سارا
محفلین
ماوراء نے کہا:بی ایس بی پر تمھارا نک “سارا 786“ کیوں ہے؟سارا نے کہا:قیصرانی نے کہا:مذاق ایسے کہ بعض دوست 786 کو بسم اللہ کا متبادل سمجھتے ہیں۔ حالانکہ قرآن پاک کے حروف کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔ تب آپ کے خطوط کی تعداد 786 تھی تو مذاق میں کہ دیا
جی آپ نے بلکل درست فرمایا۔۔۔قرآن پاک کے حروف کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔۔جو ایسا سمجھتے ہیں بہت ہی غلط ہے۔۔۔
جب میں نے نیٹ جوائن کیا(6 سال پہلے) تو کافی بیوقوف تھی(جو کہ اب بھی ہوں) تب مجھے پتا چلا تھا کہ اس کا مطلب بسم اللہ ہے اور میں نے بغیر کسی تصدیق کے اپنے سب اکاؤنٹ میں اور نک کے ساتھ یہ لگانا شروع کر دیا۔۔۔پھر ایک بھائی نے بی ایس بی پر ایک تھریڈ کھولا جس میں واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے تفصیل کے ساتھ بتایا گیا جو کہ مجھے سمجھ بھی آ گیا اور ٹھیک بھی لگا۔۔۔تو میں نے اپنے سب نک کے ساتھ یہ ہٹا دیا لیکن بی ایس بی پر نہیں ہٹا سکی۔۔۔لیکن میں ان کو صرف 3 الفاظ ہی سمجھتی ہوں جس کی میری نظر میں کوئی اہمیت نہیں(مطلب میں ان کو بسم اللہ نہیں سمجھتی) بلکہ ابھی تو میں سوچ رہی تھی ک امجد بھائی سے کوئی طریقہ پوچھوں کہ یہ میرے نک سے ہٹ جائیں(تا کہ دوسرے اسے دیکھ کر غلط نہ سمجھیں)۔۔جیسا کہ یہاں بھی میں اپنا نام اب صرف ‘سارا‘ ہی استعمال کرتی ہوں۔۔۔