اسلام آباد بلیو ایریا میں مسلح شخص کی فائرنگ

عمراعظم

محفلین
حکومت ختم ہو جائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اسلام کا شرعی نفاذ کیا جائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
دو سم والا موبائل دیا جائے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
یہی مطالبے سامنے آئے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اُس کا ایک بیٹا دوبئی میں قید ہے،یہ اُسے بھی چھڑوانا چاہتا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
زمرد خان کا فعل انتہائی بیوقوفانہ اور احمقانہ تھا۔ ایک تو اس پر قابو نہ پا سکا، دوسرا سکندر کے پیچھے ہٹنے سے منہ کے بل زمین پر گر گیا اور پھر اٹھ کر پیچھے دیکھے بغیر بھاگا ہے۔ سکندر بڑی آسانی سے اسے نشانہ بنا سکتا تھا۔

ہماری عوام نے بعد میں "ہماری آن ہماری شان - زمرد خان زمرد خان" کے بہت نعرے لگائے، کہ ہماری عوام کو نعرے بازی کے لیے کوئی موقع چاہیے، اور بہت سے حکومتی اور غیر حکومتی عہدداروں کی جانب سے اس کی اس بیوقوفانہ بہادری پر تہینتی پیغام بھی نشر کیئے گئے۔ اور تو اور ملالہ یوسفزئی نے بھی اس کی بہادری کو سراہا ہے۔ میڈیا کو تو بہانہ چاہیے اور انہوں نے زمرد خان کی پیدائش سے لیکر اب تک کی تاریخ دہرا دی۔
 

ظفری

لائبریرین
زمرد خان نے انتہائی حماقت کا ثبوت دیا ہے ۔ ادارے بلکل صحیح خطوط پر کام کرر ہے تھے ۔ زمرد خان نے نہ صرف اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈالا ، بلکہ ملزم اور اس کی بیوی بچوں کی زندگیاں پر تقربیاً داؤ پر لگا دیں تھیں ۔ ملزم خواہ کتنا ہی ہوشیار اور اسلحہ کا ماہر تھا ۔ بہرحال اپنے بیوی بچوں کیساتھ تھا ۔ اس کی ساری گفتگو میں یہ بات صاف عیاں تھی کہ اسے صحیح طور پر علم نہیں تھا کہ اسے فیصلہ کیا کرنا ہے ۔ ؟ یعنی انتہائی کنفوژ تھا ۔ بے شک اس نے چند مطالبات بھی رکھے مگر اس کے محرکات کیا تھے اس کا ابھی تک کسی کو کچھ علم نہیں ۔
زمرد خان جس طرح اس کی طرف لپکے اور اس کو گرفت میں لینے کی کوشش کی ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم کو قابو کرنے کی ان میں کوئی صلاحیت نہ تھی ۔ بلکہ وہ لڑکھڑائے اور گرے بھی ۔ ساتھ انہوں نے بچوں کے پیچھے بھی چھپنے کی بھی کوشش کی ۔ اسی دوران ملزم نے فائرنگ کی کوشش کی مگر اس کے سامنے اس کے بیوی بچے بھی تھے ۔ اسی وجہ سے زمرد خان کی جان بھی بچ گئی ۔ ملزم تھک چکا تھا ۔ جیسا کہ اس نے کہا بھی کہ وہ پانچ راتوں سے سویا بھی نہیں ۔ لہذا وہ فیصلہ کرنے سے قاصر رہا کہ اسے کیا کرنا ہے ۔
یہ اللہ کی خاص مہربانی تھی کہ زمرد خان کی حماقت کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ مگر جس طرح کی انہوں نے حرکت کی ۔ اس میں یقیناً جانوں کا زیاں بہت حد تک ممکن تھا ۔ اس کے علاوہ بچوں کے سامنے کسی اسنائپر کی مدد سے ملزم کو نشانہ بنانا بھی ایک ظالمانہ اقدام تھا ۔ پھر بھی اس حماقت سے بچوں کے سامنے ایک بھیانک منظر سامنے آیا ۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ بچے اس واقعے سے کتنا متاثر ہوئے ہونگے ۔ برسوں تک یہ منظر ان کا تعاقب کرتا رہے گا ۔
میڈیا نے بھی حسبِ معمول اپنی جاہلانہ روایت کو قائم رکھا ۔ اور اینکرز نے ایسے بہودہ اور احمقانہ تبصرے کیئے کہ کم از کم میرے سامنے ان کے معیار کی قلعی کھل گئی ۔ بہرحال یہ ایک انتہائی افسوناک واقعہ ہے ۔ میری ہمدردیاں بچوں ، خاتون اور ملزم ( جب تک صحیح محرکات کا علم نہیں ہوجاتا ) کیساتھ ہیں ۔ اللہ ان پر اپنا رحم فرمائے ۔ آمین
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
میرے خیال سے زمرد خان کی کوشش سے اتنا ضرور ہوا کہ اب عام لوگ بھی ایسی کسی سچوئیشن میں جرات کر پائیں گے۔
خواہ یہ جرات جرم کی بیخ کنی کے لیے ہو
یا ستارہ جرات اور نیشنل ہیرو بننے کے لیے :-P
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ ۔
وہ انتہائی بے وقوف ہوتے ہیں ، جو اپنی جان کو ملک و قوم کی آن کی خاطر خطرے میں ڈالتے ہیں ۔
65 کی جنگ میں چونڈہ میں ٹینکوں کے سامنے لیٹنے والے انتہائی بے وقوف تھے ۔۔۔۔؟
راشد منہاس اپنی " حماقت آمیز بے وقوفی " کے باعث نشان حیدر کے حقدار ٹھہرے ۔؟
ایس ایس پی فرسٹ کلاس کمانڈو ٹریننگ کے باوجود یہ حماقت یہ بے وقوفی نہ کر سکے ۔ ملک و قوم کے لیئے جان داؤ پہ نہ لگا سکے ۔ اور یہ ان کی عقلمندی کہ یہ چھ گھنٹے تک اس ڈرامے کو کھینچتے رہے ۔
زمرد خان بلا شبہ اس وقت مردہ ہوتی پاکستانی قوم کی بہادری شان کی اک مثال بن کر سامنے آئے ہیں ۔
سلیوٹ تو زمرد خان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زرقا مفتی

محفلین
ایک نفسیاتی مریض کے ڈرامے کو ختم کرنے میں اتنی تاخیر وزارت داخلہ کی نااہلی ہے ۔ پولیس اور دیگر ایجینسیاں تو اُنکے حکم کے تابع ہوتی ہیں۔
گھر بیٹھی خواتین بھی اس ڈرامے کی طوالت سے اُکتا چکی تھیں
یقینا زمرد خان بھی اسی جنجھلاہٹ میں مبتلا ہو کر میدان میں آئے
وہ نہ آتے کراچی کی کالر جیسی کچھ خواتین نے یہ آپریشن کر لینا تھا
یہ کوئی ایسی خطرناک صورتحال نہ تھی جسے اتنا طول دے کر پوری دُنیا میں اپنا مذاق بنوایا گیا۔
تمام نجی چینلز اپنی معمول کی نشریات معطل کرکے یہ غیر معمولی ڈرامہ دکھانے میں مصروف تھے
ایکشن فلمیں دیکھنے والے بچے بھی اس صورتحال سے نمٹنے کے دو چار پلان بنا چکے تھے مگر چوہدری نثار کو مکھیاں مارنے سے فرصت نہیں مل رہی تھی کہ فیصلہ کر پاتے ۔

http://www.zemtv.com/2013/08/15/arrest-operation-of-sikander-video-footage-from-different-angles/

 
آخری تدوین:
زمانہ اہلِ خرد سے تو ہوچکا مایوس
عجب نہیں کوئی دیوانہ کام کرجائے​
نیز یہ کہ۔۔۔
کیا غم ہے جو طوفان سے ہم ڈوب گئے ہیں
رخ دیکھئے طوفان کو، جو اب موڑ دیا ہے۔۔​

چنانچہ زمرد خان زندہ باد۔۔۔اور ہر وہ الّو جو کسی شاخ پر بیٹھا ہے اسکے لئے نعرہِ شیم شیم۔۔۔:angry::mrgreen:
 

نایاب

لائبریرین
" سو موٹو " ایکشن تو بنتا ہے میڈیا کے اس معاملے میں ادا کیئے کردار پر ۔۔۔۔۔۔۔
اور با آسانی یہ جانا جا سکتا ہے کہ بیرونی فنڈنگ کیسے کسی بھی معاملے کو وطن کی بدنامی کا جانب بہت خوبصورتی سے موڑتی ہے ۔۔۔۔
 

عمراعظم

محفلین
یہ دیکھئیے۔۔۔ Lunatic vs Lunatic


اس بات سے قطع نظر کہ سکندر اور کنول کا اقدام کس قدر احمقانہ تھا،یہ واقعہ اس کیفیت کی طرف اشارہ کر رہا ہے جس سےپاکستان کی اکثریت اس وقت دوچار ہے۔منافقت،بے عملی اور کرپشن کا آخری حد تک عروج ، ہمارے اداروں کی نا اہلی اور پھر ہماری بے حسی ، دہشت گردی اور اُس پر ہماری تقسیم وہ تمام عوامل ہیں جو کئی سمجھدار اور مخلص لوگوں کو بھی انتہا تک دھکیلنے کا باعث بن سکتے ہیں۔اللہ ہم پر اپنا فضل فرما۔آمین
 

حسان خان

لائبریرین
شریعت کا نفاذ

ان کے نزدیک یہ بالکل صیح طریقہ تھا اپنا مطالبہ منوانے کا


یااللہ کیا کروں میں :unsure:

مجھے اپنے آباؤ اجداد کے پیارے مذہب کی مظلومیت پر افسوس ہوتا ہے کہ اُسے کس قسم کے حمایتیوں سے واسطہ پڑا ہے۔ :|
 
شریعت کا نفاذ

ان کے نزدیک یہ بالکل صیح طریقہ تھا اپنا مطالبہ منوانے کا


یااللہ کیا کروں میں :unsure:
مجھے اپنے آباؤ اجداد کے پیارے مذہب کی مظلومیت پر افسوس ہوتا ہے کہ اُسے کس قسم کے حمایتیوں سے واسطہ پڑا ہے۔ :|
خدارا اب آپ لوگ میڈیا والا کردار ادا کرنے کی کوشش نہ کریں، اس شخص نے ایسے مطالبے ضرور سامنے رکھے لیکن نہ تو ان مطالبوں سے اس کا کچھ لینا تھا نہ مذہب سے، اسے اپنی بیوقوفی کو کوئی رنگ دینا تھا اس نے دیا، اپنے اسلحے کا کوئی جواز دینا تھا اس نے دیا۔ بس

اس کے پاس اور کوئی طریقہ نہیں تھا کہ ٹریفک پولیس کی نظروں میں آنے کے بعد اپنی اور اسلحے کی صفائی پیش کر سکے۔
 
Top