اسلام آباد میں دھماکہ

فرذوق احمد

محفلین
آج رات یعنی 15 مارچ کو نو بجے دھماکہ ہوا ہے

جس 2 میں افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں

اللہ ہلاک ہونے والوں کی مغفرت فرمائیں اور زخمیوں کو صحتیابی عطا فرمائیں آمین


اور دھماکہ ایک ریسٹورینٹ میں ہوا ہے
جہاں غیر مُلکی بھی موجود تھے اور اُن میں سے بھی کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں





یااللہ پاکستان کو سلامت رکھ
 

قیصرانی

لائبریرین
میں ہوٹل واپس پہنچا ہی تھا کہ ریسپشن سے فون آیا کہ پاکستان سے متعلق کوئی اہم خبر ہے، ٹی وی پر سی این این لگا لوں۔ سی این این نے ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بارہ زخمیوں‌ کی بھی۔ پانچ امریکی بھی ان زخمیوں میں شامل ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں یہ دھماکے تو روزمرہ کا معمول بن کے رہ گئے ہیں۔ اب تو لوگ گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہے، سڑک پر چلتے یا کسی مارکیٹ میں گھومنے پھرنے کی تو بات ہی چھوڑیں۔
 

arifkarim

معطل
جی اسی لئے لوگ باربار پھر انہی سیاست دانوں کو ووٹ دے دیتے ہیں۔ ۔ ۔ جو ان دھماکوں کے اصل ذمہ دار ہیں
 
اس دھماکے کے طریقہ کار اور ٹارگٹ سے میرے اندازے کی تائید ہوتی ہےکہ بین الاقوامی ایجنسیاں اور خود پاکستانی ایجنسیوں‌کے دھڑے مصروف عمل ہیں‌اور دھشت گردیوں‌کے ذمہ دار ہیں۔
 
حیرت انگیز طور پر کچھ اور لوگ اب وہی کہہ رہے ہیں‌جو میں‌ یہاں‌عرض کررہا تھا۔
col3.gif

نذیر ناجی
جنگ
 

زینب

محفلین
اب پاکستان پاکستان نہیں رہا۔۔۔۔امریکہ اور مشرف کی مہربانیوں سے "دھماکستان" بن گیا ہے
 

پپو

محفلین
اب حالات قابو سے باہر ہو گئے ہیں دھماکے معمول کا حصہ لگتے ہیں بے گناہ لو گ مر رہے ہیں اور حکومت بے بس نظر آتی ہے نئی حکومت کو آرمی آپریشنز بند کرکے مذکرات کرنے چاہیں اور صدر صاحب کو بات مان لینی چاہیے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے
 

زینب

محفلین
بلکل مشرف کو اب ہٹ دھرمی چھوڑنی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خون بہ رہا ہے پاکستانیوں کا کیا اتنا ارزاں ہے کہ یوں سڑکوں پے بہایا جائے اور ہمیں تکلیف بھی نا اہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سچی اب تو ازیت ہونے لگی ہے ملک کے حالت پے اللہ رحم کرے ہم پے
 

حسن علوی

محفلین
انتہائی افسوسناک واقعہ ھے، اب ہمارا دارلحکومت بھی اس لعنت کی زد میں آچکا ھے۔ شرم کا مقام ھے اس شخص کےلیئے جو اپنے آپ کو اس ملک کا سربراہ کہتا ھے۔

اب پاکستان پاکستان نہیں رہا۔۔۔۔امریکہ اور مشرف کی مہربانیوں سے "دھماکستان" بن گیا ہے

بہت درست کہا زینب۔ نجانے کیا ہوگا اس ملک کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
دارالحکومت ہو یا کوئی دور دراز کا پسماندہ گاؤں، بستے تو وہاں بھی انسان ہی ہیں ناں۔ اب کل کے دھماکے کا بدلہ انہوں نے وانا میں بم بمباری کر کے لیا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
بےشک ہر جگہ انسان ہی بستے ہیں مگر کہنا یہ مقصود تھا کہ اب تو اندھیر نگری والا حساب ہوچکا ھے کہ ہمارے حساس علاقے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ کہاں ہیں ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور کہاں ہیں ہمارے صدر صاحب اور انکی پالیسیاں۔ کیا ان حملوں کا کوئی حل نہیں اور ہم یونہی خاموش تماشائی بنے بیٹھے اپنوں کا خون بہتا دیکھتے رہیں گے؟
 

ساجداقبال

محفلین
اتفاق کی بات ہے جس رات یہ دھماکہ ہوا، اس دن میں نے دوست کی شادی میں شرکت کیلیے چھٹی لے لی تھی۔ جس وقت دھماکہ ہوا عین اسی وقت میں مارکیٹ سے گزرتا ہوں۔ لیکن یہ بجائے میرے رستے کے سپرمارکیٹ کے عقبی حصے میں ہوا۔ اور تو کچھ نہ ہوتا مجھے، لیکن پولیس نے اپنے حلیے کیوجہ سے مجھے ضرور دھر لینا تھا۔
 
سخت افسوس ناک بات ہے۔ اللہ مرحومین کو جور رحمت میں جگہ دے اور ہم کو اس آفت سے نجات دلائے۔
اتفاق کی بات ہے جس رات یہ دھماکہ ہوا، اس دن میں نے دوست کی شادی میں شرکت کیلیے چھٹی لے لی تھی۔ جس وقت دھماکہ ہوا عین اسی وقت میں مارکیٹ سے گزرتا ہوں۔ لیکن یہ بجائے میرے رستے کے سپرمارکیٹ کے عقبی حصے میں ہوا۔ اور تو کچھ نہ ہوتا مجھے، لیکن پولیس نے اپنے حلیے کیوجہ سے مجھے ضرور دھر لینا تھا۔
ساجد بھائی آپ کا حلیہ کیسا ہے بھائی؟ اور آپ اپنا حلیہ ایسا کیوں بناتے ہیں؟
 

Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

کچھ دوستوں کی جانب سے ايک مرتبہ پھر پاکستان ميں ہونے والی دہشت گردی کا الزام غير ملکی ايجينسيوں اور امريکہ پر لگانے پر مجھے کوئ خاص حيرت نہيں ہوئ۔

آپ کی اطلاع کے ليے عرض کر دوں کہ اسلام آباد دھماکے ميں جن امريکيوں پر حملہ کيا گيا ان ميں وہ ايف – بی – آئ کے اہلکاربھی شامل تھے جو حاليہ دھماکوں کے سلسلے ميں حکومت پاکستان کی مختلف ايجينسيوں کی مدد کی غرض سے پاکستان آئے ہوئے تھے۔ کيا امريکی ايجينسياں اپنے ہی اہلکاروں پر حملے کروانے کی سازش کريں گی؟

کسی دوست نے ايک اخبار کا حوالہ بھی ديا ہے جس ميں بغير کسی ثبوت کے يہ مفروضہ پيش کيا گيا ہے کہ القاعدہ کی کاروائيوں سے سارا فائدہ امريکہ کو ہوتا ہے۔ دوسرے لفظوں ميں يہ دعوی کيا گيا ہے کہ القاعدہ کی کاروائيوں کے پيچھے امريکہ کا ہاتھ ہے۔اگر ان کالم نويس کا يہ مفروضہ درست مان ليا جائے تو حقائق کچھ اس طرح سے بنتے ہيں۔

11 ستمبر 2001 کو امريکہ نے اپنے ہی شہر نيويارک پر حملے کيے اور اس کے نتيجے ميں اپنے 3 ہزار شہری ہلاک کروا ديے۔

يہی نہيں بلکہ واشنگٹن ميں اپنے دفاعی اور عسکری مرکز پينٹاگان پر امريکی شہريوں سے بھرے ہوئے جہاز سے حملہ کروا کے 300 سے زيادہ اہم دفاعی اور حکومتی اہلکار ہلاک کروا ديے۔ اس کے علاوہ ايک اور جہاز امريکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس پر حملے کے ليے روانہ کر ديا۔

اس کے بعد القائدہ کے نام سے ايک تنطيم کا قيام عمل ميں لايا گيا جس ميں عرب ممالک سے ہزاروں کی تعداد ميں دہشت گرد بھرتی کيے گئے اور انھيں افغانستان ميں آباد کيا گيا تاکہ 11 ستمبر 2001 کے واقعے کا ذمہ دار انھيں قرار دے کر افغانستان پر حملہ کيا جا سکے۔

القائدہ کے وجود کا ثبوت دينے کے ليے امريکہ ان "تربيت يافتہ مسلم دہشت گردوں" سے مسلسل خودکش حملے کروا رہا ہے اور اس کے نتيجے ميں نہ صرف دنيا بھر ميں اپنی املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ درجنوں کی تعداد ميں اپنے شہری بھی مروا رہا ہے تاکہ دنيا کو يہ يقين دلايا جا سکے کہ القائدہ نامی تنظيم کا واقعی کوئ وجود ہے۔

1998 ميں امريکی سفارت خانے پر حملہ، اکتوبر 2002 ميں بالی کے مقام پر 200 افراد کی ہلاکت، 2005 ميں برطانيہ ميں ہونے والی دہشت گردی اور اسی طرح دنيا بھر کے مختلف ممالک ميں ہونے والے دہشت گردی کے بے شمار واقعات اور ان کے نتيجے ميں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد امريکہ کے کھاتے ميں ڈال دينے چاہيے کيونکہ امريکہ يہ تمام واقعات خود کروا رہا ہے تاکہ دنيا کو يہ يقين دلايا جا سکے کہ القائدہ نامی تنظيم کا وجود ہے۔

اسامہ بن لادن کی جانب سے سينکڑوں کی تعداد ميں نشر کيے جانے والے پيغامات جس ميں اس نے نا صرف 11 ستمبر 2001 کے واقعے کی تمام ذمہ داری بارہا تسليم کی ہے بلکہ اپنے چاہنے والوں کو مستقبل ميں بھی ايسے ہی "کارنامے" جاری رکھنے کی تلقين کی ہے يقينآ امريکی سازش کا ہی حصہ ہے۔

انٹرنيٹ پرالقائدہ سے وابستہ ہزاروں کی تعداد ميں ويب سائٹس جن بر چوبيس گھنٹے امريکہ سے نفرت اور امريکہ کے خلاف دہشت گردی کی ترغيب دی جاتی ہے، اس کا قصورواربھی امريکہ ہے۔

دہشت گردی کی تربيت کے حوالے سے ہزاروں کی تعداد ميں فلميں جو القائدہ کے ٹھکانوں سے حاصل ہوئ ہيں، اس کا قصوروار بھی امريکہ ہے جو کہ ايک پوری نسل کو اپنے خلاف بھڑکا کر انہيں اپنے خلاف خودکشی کے ليے تيار کر رہا ہے تاکہ يہ "تاثر" برقرار رکھا جا سکے کہ القآئدہ کا وجود ايک حقيقت ہے۔

يہ يقينآ انسانی تاريخ کی انوکھی ترين سازش ہے جس ميں سازش کرنے والا مسلسل اپنا ہی جانی اور مالی نقصان کرتا چلا جا رہا ہے۔ اور پھر اپنے ہی خلاف پروپيگنڈا کر کے ايسے خودکش حملہ واروں کی فوج تيار کر رہا ہے جو سينکڑوں معصوم لوگوں کی جان لينے ميں قخر محسوس کرتے ہيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 

زینب

محفلین
اتفاق کی بات ہے جس رات یہ دھماکہ ہوا، اس دن میں نے دوست کی شادی میں شرکت کیلیے چھٹی لے لی تھی۔ جس وقت دھماکہ ہوا عین اسی وقت میں مارکیٹ سے گزرتا ہوں۔ لیکن یہ بجائے میرے رستے کے سپرمارکیٹ کے عقبی حصے میں ہوا۔ اور تو کچھ نہ ہوتا مجھے، لیکن پولیس نے اپنے حلیے کیوجہ سے مجھے ضرور دھر لینا تھا۔

آپ کو تو میں نے لال مسضدو الے واقعے کے وقت بھی بچ کے رہنے کے لیے کہا تھا ۔۔۔کہ شکل سے سچی مچی ہی اپ لال مسجد والے لگتے تھے
:grin: چلو اچھا ہوا ایک بار پھر سے اپ کی بچت ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

ساجداقبال

محفلین
اس کے بعد القائدہ کے نام سے ايک تنطيم کا قيام عمل ميں لايا گيا جس ميں عرب ممالک سے ہزاروں کی تعداد ميں دہشت گرد بھرتی کيے گئے اور انھيں افغانستان ميں آباد کيا گيا تاکہ 11 ستمبر 2001 کے واقعے کا ذمہ دار انھيں قرار دے کر افغانستان پر حملہ کيا جا سکے۔
ذرا وضاحت فرمائیں اس تنظیم شریف کے مرکزی کردار کسی کی سرپرستی میں افغانستان کے ”ساحل“ دیکھنے آئے تھے؟
 
Top