یہ خبر پڑھ چکا ہوں۔ اب آپ بتائیے کہ اگر آپ اسرائیل کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو پھر اسے کسی کام سے کیسے روک سکتے ہیں؟ اخلاقی اعتبار سے ہمارا اپنا جنازہ نکلا ہوا ہے، طاقت ہمارے پاس نہیں، کردار ہمارے سب سے رذیل ہیں، پھر بھی ناجائز اسرائیل؟ پتہ نہیں آپ کو لفظ جذبات اور لفظ حقائق کا فرق کیوں نہیں دکھائی دیتا؟
مان لیا مسلمان طاقتور نہیں۔
اخلاقی اعتبار سے مسلمان پست ہیں۔ (البتہ اخلاق کی اس تشریح کے ساتھ جو مغرب زمین والے کرتے ہیں۔۔ ورنہ ہمارے نزدیک بہت سے معاملات میں خود مغرب کا اخلاقی جنازہ نکلا ہوا ہے۔۔ اک سادہ مثال ہم جنس پرستی کی، جھوٹ کے سہارے اک مسلم ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادے تو بھی عین اخلاق ہے چونکہ مغرب والوں کا فعل ہے)
کردار بھی ہمارا نہیں (کردار صرف ان کا ہوتا ہے جو دشمن پر ایٹم بم استعمال کریں، جو ہزاروں عراقی ، افٍغانی بے گناہوں کا قتل عام کریں ۔۔)
لیکن کیا ان تمام باتوں سے اسرائیل جائز ریاست بن جائے گا؟؟ اس کے مظالم کی توجیہ ہوجائے گی؟؟؟
اب ذرا بتائیے کہ آپ کے ممدوح ایران میں سنی فقہہ کے لوگوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے؟ کتنی مساجد ہیں جو سنی فقہہ کے لئے مختص ہوں؟
اس حوالے سے میری باتوں کا آپ کو یقین نہیں آئے گا۔۔۔ مولا زندگی دیں آپ کو۔۔۔ اک دفعہ ایران کا سفر کر کے سیستان بلوچستان کے سنیوں سے آپ خود پوچھیے۔۔۔۔ اور اپنی آنکھوں سے دیکھیے۔۔ پروپیگینڈوں پر یقین نہ کیجیے۔
یا
حسان خان بھائی آپ کی بہتر رہنمائی فرماسکتے ہیں۔۔۔ وہ بہتر جانتے ہونگے۔
اسرائیل اور اسلامی یونیورسٹی میں لگائے گئے سٹال کے بار ےمیں نے پہلی پوسٹ میں لکھا تھا اقوامِ متحدہ کا موک کنٹیسٹ ہو رہا ہے تو اس میں تمام ممالک آئیں گے جو اقوامِ متحدہ کا حصہ ہیں۔ اب اس پر آپ جتنا بحث کرنا چاہیں، آپ کے پاس کوئی بنیاد نہیں ہے، صرف "جائز اور ناجائز" کے خوبصورت اور جذباتی نعروں سے بات مت ٹالئے۔ ذرا میری اس پوسٹ کا ترجمہ فرمائیے۔۔۔
QUOTE]
اقوام متحدہ کا ہر فعل کیا حرف قرآنی ہے؟؟ میرے اپنے خیال سے بہت سارے مسائل کی جڑ یہی اقوام متحدہ ہے۔۔ البتہ یہ الگ موضوع ہے۔
جس ملک نے دوسرے ملک کو رسمی طور پر قبول ہی نہ کیا ہو ۔۔۔بلکہ اسے ملک ہی نہ سمجھتا ہو۔۔ اس ملک کی ثقافت کو اس ملک میں پروموٹ کرنا۔۔۔ اس ملک کو امن کی سرزمین قرار دینا جس کے ہاتھ لاکھوں فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں۔۔
ہم اس کے مخالف ہیں۔۔۔ چاہے یہ کام اقوام متحدہ کریں یا کوئی اور۔۔۔ اور یہی اس بحث کی بنیا د ہے۔۔ اور اسی سے جائز ناجائز نکلتے ہیں۔۔ اب آپ اس کو جذبات کہیں یا کچھ اور۔۔۔