اسلام آباد کی ایک خوبصورت ویڈیو

قیصرانی

لائبریرین
زبردست۔ یہی سٹینڈ ہم ستاروں وغیرہ کی تصاویر کھینچنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ 100 یورو تک کا مل جاتا ہے۔ لیپ ٹاپ سے کنکٹ کیا اور آرام سے تصاویر بناتے گئے۔ اس کا یہ فائدہ ہے کہ ستارے گول گول ہی دکھائی دیتے ہیں، لکیریں نہیں بنتے، چاہے جتنا لمبا ایکسپوژر دے دیا جائے :)
 
بہت ہی عمدہ فوٹو گرافی،

اسے ٹائم لیپس کہا جاتا ہے، اس میں کیمرےکوٹرائی پوڈ (اسٹینڈ) پہ فکس کر کے اور ایک منظر پہ فوکس کر کے ایک مخصوص وقفے سے تصویریں لی جاتی ہیں بہت سے کیمروں میں ٹائم لیپس سیٹنگز کی آپشن موجود ہوتی ہے جس پہ اسے سیٹ کر دیا جاتا ہے کہ اتنے سیکنڈ یا منٹ کے وقفے سے اتنے منٹ یا گھنٹے وہ تصاویر لیتا رہے۔ اور پھر کیمرہ ہر اس وقفے کے بعد تصویر لے لیتا ہے۔ پھر کسی بھی ویڈیو ایڈیٹنگ پروگرام میں تصاویر امپورٹ کر کے ان کی ٹائمنگ سیٹ کر دیتے ہیں۔

اوپر والی ویڈیو میں انہوں نے دن کو شٹر اسپیڈ فاسٹ رکھی اور رات کی فوٹو گرافی میں سڑکوں پہ چلتی گاڑیوں کی تصاویر لیتے ہوئے شٹر اسپیڈ قدرےسلو جبکہ ستاروں تصاویر میں شٹر اسپیڈ بہت سلو رکھی گئی۔ جس سے گاڑیوں کی لائٹوں اور ستاروں سے ٹریل سے بنتے نظر آ رہے ہیں جو کہ اچھے لگتے ہیں نائٹ فوٹو گرافی میں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
بہت اعلی۔ فوٹوگرافی کی ایک نئی جہت میں مہارت کا ایک نمونہ ۔
شراکت کے لئے شکریہ، جناب۔
جزک اللہ!
 
سعادت

تکنیکی معاون
دلچسپ!

پچھلے سال بھی نوجوانوں کے ایک گروپ، Lolz Studios، نے اسی تکنیک پر مبنی ”اسلام آباد میں ایک دن“ نامی ویڈیو جاری کی تھی، جو محفل میں یہاں موجود ہے۔ :) (اُس وقت یو ٹیوب پر پابندی نہیں تھی، اس لیے ویڈیو بھی یو ٹیوب کی تھی، اب اُسی لڑی کے آخر میں وِمیو کی ویڈیو بھی شامل کر دی ہے۔)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
زبردست۔ یہی سٹینڈ ہم ستاروں وغیرہ کی تصاویر کھینچنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ 100 یورو تک کا مل جاتا ہے۔ لیپ ٹاپ سے کنکٹ کیا اور آرام سے تصاویر بناتے گئے۔ اس کا یہ فائدہ ہے کہ ستارے گول گول ہی دکھائی دیتے ہیں، لکیریں نہیں بنتے، چاہے جتنا لمبا ایکسپوژر دے دیا جائے :)
قیصرانی بھیا لکیریں کیوں بن جاتی ہیں ستاروں کی؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت ہی عمدہ فوٹو گرافی،

اسے ٹائم لیپس کہا جاتا ہے، اس میں کیمرےکوٹرائی پوڈ (اسٹینڈ) پہ فکس کر کے اور ایک منظر پہ فوکس کر کے ایک مخصوص وقفے سے تصویریں لی جاتی ہیں بہت سے کیمروں میں ٹائم لیپس سیٹنگز کی آپشن موجود ہوتی ہے جس پہ اسے سیٹ کر دیا جاتا ہے کہ اتنے سیکنڈ یا منٹ کے وقفے سے اتنے منٹ یا گھنٹے وہ تصاویر لیتا رہے۔ اور پھر کیمرہ ہر اس وقفے کے بعد تصویر لے لیتا ہے۔ پھر کسی بھی ویڈیو ایڈیٹنگ پروگرام میں تصاویر امپورٹ کر کے ان کی ٹائمنگ سیٹ کر دیتے ہیں۔

اوپر والی ویڈیو میں انہوں نے دن کو شٹر اسپیڈ فاسٹ رکھی اور رات کی فوٹو گرافی میں سڑکوں پہ چلتی گاڑیوں کی تصاویر لیتے ہوئے شٹر اسپیڈ قدرےسلو جبکہ ستاروں تصاویر میں شٹر اسپیڈ بہت سلو رکھی گئی۔ جس سے گاڑیوں کی لائٹوں اور ستاروں سے ٹریل سے بنتے نظر آ رہے ہیں جو کہ اچھے لگتے ہیں نائٹ فوٹو گرافی میں۔
اوہ ۔۔سمجھی!!
 
Top