اسلامی دینار دی رئیل گیم چینجر ڈالر کش

زیرک

محفلین
میں تقریر کی بات نہیں کر رہا۔ اس تقریب کی بات کر رہا ہوں جو ستمبر میں اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی تھی اور جس میں عمران خان، مہاتیر اور اردغان نے مل جل کر امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانے پر اتفاق کیا تھا۔ یہ ملائیشیا کا سمٹ اسی حوالہ سے رکھا گیا تھا۔
Malaysia, Pakistan, Turkey to lead in combatting Islamophobia
Erdogan, Khan, Mahathir vow to fight Islamophobia with English-language TV channel
اس تقریر کے مضمرات بھی دیکھ لیے ناں، وقت سے پہلے بولنے کی وجہ سے آج امریکن پٹھو عرب حکمران ہمیں تڑیاں دے رہے ہیں۔
ایسے کام خموشی سے کیے جاتے ہیں جب بم تیار ہوتا تو پٹاخہ پھوڑ کر بتاتے ہیں کہ اب جو بگاڑنا ہے وہ بگاڑ لو
 

زیرک

محفلین
وہ ہمیں امداد اور قرض دیتے ہیں تو تڑیاں بھی لگائیں گے۔ میری بلی مجھے میاؤں۔
غصہ صرف اسلامی کرنسی، متبادل بلاک یا ترجیحات کا نہیں، اصل غصہ پاکستان کی طرف سے یمن معاملے پر فوج نہ بھیجنے کا ہے، جس کی سزا آج ملی ہے۔
 
کافر یورو تو آپ کی طرف ملتا ہو گا۔ ہمارے ڈالر پر تو خدا کا نام لکھا ہے

ہمارے ڈالر پر حضرت موسی علیہ السلام سے منسوب، قرآن حکیم کی آیت کا ایک ٹکڑا لکھا ہے،
سورۃ یونس، آیت نمبر 85
فَقَالُواْ عَلَى اللّهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
They said, "In God do we trust. Lord, do not subject us to the persecution of the unjust ones,.
 
Top