مجھے وہ دھاگے یاد آرہے ہیں جہاں عمران خان والے واقعے کے بعد جمعیت سے نفرت کے اظہار کے لیے ہر کسی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور بہتوں نے تو سچ اور جھوٹ کی تمیز بھی ترک کردی تھی اور مغلظات کا ایک طوفان کھڑا کردیا تھا۔ کوئ جمعیت کو براہ راست دہشت گرد قرار دے رہا تھا تو کوئ البدر اور الشمس پر کیچڑ اچھال رہا تھا۔۔
خاور برادر،
میں نے عمران خان والے تھریڈ میں کوئی حصہ نہیں لیا تھا۔
مگر مجھے طرح علم ہے کہ اس میں البدر و الشمس کا کوئی ذکر نہیں ہوا تھا اور نہ ہی "جماعت اسلامی" پر کوئی خاص گرفت ہوئی تھی۔
//////////////////////////////
بہرحال، غلط کام غلط ہوتا ہے اور وہ کئی دوسرے اچھے کام کرنے کے باوجود بھی صحیح نہیں کہا جا سکتا۔ اور اس معاملے میں یہی غلطی آپ کر رہے ہیں۔
جمیعت چاہے ہزار اور ایسے کتابی میلے لگا لے، مگر:
۱۔ اس نے عمران خان کے ساتھ جو سلوک کیا وہ غلط تھا اور غلط ہی رہے گا۔
۲۔ اور کتابی میلے لگانے سے اگر آپ کو جمیعت کے پاس موجود غیر قانونی اسلحہ نظر آنا بند ہو گیا ہے تو یہ بھی غلط ہے اور غلط ہی رہے گا۔
۳۔ اور شکایت یہ ہے کہ جمعیت کو کتابی میلہ نہیں لگانے دیا گیا، مگر کیا آپ کو پتا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی اور جن جن کالجوں میں جمیعت موجود ہے وہ بقیہ طلباء تنظیمیوں کو ایک بھی ایکٹیویٹی نہیں کرنے دیتی بلکہ طالبانی طریقہ کار اختیار کیے ہوئے مکمل کنٹرول اپنے پاس رکھتی ہے۔
اور عمران خان کی پٹائی بھی جمیعت نے اسی بنیادوں پر کی کہ انہیں لگا کہ ان کے علاوہ کوئی اور سیاسی شخصیت یونیورسٹی میں مقبول ہو رہی ہے، اور یہ چیز جمیعت کو ہرگز ہرگز قبول نہیں اور وہ "طاقت" اور "اسلحہ" ہر جائز و ناجائز طریقے سے دوسری سیاسی قوتوں کو نیست و نابود کرتے ہوئے اپنا کنٹرول قائم رکھنا چاہتی ہے۔
//////////////////////////////////
اور اس طاقت کے کھیل میں جمعیت اکیلی ننگی نہیں ہے، بلکہ تمام طلباء جماعتوں کا یہی حال ہے۔
پاکستان کے جامعات سے اس سیاسی طلباء تنظیموں کو ختم ہونا چاہیے اور اسی طرح پاکستان ترقی کر سکے گا۔
پی ایس:
خاور صاحب، اب آپ مجھ پر ایم کیو ایم کے حوالے سے حملہ آور نہ ہو جائیے گا۔ آپکے اور میرے استدلال میں فرق یہ تھا کہ میں نے کبھی بھی ایم کیو ایم کے اسلحہ اور دیگر غلطیوں کو صحیح نہیں کہا بلکہ غلط کام کو ہمیشہ غلط ہی کہا ہے۔ جبکہ آپ ادھر عمران خان سمیت باقی تمام غلطیوں کو پی کر البدر و شمس کا ذکر بیچ میں لا کر جمیعت کو فرشتہ ثابت کر رہےہیں۔
میری ذاتی رائے جمیعت کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ تمام تر سیاسی طلباء تنظیموں کے لیے ایک سی ہے۔