جہانزیب،
1992 کے آپریشن میں کراچی سے بہت سے لوگ اپنا شہر چھوڑ کر ملک کے مختلف علاقوں میں چلے گئے تھے۔ ان میں سے بہت سے لوگ اسلام آباد آئے اور چوہدری صاحب کے بیان کے مطابق انہیں یہیں پر پکڑ کر قتل کر دیا گیا۔
یہ بات تو میں آپ سے کرنا چاہ رہا تھا، کہ اپنا انداز تخاطب لکھتے وقت مد نظر رکھا کریں، یہاں پر بشمول آپ کے سب اپنا اپنا نقطہ نظر بیان کرنے میں آزاد ہیں لیکن صرف اسی ایک دھاگے میں اپنے پچھلے پیغامات پڑھیں، جہاں آپ دوسروں پر جھوٹکی تہمتیں باندھ رہی ہیںکہ ان کے نظریات آپ سے نہیں ملتے، حجت تمام کر رہی ہیں ایسا فرما رہی ہیں کہ وہ عقل کے اندھے ہیں جو دیکھ کر بھی سچ نہیں مان رہے ۔ جبکہ ان اختلافات کے باوجود کسی نے آپ پر اس طرز کی تہمت نہیں لگائی، اس پر بھی آپ یہ فرماتی ہیں کہ لوگ آپ کی ذات پر تنقید کرتے ہیں۔جہانزیب،
مجھے علم ہے کہ ہمارا اختلاف بہت سے باتوں پر رہا ہے، مگر ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو میں یہ انداز اپنا کر ہم بہتر نتائج حاصل کر سکیں گے؟
میںنے جامعہ حفصہ کا اور ان شہدا کا مقابلہ بالکل بھی نہیں کیا، بلکہ میں نے آپ کے وضع کردہ اصول کے مطابق اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ جو ساٹھ شہدا اسلام آباد کی پہاڑٰیوں میں خصوصی طور پر دفن ہیں، ان کے نام کیا ہیں؟ اس کی کوئی فہرست ہے آپ کے پاس؟ ایم کیو ایم کے پاس؟یا چودھری شجاعت کے پاس؟ یا صرف چونکہ چودھری شجاعت نے ایسا کہا ہے اور وہ آپ کے حق میںجاتی ہے تو ایسی باتوںپر آپ کی تحقیق کی ضرورت نہیں رہتی یا آپ کا اپنا ہی بنایا ہوا اصول یہاں لاگو نہیں ہوتا ۔جہانزیب،
جہانزیب، آپ اس وقت غصے میں ہیں۔
تھوڑے ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچئے۔
متحدہ کے پندرہ ہزار لوگ شہید ہوئے اور اُس وقت متحدہ آپریشن کی وجہ سے مفرور تھی اور کسی کو علم نہیں کہ کون ملک کے کس حصے میں قتل کیا گیا، یا پھر کراچی میں ہی جیل میں مرا، یا سڑکوں پر مارا گیا۔
متحدہ نے لیکن اپنے ایسے ساتھیوں کی فہرست بنا کر سالوں سے عدالت کے حوالے کی ہوئی ہے جنہیں انکے وارثوں کی آنکھوں کے سامنے ایجنسیاں اٹھا کر لے گئیں تھیں، اور اسکے بعد نہ ان کی لاشیں واپس کیں اور نہ کوئی اور اتا پتا کہ انہیں مار ڈالا ہے، یا یہ ابھی تک جیلوں میں بند ہیں، یا پھر انہیں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے کسی کو کچھ علم نہیں۔
تو آپ اب کون سی لسٹ کی بات کر رہے ہیں جو متحدہ نے عدالت کے حوالے نہیں کی؟
کیا واقعی آپ اس کا موازنہ جامعہ حفصہ کی طالبات سے کرنا چاہتے ہیں کہ جن 1500 طالبات کی لاشوں کو ڈھونڈنے کی کاوش تو ایک طرف رہی، ان کا کیس تک عدالت میں نہیں پیش کیا جاتا۔ آپ اس بے حسی کے متعلق کیا کہیں گے کہ نہ تو لاشیں ڈھونڈنے کی کوئی کوشش کی جاتی ہے، نہ عدالت جایا جاتا ہے، نہ ان 1500 طالبات کی لسٹ پیش کی جاتی ہے، بلکہ ابتک تو ایک نام تک کسی طالبہ کا بتایا نہیں گیا ہے کہ وہ آپریشن میں ماری گئی ہے۔
یہآپ سب مل کے مہوش علی کے پیچھے کیوں پڑ جاتے ھیں ، اختلاف رائے تو ہوتا ھے مگر ذاتی دشمنی نہیں بنا لینی چاھیئے
میںنے جامعہ حفصہ کا اور ان شہدا کا مقابلہ بالکل بھی نہیں کیا، بلکہ میں نے آپ کے وضع کردہ اصول کے مطابق اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ جو ساٹھ شہدا اسلام آباد کی پہاڑٰیوں میں خصوصی طور پر دفن ہیں، ان کے نام کیا ہیں؟ اس کی کوئی فہرست ہے آپ کے پاس؟ ایم کیو ایم کے پاس؟یا چودھری شجاعت کے پاس؟ یا صرف چونکہ چودھری شجاعت نے ایسا کہا ہے اور وہ آپ کے حق میںجاتی ہے تو ایسی باتوںپر آپ کی تحقیق کی ضرورت نہیں رہتی یا آپ کا اپنا ہی بنایا ہوا اصول یہاں لاگو نہیں ہوتا ۔
اور آپ کے اصول کے مطابق آپ یا شجاعت یا ایم کیو ایم اگر ان ساٹھ لوگوں کی فہرست نہیںمہیا کرتے تو سب جھوٹے ہیں اور یقین مانیں یہ میرا خٰیال نہیں ہے بلکہ آپ کا وضع کردہ اصول ہے ۔
سولنگی بھائی، چوہدری صاحب نے یہ بات کل ہی نہیں کہی، بلکہ اس سے قبل وہ مشرف دور میں بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اسلام آباد کی پہاڑیوں میں چالیس پچاس لوگوں کو دفنایا گیا تھا [نواز دور کے آپریش کے دور میں جبکہ چوہدری صاحب اُس نواز حکومت کا حصہ تھے]۔