اسلامی ممالک

عزیزامین

محفلین
اسلامی ممالک کی سحری اور افطار پر روشنی ڈالیں ۔ نوٹ تمام کھانوں والے دھاگوں میں سحر اور افطار پر روشنیں ڈالیں؟
 
میں فن لینڈ رہتا ہوں جو غیر مسلم ملک ہے۔ شاید اسی وجہ سے مجھے یہاں مذہبی آزادی بھی ہے اور شخصی آزادی بھی اور سکون سے زندگی گذارنے کا موقع بھی مل رہا ہے :(

اپکا خیال ہے
اپ ایک طرح کے تیسرے درجے کے فرد ہیں اپکی نگرانی ہوتی ہے۔ اپ وہ جماعتیں جوائن نہیں کرسکتے جنھیں فن لینڈ بین کرچکا ہو۔ اپ ایک طرح کے سنہری پنجرے میں ہیں۔ قیدی پنجرے میں خوش ہے کہ چوری مل رہی ہے۔ چلیں خوش رہیں
 
میں مغرب میں گیا اور اسلام کو پایا لیکن مسلمانوں کو نہیں۔ میں واپس مشرق آیا اور مسلمانوں کو پایا لیکن اسلام کو نہیں۔
محمد عبده (مصری مذہبی اسکالر 1849 - 1905)
http://en.wikipedia.org/wiki/Muhammad_Abduh

اسلام نہ مشرق میں ہے نہ مغرب میں ۔ یہ تو دل میں ہوتا ہے
میں مغرب گیا تو انسان کو پایا۔ میں مشرق ایا تو انسان کو پایا۔ البتہ ہر جگہ ان کے حکمران شیطان کو پایا
 
اسلامی ممالک کی سحری اور افطار پر روشنی ڈالیں ۔ نوٹ تمام کھانوں والے دھاگوں میں سحر اور افطار پر روشنیں ڈالیں؟

حرم نبوی میں افطار کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ اسی طرح حرم مکی میں بھی
میرا خیال ہے کہ حرمین شریف میں جو مزہ افطار وسحور کا ہے دنیا میں کہیں نہیں
 
اب مینو بھی بتا یں؟

حرم نبوی میں اپ اگر جائیں تو لوگ اپ کو ہاتھ پکڑ کر اپنے دستر خوان پر لے جائیں گے۔ یہ ادا اتنی اچھی ہے کہ میں صرف اسی وجہ سے ہوٹل کا فری افطار چھوڑ کر وہاں جاتا ہوں۔ مختلف قسم کے سادہ کھانے ہوتے ہیں۔ جیسے کھجور، دہی، خبز، وغیرہ۔ البتہ مسجد کے باہر صحن میں لوگ بریانی وغیرہ کے دسترخوان لگاتے ہیں۔ کھانے کے بعد چائےو قہوہ بھی ہوتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
میں دونوں جگہوں پر افطار کر چکا ہوں۔ یعنی کے مسجد کے اندر بھی اور ایک یا دو دفعہ مسجد سے باہر صحن میں بھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اپکا خیال ہے
اپ ایک طرح کے تیسرے درجے کے فرد ہیں اپکی نگرانی ہوتی ہے۔ اپ وہ جماعتیں جوائن نہیں کرسکتے جنھیں فن لینڈ بین کرچکا ہو۔ اپ ایک طرح کے سنہری پنجرے میں ہیں۔ قیدی پنجرے میں خوش ہے کہ چوری مل رہی ہے۔ چلیں خوش رہیں
جو بھی ہو، عرب ممالک کی طرح مجھے اس بات کا احساس نہیں دلایا جاتا کہ میں ان سے کمتر درجے کا اور محض ایک غیر ملکی ہوں جس پر احسان کر کے ملک میں کام کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے :)
آپ رائے دیجئے کہ آپ کے ملک میں کتنے خوشنما پنجرے ہیں اور چوری کیسی ہوتی ہے :)
پسِ نوشت: ہر سال کم از کم ایک موجودہ اور دو سابقہ وزرائے اعظم کے علاوہ کئی وزراء سے میری ذاتی سطح پر ملاقات ہوتی ہے، جس کی وجہ سے میں اس بات کو بہتر طور پر سمجھ سکتا ہوں :)
 
الحمدللہ
میں تو اللہ کی مرضی سے جینے کی کوشش کرتا ہوں ناکہ اپنی مرضی سے
اپ خوش رہیں جیتے رہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
عزیز بھائی میں پاکستانی ہوں۔ پاکستان ہے تو ایک اسلامی ملک لیکن حرکتیں اسلامی کم ہی ہیں۔
رہتا سعودی عرب میں ہوں۔ یہ بھی اسلامی ملک ہے۔ اور ان کی حرکتیں بھی بس ایسی ہی ہیں۔

شمشاد بھائی ۔۔۔۔!

لگتا ہے آپ پر بھی مستقل پروپیگنڈے کے اثرات مرتب ہوئے ہیں ورنہ آپ سے ایسی بات سننے کو نہیں ملتی تھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ممکن ہے تجربے کی وجہ سے کہہ رہے ہیں نہ کہ پروپیگینڈے کی وجہ سے۔

بالکل ! ایسا بھی ہو سکتا ہے۔

یہ تو شمشاد بھائی ہی بتا سکیں گے۔

یہ الگ بات ہے کہ پروپیگنڈا بھی رگ و پے میں اس طرح سرائیت کرتا ہے کہ انسان کو اُس کے اثرات بیرونی نہیں لگتے بلکہ اپنے اندر کی ہی آواز معلوم ہوتی ہے۔
 
زیک

مسافر

آپ پاکستان میں بیٹھے ہیں اور میں امریکہ میں جب کہ شمشاد نے جب سے محفل جوائن کی ہے سعودیہ میں ہیں۔ لہذا یہ سوچنا کہ اب ان پر پروپیگنڈا کے اثر ہو گیا ہے کچھ صحیح نہیں لگتا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ پاکستان میں بیٹھے ہیں اور میں امریکہ میں جب کہ شمشاد نے جب سے محفل جوائن کی ہے سعودیہ میں ہیں۔ لہذا یہ سوچنا کہ اب ان پر پروپیگنڈا کے اثر ہو گیا ہے کچھ صحیح نہیں لگتا۔

یہ بات شمشاد بھائی کی پچھلی کی ہوئی باتوں کی وجہ سے ہی ذہن میں آئی ہے، بہرکیف یہ محض ایک خیال ہو سکتا ہے، ایک باطل خیال ۔

تاہم ہمیں شمشاد بھائی کا انتظار ہی کر لینا چاہیے، اس بارے میں اُن کا جواب جو بھی ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
محمد احمد بھائی مجھ پر کسی بھی پروپیگنڈے کا اثر نہیں ہے۔
جو محسوس کرتا ہوں کہہ دیتا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔۔۔!

لگتا ہے آپ پر بھی مستقل پروپیگنڈے کے اثرات مرتب ہوئے ہیں ورنہ آپ سے ایسی بات سننے کو نہیں ملتی تھی۔
میرا خیال ہے کہ وہ سعودی معاشرے کی حرکات کو بھی غیر اسلامی کہہ رہے تھے؟ آپ نے رنگ زدہ فقرے میں "بس" پر سواری کر کے دیکھی؟ :)
 
x boy

محفلین
Top