اسلامی عقیدہ “دعوتی نصاب تربیت“ کے مطابق

سارا

محفلین
س: شیطانی سوال:‘‘ اللہ کو کس نے پیدا کیا؟‘‘ کو کیسے رد کریں؟
ج: جب شیطان کسی کے اندر یہ وسوسہ پیدا کرے تو اس کو چاہیے کہ اللہ تعالٰی کی پناہ طلب کرے۔۔

فرمان الٰہی ( :فصلت 36)
‘‘اور اگر شیطان دل میں وسوسہ ڈالے تو اللہ کی پناہ مانگ بے شک وہ سننے اور جاننے والا ہے۔۔‘‘
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعلیم دی ہے کہ ہم شیطان کی چال کو رد کر دیں اور کہیں۔۔

حدیث نبوی۔۔
‘‘میں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔۔اللہ ایک ہے‘ اللہ بے نیاز ہے اس نے کسی کو جنا نہیں ہے اور نہ وہ جنا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہے۔۔‘‘
پھر آپ نے یہ ترکیب بتائی۔۔
‘‘پھر چاہیے کہ اپنی بائیں جانب تین بار تھتکار دے اور شیطان سے پناہ چاہے۔۔اور اسطرح کے خیالات سے رک جائے۔۔یہ عمل اس وسوسہ کو اس سے دور کر دے گا۔۔‘‘
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
آمین ثم آمین
اللہ تعالی ہمیں عمل کی توفیق دے - (آمین ثم آمین)
یہ ایک حدیث نبوی(صلی اللہ علیہ وسلم) حاضرخدمت ہے۔

جامع نصحیت

حضرت معاویہ (رضی اللہ تعالی عنہ) سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین حضرت عائشہ (رضی اللہ تعالی عنہا)کوخط لکھااوراس میں درخواست کی کہ مجھے کوئی نصحیت اوروصیت فرمائیں،لیکن بات مختصراورجامع ہو،بہت زیادہ نہ ہو،توام المومنین حضرت عائشہ (رضی اللہ تعالی عنہا) نے ان کویہ مختصرخط لکھا:
سلام ہو تم پر۔۔۔۔۔۔مابعد۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) سے سناہے آپ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) فرماتے تھے :"جوکوئی اللہ کوراضی کرناچاہے،لوگوں کواپنے سے خفاکرکے،تواللہ مستغنی(بے پرواہ) کردے گااس کولوگوں کی فکراورباربرداری سے،اورخوداس کے لیے کافی ہوجائےگا،اورجوکوئی بندوں کوراضی کرنے چاہے اللہ کوناراض کرکے ، تواللہ اسکوسپردکردے گالوگوں کے۔۔۔۔۔۔۔والسلام
(ترمذی)

والسلام
جاویداقبال
 
سارا

محفلین
javediqbal26 نے کہا:

وعلیکم السلام۔۔۔جزاک اللہ خیر بھائی۔۔۔اللہ برکت دے آمین۔۔۔
 
سارا

محفلین
س: شرک اکبر کا نقصان کیا ہے؟
ج: شرک اکبر خلودفی االنار کا سبب بنتا ہے۔۔

فرمان الٰہی: (المائدہ)
‘‘بے شک جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے اس پر اللی جنت کو حرام کر دیتا ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور ظالموں(مشرکوں) کا کوئی محافظ نہیں۔۔‘‘

حدیث نبوی: (مسلم)
‘‘ جو اللہ سے اس حال میں ملے کہ اس کے ساتھ کسی کو شرک کرتا ہو وہ جہنم میں داخل ہو گا۔۔‘‘
 
سارا

محفلین
س: کیا شرک کے ساتھ عمل فائدہ دے گا؟
ج: فرمان الٰہی: (العانعام: 88 )

‘‘اگر وہ لوگ بھی شرک کرتے تو جو کچھ عمل کرتے تھے سب برباد ہو جاتا۔۔‘‘

حدیث نبوی: (مسلم)
‘‘اللہ تعالٰی فرماتے ہیں: میں سب سے زیادہ شرک سے بے نیاز ہوں۔۔جس کسی نے کوئی ایسا عمل کیا جس میں میرے ساتھ دوسرے کو شریک کیا تو میں نے اس کو اور اس کے شرک کو چھوڑ دیا۔۔‘‘
 
سارا

محفلین
شرک اصغر

س: شرک اصغر کیا ہے؟
ج: ریاکاری شرک اصغر ہے۔۔

فرمان الٰہی: (الکھف11 )
جو شخص اللہ سے ملنے کی امید رکھتا ہو اسے چاہیے کہ صالح عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔۔‘‘

حدیث بنوی۔۔(صحیح‘ راوہ احمد)
‘‘بے شک سب سے زیادہ خوف کی چیز جس سے میں تم پر ڈرتا ہوں وہ شرک اصغر یعنی ریا ہے۔۔‘‘اور شرک اصغر آدمی کا یہ کہنا بھی ہے ‘‘اگر اللہ نہ ہوتا اور آپ نہ ہوتے‘‘یا‘‘ جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں۔۔‘‘

حدیث بنوی (صحیح)
‘‘یہ نہ کہو کہ جو اللہ چاہے اور فلاں شخص چاہے بلکہ کہو کہ جو اللہ چاہے اور پھر فلاں چاہے۔۔‘‘
 
قیصرانی

لائبریرین
مذاق ایسے کہ بعض دوست 786 کو بسم اللہ کا متبادل سمجھتے ہیں۔ حالانکہ قرآن پاک کے حروف کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔ تب آپ کے خطوط کی تعداد 786 تھی تو مذاق میں کہ دیا
 
سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
مذاق ایسے کہ بعض دوست 786 کو بسم اللہ کا متبادل سمجھتے ہیں۔ حالانکہ قرآن پاک کے حروف کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔ تب آپ کے خطوط کی تعداد 786 تھی تو مذاق میں کہ دیا

جی آپ نے بلکل درست فرمایا۔۔۔قرآن پاک کے حروف کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔۔جو ایسا سمجھتے ہیں بہت ہی غلط ہے۔۔۔
 
سارا

محفلین
انشا اللہ ابھی یہ ٹاپک کافی آگے جائے گا۔۔آپ دیکھتے رہیئے گا۔۔انشا اللہ۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
مذاق ایسے کہ بعض دوست 786 کو بسم اللہ کا متبادل سمجھتے ہیں۔ حالانکہ قرآن پاک کے حروف کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔ تب آپ کے خطوط کی تعداد 786 تھی تو مذاق میں کہ دیا

جی آپ نے بلکل درست فرمایا۔۔۔قرآن پاک کے حروف کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔۔جو ایسا سمجھتے ہیں بہت ہی غلط ہے۔۔۔
بی ایس بی پر تمھارا نک “سارا 786“ کیوں ہے؟
 
Top