اسلام آباد کے اسکولز کی 53 % بچے منشیات کے عادی

عثمان قادر

محفلین
اسلام آباد میں ہی نہیں ملک کے دوسرے تعلیمی اداروں میں بھی تقریباِِ یہی حال ہے اور ان میں سرفہرست ایلیٹ کلاس یونیورسٹیز ہیں ۔۔۔۔
لمحہء فکریہ ہے ان سیاستدانوں کے لیے جن کو سوائے کرسی کے کسی اور چیز کی فکر نہیں ۔۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
قصور ان والدین کا زیادہ ہے جو ماڈرن ٹائپ ہونے کے چکروں میں بچوں کی ترتیب نہیں کرپاتے،بچوں کے لیے سکول مدرسے کی تعلیم کے ساتھ ساتھ گھریلو تربیت آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے۔اگر والدین مالی فوائد اور پوزیشن مستحکم کرنے کے چکروں میں رہیں اور بچوں کے لیے صرف اداروں پر دارومدار کیا جائے تو اس طرح کا نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔منشیات نوشی کے لیے علاوہ بھی سنگین رزلٹ ملتے ہیں جن پر اگر ابھی نہ سوچا گیا تو پھر وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔
 
اگر سگریٹ بھی منشیات کے ذمرے میں آتی ہے؟؟؟ اگر ہاں تو شاید 53 فیصد بھی کم لکھی ہے ۔۔۔۔۔
سگریٹ ملا کر بھی اتنے نہیں بنتے.
مختلف طرح کے سکول کالجز میں پڑھا ہوں یا واقف ہوں. جن میں گورنمنٹ، سیمی گورنمنٹ اور پرائیویٹ سب شامل ہیں.
میں سگریٹ سمیت بہت زیادہ بھی کھینچ لوں تو 35-40 تک سمجھوں گا. ورنہ اس سے بھی کم ہی ہے.
 
عباس اعوان

آپ صدیوں پہلے کی بات کر رہے ہیں۔
کسی تازہ کالم میں پڑھا کہ 53 فیصد کا عدد اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
 
عثمان قادر

محفلین
آپ صدیوں پہلے کی بات کر رہے ہیں۔
کسی تازہ کالم میں پڑھا کہ 53 فیصد کا عدد اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
یہاں بھی اسی کالم پر بات ہو رہی ہے تابش بھائی کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں "جوش خطابت" یا مبالغہ آرائی کا استعمال کیا گیا ہے ۔۔۔۔ ان کے نزدیک یہ تعداد 35 سے 40 فیصد ہے ۔۔۔۔
یہ ان کی ذاتی رائے ہے
 
آپ صدیوں پہلے کی بات کر رہے ہیں۔
کسی تازہ کالم میں پڑھا کہ 53 فیصد کا عدد اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
وہ یہی رپورٹ ہے لیکن اعداد و شمار سرکاری نہیں بلکہ ایک این جی او کی رپورٹ ہے.
پیارے بھائی 53 فیصد کا مطلب ہے کہ آدھی سے زیادہ کلاس.
کسی خاص ادارے میں ہو سکتی ہے. مگر تمام شہر میں ابھی بھی ایسا نہیں ہے. کہ آدھی سے زیادہ کلاس منشیات کی عادی ہو.
 
Dr. Maria Sultan, director general of South Asian Strategic Stability Institute (SASSI) attended the meeting. “The average age of students in the private schools, in which nearly 44% to 53% of pupils are taking either artificial or hard drugs or were addicted to heroine, is in the age groups of 12-16 and 16-19,” she said.

یہ بات کم از کم ہضم ہونے والی نہیں ہے.
 
عباس اعوان

محفلین
یہاں بھی اسی کالم پر بات ہو رہی ہے تابش بھائی کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں "جوش خطابت" یا مبالغہ آرائی کا استعمال کیا گیا ہے ۔۔۔۔ ان کے نزدیک یہ تعداد 35 سے 40 فیصد ہے ۔۔۔۔
یہ ان کی ذاتی رائے ہے
وہ یہی رپورٹ ہے لیکن اعداد و شمار سرکاری نہیں بلکہ ایک این جی او کی رپورٹ ہے.
پیارے بھائی 53 فیصد کا مطلب ہے کہ آدھی سے زیادہ کلاس.
کسی خاص ادارے میں ہو سکتی ہے. مگر تمام شہر میں ابھی بھی ایسا نہیں ہے. کہ آدھی سے زیادہ کلاس منشیات کی عادی ہو.
برادرانِ کرام، 35٪ بھی ایک نہایت ہی الارمنگ فگر ہے۔ایک تہائی سے زیادہ بچے اس قباحت کا شکار ہو رہے ہیں اور لوگوں (ذمہ داروں)کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی۔ اس نسل سے آپ پاکستان چلائیں گے ؟
 
عباس اعوان

محفلین
519.gif
 
برادرانِ کرام، 35٪ بھی ایک نہایت ہی الارمنگ فگر ہے۔ایک تہائی سے زیادہ بچے اس قباحت کا شکار ہو رہے ہیں اور لوگوں (ذمہ داروں)کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی۔ اس نسل سے آپ پاکستان چلائیں گے ؟
جی یہ بات میں نے شروع میں کہی تھی کہ
مگر مسئلہ موجود ضرور ہے اور شدید توجہ کا طالب ہے.
اور اب بھی کہی ہے
لیکن جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ تناسب جتنا بھی ہو، خطرہ کی علامت ہے اور شدید توجہ کا طالب مسئلہ ہے.
 
رپورٹ صرف پرائیویٹ اداروں کے بارے میں ہے، صاحب لڑی نے عنوان میں سے پرائیویٹ غائب کر دیا ہے۔

ایسی رپورٹ سروے شدہ سکولوں کے نام کے ساتھ پبلش ہونی چاہیئے۔

فگر بہت الارمنگ ہے اور این جی او کی سستی شہرت یا معاشرے میں مزید مایوسی پهیلانے کی کوشش بهی ہو سکتی ہے۔

البتہ اس میں کوئی دو رائے نہیں۔۔۔۔ منشیات ہائی سکول اور کالج یونی لیول میں استعمال ہوتی ہے
 
آخری تدوین:

علی چشتی

محفلین
ایلیٹ کلاس لوگوں کے بچوں کے لیئے جو تعلیمی ادارے ہیں وہ اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہیں دراصل
کچھ دن پہلے لاہور میں ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے5 طلبہ جو کہ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے پتا نہیں انہوں نے ایسا کونسا نشہ کیا کہ 2 مرگئے اور 3 کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا ۔
تو جو میں دیکھتا ہوں اس کے لحاظ سے یہ رپورٹ سہی لگتی ہے اور میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ جہاں سے میں سگریٹ خریدتا ہوں وہاں سے اکثر لڑکیاں بھی سگریٹ لیتی دکھائی دیتی ہیں ۔
 
زیک

مسافر
Schools shocked by NGO’s claims about drug use among students - Newspaper - DAWN.COM

خفیہ رپورٹ کا کیا فائدہ؟

"ایلیٹ" سکولوں میں اس شرح کا دعوی کیا گیا ہے مگر یہ علم نہیں کہ ان میں کونسے اور کتنے سکول آتے ہیں۔

ماڈل اور پبلک سکولوں میں شرح کافی کم ہے۔

سروے کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سروے سکول میں نہیں کیا۔ پھر یہ سروے کیسے کیا گیا؟
 
Dr. Maria Sultan, director general of South Asian Strategic Stability Institute (SASSI) attended the meeting. “The average age of students in the private schools, in which nearly 44% to 53% of pupils are taking either artificial or hard drugs or were addicted to heroine, is in the age groups of
12-16 and 16-19,” she said.
Photo%25252020150201113315775.jpg
 
Top