمیعت پر نہیں کیا گیا ہے۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ آپ متحدہ کی آڑ میں جمیعت کے اُس جرم کا دفاع کر رہے ہیں جو کہ اُس نے عمران خان پر حملہ کر کے کیا ہے، اور یہ کام غلط ہے اور اسے متحدہ کی آڑ دی جائے یا کتابی میلے کے پیچھے چھپایا جائے، یہ ہر صورت میں غلط ہی رہے گا۔

جمیعت کی غلطیوں پر پردہ ڈالنا پاکستان کے لیے کوئی صحیح حل نہیں، بلکہ اگر جمیعت یا دیگر طلباء جماعتوں کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے اور وہ جامعات میں اپنا مافیا بنائے بیٹھے ہیں تو اس چیز کو میڈیا میں آنا چاہیے اور اسکی دل کھول کر مذمت ہونی چاہیے تاکہ قوم ان فتنوں کے عذاب سے نکلے۔

جتنا اسلحہ جماعت کے پاس ہے اس سے زیادہ تو اکیلے میرے محلے میں ہوگا
 

مہوش علی

لائبریرین
جتنا اسلحہ جماعت کے پاس ہے اس سے زیادہ تو اکیلے میرے محلے میں ہوگا

برادرِ گرامی،

مجھے نہیں علم کہ آپ کے محلے میں کتنا اسلحہ ہے، مگر اپنے محلہ کے اسلحہ کی آڑ میں پھر آپ جمیعت کے اسلحہ کو چھپانے کے چکر میں ہیں جو کہ غلط اپروچ ہے۔ جو چیز غلط ہے بہتر ہو گا کہ اسے بلا چوں چرا کیے اور بنا لولے لنگڑے محلے کے اسلحے کے بہانوں کے قبول کر لیا جائے۔
یہ میری ذاتی رائے ہے، باقی جو آپ کی مرضی۔
 

تیلے شاہ

محفلین
اول تو میں اسلحہ رکھنے کو کوئی برائی یا جرم نہیں سمجھتا
اور ہم تو اسلحے کو مرد کا زیور قرار دیتے ہیں
باقی رہی بات جماعت میں اسلحہ رکھنے تو اگر آپ کے پاس فیکٹ اینڈ فیگرز ہیں تو پیش کریں
پھر میں بھی دلائل سے بات کروں گا
 

خاور بلال

محفلین
خاور برادر، میں نے عمران خان والے تھریڈ میں کوئی حصہ نہیں لیا تھا۔ مگر مجھے طرح علم ہے کہ اس میں البدر و الشمس کا کوئی ذکر نہیں ہوا تھا اور نہ ہی "جماعت اسلامی" پر کوئی خاص گرفت ہوئی تھی۔

میں آپ کے ملاحظہ کے لیے وہ دھاگہ پیش کررہا ہوں جہاں عمران خان والے واقعے کے ردِ عمل کے طور پر جمعیت سے نفرت کے اظہار کے لیے مینا بازار سجا ہوا تھا اور جھوٹ بولنے کی میراتھن میں سبھی ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش میں تھے۔ ایک صاحب نے تو موقع پاتے ہی جماعت اسلامی کی تاریخ میں آلٹریشن کی بھی کوشش کی۔ البدر اور الشمس پر اچھالی گئی کیچڑ بھی آپ کو اسی دھاگے میں ملے گی۔ کیچڑ اچھالنا ان لوگوں کے لیے آسان ہے جن کے نزدیک پاکستان کی کوئ حیثیت نہیں۔ البتہ جن کے نزدیک پاکستان کی حیثیت ایک مسجد کی طرح ہے وہ کبھی اس بات کا تصور نہیں کرسکتے کہ پاکستان کی بقا کا سوال ہو اور وہ پھر بھی گھروں میں بیٹھے رہیں۔ جو لہو پاکستان کی آبرو پر نچھاور ہوا اس کی تحقیر کرکے کچھ لوگوں کو خوشی ہوتی ہے، ایسے لوگ کبھی آپ کو مکتی باہنی کے بارے میں نہیں بتائیں گے کیونکہ حقائق کو سامنے لانا ان کے پیشے کے خلاف ہے۔


آپکے اور میرے استدلال میں فرق یہ تھا کہ میں نے کبھی بھی ایم کیو ایم کے اسلحہ اور دیگر غلطیوں کو صحیح نہیں کہا بلکہ غلط کام کو ہمیشہ غلط ہی کہا ہے۔ جبکہ آپ ادھر عمران خان سمیت باقی تمام غلطیوں کو پی کر البدر و شمس کا ذکر بیچ میں لا کر جمیعت کو فرشتہ ثابت کر رہےہیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے مذکورہ دھاگے کا مطالعہ تو کیا ہی نہیں اور محض مفروضے کی بنا پر اپنی گفتگو فرمارہی ہیں۔ بہر حال اب میں نے لنک دے دیا ہے تو آپ جان سکتی ہیں کہ میں نے بھی جمعیت کے اس فعل کی مذمت کی تھی اور میری تمام ہمدردیاں عمران خان کے ساتھ تھیں۔ البتہ میں نے مذمت کو نفرت میں تبدیل نہیں کیا تھا، کیونکہ نفرت کے بعد انسان کے لیے سچ پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے اور وہ ہر اس جھوٹ کو ترجیح دیتا ہے جو اس کی نفرت کی پیاس بجھاسکے۔ اس دھاگے کے مطالعے کے بعد آپ کو یہ ابھی اندازہ ہوگا کہ البدر اور الشمس کا ذکر میں نے نہیں چھیڑا۔ جہاں جہاں جمعیت کی بات ہوتی ہے وہاں وہاں البدر اور الشمس کا ذکر چھیڑ دیا جاتا ہے۔ بہر حال البدروالشمس جمعیت کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے اور اس پر تفصیل سے بات ہوسکتی ہے اگر کوئ ہوش و حواس میں رہ کر بات کرنا چاہے تو۔ باقی جسطرح اسلحے کا ہوا جمعیت کے مخالفین کھڑا کیے رکھتے ہیں اگر اس کا دس فیصد بھی جمعیت کے پاس ہوتا تو صرف کراچی میں جمعیت کے چالیس سے زاید نوجوان ایم کیو ایم کی بھینٹ نہ چڑھے ہوتے۔ کم از کم جمعیت اپنے مقتولین کا بدلہ تو ضرور لیتی؟


پاکستان کے جامعات سے اس سیاسی طلباء تنظیموں کو ختم ہونا چاہیے اور اسی طرح پاکستان ترقی کر سکے گا۔
ہائیں۔ پاکستان کی ترقی کا ذکر الطاف بھائ کے بغیر؟ یہ آپ نے پاکستان کے ساتھ زیادتی کردی۔
 
Top