اسلام آباد کی پہاڑیوں میں کراچی کے لوگوں کی لاشیں دفن ہیں

عسکری

معطل
اچھا شاید میں غلطی پر ہوں لیکن مجھے لگتا ہے مصطفی کمال موزوں انسان ہے ایم کیو ایم میں کسی بھی عہدے کے لیے
 

جہانزیب

محفلین
جہانزیب،

1992 کے آپریشن میں کراچی سے بہت سے لوگ اپنا شہر چھوڑ کر ملک کے مختلف علاقوں میں چلے گئے تھے۔ ان میں سے بہت سے لوگ اسلام آباد آئے اور چوہدری صاحب کے بیان کے مطابق انہیں یہیں پر پکڑ کر قتل کر دیا گیا۔

پرسوں‌ڈاکٹر شاہد کے پرگرام "میرے مطابق"‌ میں‌ لندن سے ایم کیو ایم کے ذمہ دار اس بات کا اقرار کر چکے ہیں‌ کہ مذکور شہدا بے نظیر کے دور حکومت میں‌ شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تھے ۔
آپ تو مدعی سست اور گواہ چست کے مصداق اپنی عقل کے گھوڑے دوڑا دیتی ہیں‌ ۔
 

جہانزیب

محفلین
جہانزیب،
مجھے علم ہے کہ ہمارا اختلاف بہت سے باتوں پر رہا ہے، مگر ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو میں یہ انداز اپنا کر ہم بہتر نتائج حاصل کر سکیں گے؟
یہ بات تو میں‌ آپ سے کرنا چاہ رہا تھا، کہ اپنا انداز تخاطب لکھتے وقت مد نظر رکھا کریں‌، یہاں‌ پر بشمول آپ کے سب اپنا اپنا نقطہ نظر بیان کرنے میں‌ آزاد ہیں لیکن صرف اسی ایک دھاگے میں‌ اپنے پچھلے پیغامات پڑھیں‌، جہاں‌ آپ دوسروں‌ پر جھوٹ‌کی تہمتیں‌ باندھ رہی ہیں‌کہ ان کے نظریات آپ سے نہیں‌ ملتے، حجت تمام کر رہی ہیں ایسا فرما رہی ہیں‌ کہ وہ عقل کے اندھے ہیں جو دیکھ کر بھی سچ نہیں‌ مان رہے ۔ جبکہ ان اختلافات کے باوجود کسی نے آپ پر اس طرز کی تہمت نہیں‌ لگائی، اس پر بھی آپ یہ فرماتی ہیں‌ کہ لوگ آپ کی ذات پر تنقید کرتے ہیں‌۔
میرا خیال ہے صرف آپ اپنے پیغامات دیکھ لیا کریں‌ تو سمجھ آ جائے، جیسے آپ چوک میں‌ کھڑے ہو کر مجمع سے تقریر کرنے کے انداز میں‌ بیانات لکھتی ہیں‌ ،ان میں‌ ذاتیات کا استعمال کئے بغیر بھی دلائل سے اس سے حجت اتمام ہو سکتی ہے ۔
 

جہانزیب

محفلین
جہانزیب،


جہانزیب، آپ اس وقت غصے میں ہیں۔
تھوڑے ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچئے۔
متحدہ کے پندرہ ہزار لوگ شہید ہوئے اور اُس وقت متحدہ آپریشن کی وجہ سے مفرور تھی اور کسی کو علم نہیں کہ کون ملک کے کس حصے میں قتل کیا گیا، یا پھر کراچی میں ہی جیل میں مرا، یا سڑکوں پر مارا گیا۔
متحدہ نے لیکن اپنے ایسے ساتھیوں کی فہرست بنا کر سالوں سے عدالت کے حوالے کی ہوئی ہے جنہیں انکے وارثوں کی آنکھوں کے سامنے ایجنسیاں اٹھا کر لے گئیں تھیں، اور اسکے بعد نہ ان کی لاشیں واپس کیں اور نہ کوئی اور اتا پتا کہ انہیں مار ڈالا ہے، یا یہ ابھی تک جیلوں میں بند ہیں، یا پھر انہیں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے کسی کو کچھ علم نہیں۔
تو آپ اب کون سی لسٹ کی بات کر رہے ہیں جو متحدہ نے عدالت کے حوالے نہیں کی؟
کیا واقعی آپ اس کا موازنہ جامعہ حفصہ کی طالبات سے کرنا چاہتے ہیں کہ جن 1500 طالبات کی لاشوں کو ڈھونڈنے کی کاوش تو ایک طرف رہی، ان کا کیس تک عدالت میں نہیں پیش کیا جاتا۔ آپ اس بے حسی کے متعلق کیا کہیں گے کہ نہ تو لاشیں ڈھونڈنے کی کوئی کوشش کی جاتی ہے، نہ عدالت جایا جاتا ہے، نہ ان 1500 طالبات کی لسٹ پیش کی جاتی ہے، بلکہ ابتک تو ایک نام تک کسی طالبہ کا بتایا نہیں گیا ہے کہ وہ آپریشن میں ماری گئی ہے۔
میں‌نے جامعہ حفصہ کا اور ان شہدا کا مقابلہ بالکل بھی نہیں‌ کیا، بلکہ میں‌ نے آپ کے وضع کردہ اصول کے مطابق اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ جو ساٹھ شہدا اسلام آباد کی پہاڑٰیوں‌ میں‌ خصوصی طور پر دفن ہیں‌، ان کے نام کیا ہیں؟ اس کی کوئی فہرست ہے آپ کے پاس؟‌ ایم کیو ایم کے پاس؟‌یا چودھری شجاعت کے پاس؟‌ یا صرف چونکہ چودھری شجاعت نے ایسا کہا ہے اور وہ آپ کے حق میں‌جاتی ہے تو ایسی باتوں‌پر آپ کی تحقیق کی ضرورت نہیں‌ رہتی یا آپ کا اپنا ہی بنایا ہوا اصول یہاں‌ لاگو نہیں‌ ہوتا ۔
اور آپ کے اصول کے مطابق آپ یا شجاعت یا ایم کیو ایم اگر ان ساٹھ لوگوں‌ کی فہرست نہیں‌مہیا کرتے تو سب جھوٹے ہیں اور یقین مانیں‌ یہ میرا خٰیال نہیں‌ ہے بلکہ آپ کا وضع کردہ اصول ہے ۔
 

خوشی

محفلین
یہ‌آپ سب مل کے مہوش علی کے پیچھے کیوں پڑ جاتے ھیں ، اختلاف رائے تو ہوتا ھے مگر ذاتی دشمنی نہیں بنا لینی چاھیئے
 
یہ‌آپ سب مل کے مہوش علی کے پیچھے کیوں پڑ جاتے ھیں ، اختلاف رائے تو ہوتا ھے مگر ذاتی دشمنی نہیں بنا لینی چاھیئے

آپ مہوش علی کا طریقہ کار بھی تو دیکھیں نا
میں دعوے سے کہ سکتا ہوں ، مہوش علی کے پچھلے 50 مراسلے نکال کر دیکھ لیں ان سب کا مقصد ایک ہی ہو گا، اپنی سیاسی پارٹی کو بےگناہ ثابت کرنا اور دوسرے سیاستدانوں پر کیچڑ اچھالنا
یا تو مہوش علی کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس فورم پر اپنی پارٹی کا دفاع کرنا ہے بس
یا پھر ان کے دماغ میں‌اور کوئی سوچ ہی نہیں آتی
ان کے اکثر مراسلے دیکھ لیں ، جن میں دوسرے صوبوں کے خلاف نفرت ہی نفرت ہے، چند سیاستدان صوبوں کے عوام کے مابین نفرت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، وگرنہ ہم سب ہیں تو پاکستانی ہی نا، یہ کہاں‌کا انصاف ہے کہ ایک صوبے میں بسنے والے تمام افراد کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دیا جائے، یا سیاستدانوں کے جرائم کا ذمہ دار عوام کو ٹھہرایا جائے
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ محترمہ باقاعدہ تنخواہ لے کر یہ کام کر رہی ہیں
 

خوشی

محفلین
اتنا مذاق بھی نہیں‌اڑاتے کسی کا مصطفی کمال کو دنیا کا دوسرا بہترین مئیر تسلیم کیا گیا ھے
 

مہوش علی

لائبریرین
میں‌نے جامعہ حفصہ کا اور ان شہدا کا مقابلہ بالکل بھی نہیں‌ کیا، بلکہ میں‌ نے آپ کے وضع کردہ اصول کے مطابق اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ جو ساٹھ شہدا اسلام آباد کی پہاڑٰیوں‌ میں‌ خصوصی طور پر دفن ہیں‌، ان کے نام کیا ہیں؟ اس کی کوئی فہرست ہے آپ کے پاس؟‌ ایم کیو ایم کے پاس؟‌یا چودھری شجاعت کے پاس؟‌ یا صرف چونکہ چودھری شجاعت نے ایسا کہا ہے اور وہ آپ کے حق میں‌جاتی ہے تو ایسی باتوں‌پر آپ کی تحقیق کی ضرورت نہیں‌ رہتی یا آپ کا اپنا ہی بنایا ہوا اصول یہاں‌ لاگو نہیں‌ ہوتا ۔
اور آپ کے اصول کے مطابق آپ یا شجاعت یا ایم کیو ایم اگر ان ساٹھ لوگوں‌ کی فہرست نہیں‌مہیا کرتے تو سب جھوٹے ہیں اور یقین مانیں‌ یہ میرا خٰیال نہیں‌ ہے بلکہ آپ کا وضع کردہ اصول ہے ۔

جہانزیب، آپ ایک پڑھے لکھے باشعور انسان ہیں۔ آپ کو ایسی بحث ہرگز زیب نہیں دے رہی ہے۔

آپ کہہ رہے ہیں کہ مجھے تحقیق کی ضرورت نہیں رہتی؟؟؟؟؟؟؟

جبکہ میں تو چیخ چیخ کر کہہ رہی ہوں کہ آؤ، اور آ کر تحقیق کرو۔

چوہدری صاحب کہہ رہے ہیں کہ لاشیں دفن ہیں تو پھر کیا چیز مانع ہے کہ اس کی تحقیق نہ کی جائے؟ کیا چیز مانع ہے کہ اسے عدالت میں پیش نہ کیا جائے؟ کیا چیز مانع ہے کہ ماہرین جا کر ان جگہوں کا معائینہ نہ کریں۔

میں تو جامعہ حفصہ کے متعلق بھی چیخ چیخ کر کہہ رہی ہوں کہ آؤ، اور آ کر تحقیق کرو۔ پیش کرو ان گمشدہ طالبات کے ناموں کی لسٹ، پیش کرو اس مقدمے کو افتخار چوہدری کی عدالت میں، بلاؤ ان سینکڑوں کمانڈوز اور فوجیوں کو عدالت میں جو اس واقعے کے عینی گواہ ہیں، ۔۔۔۔۔

جہانزیب، آپ سے مجھے ابھی تک امید ہے کہ آپ اس مسئلے کو بحث برائے بحث نہیں بننے دیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ متحدہ کے گمشدہ اراکین نہ ہوں بلکہ کوئی اور ہوں، ہو سکتا ہے کسی معاملے میں ہمارا شک غلط ثابت ہو، مگر کم از کم ہمیں تحقیق کے لیے تو جانا چاہیے نا۔ یہ کیا کہ ثبوت ندارد، اور اس پر نیم چڑھا یہ کہ تحقیق بھی نہیں کرنی اور بس الزامات پر الزامات کا پلندہ باندھتے چلے جانا ہے؟
 

جہانزیب

محفلین
مہوش آپ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں، اِس لئے شائد آپ کو دوسروں کی کہی ہوئی ایک چھوٹی سی بات کی بھی سمجھ نہیں لگ رہی، آپ روزہ افطار کر کے، تھوڑا سا پانی پی کر پھر آ کر دوبارہ یہی سرخ والے جملے پڑھیں ۔
میں نے آپ کو تحقیق سے بری نہیں کیا ہے، بلکہ سوال کیا تھا کہ جب ایک ایسے شخص جسے آپ خود پہلے قابل بھروسہ نہ سمجھتی ہوں، جب وہ کوئی ایسی بات کہے جو آپ کے حق میں‌ جاتی ہو اسے قابل تحقیق کیوں نہیں سمجھتی ہیں؟ اسے من و عن ماننا کیوں ضروری ہوتا ہے ۔
اسی دھاگے میں آپ نے یہ بات خاص طور پر لکھی ہے
سولنگی بھائی، چوہدری صاحب نے یہ بات کل ہی نہیں کہی، بلکہ اس سے قبل وہ مشرف دور میں بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ اسلام آباد کی پہاڑیوں میں چالیس پچاس لوگوں کو دفنایا گیا تھا [نواز دور کے آپریش کے دور میں جبکہ چوہدری صاحب اُس نواز حکومت کا حصہ تھے]۔

جبکہ اس کے بعد چودھری شجاعت اور اس ہفتہ ۲۹ اگست ۲۰۰۹، میرے مطابق میں ایم کیو ایم سیکریٹریٹ والے بھی یہی فرما چکے ہیں کہ بے نظیر دور میں ایسا ہوا تھا (اگر ہوا تھا تو) ۔
میرا سوال یہی ہے کہ کیوں آپ نے جان بوجھ کر اس کو نظر انداز کیا، اور چیخ چیخ کر کیوں نہیں بتایا کہ پہلے آپ نے غلط لکھا ہے ۔
 

arifkarim

معطل
تحقیق کیلئے جرمنی سے فوراً چارٹرڈ جہاز کر وا کر مارگلا کہ پہاڑیوں پر چھلانگ لگائیے۔ :)
 

گرائیں

محفلین
جہانزیب وہ کسی اور دھاگے میں کسی اور کو چیلنج دے کر بری الذ مہ ہو جائیں گی۔ انشا ٕ اللہ۔
 
Top