جو لوگ یا ایک ہی فرد مسلسل اس معصوم سے کھیل کو کچھ عرصے سے نسلی یا لسانی یا صوبائی رنگ دینے پر تُلے ہوئے ہیں ان سے التماس ہے کہ اب "بڑے" ہو جائیں، خود کو پچاس پچپن اور کبھی ساٹھ سال کے کہتے ہیں، اور حالت یہ ہے کہ چھوٹے بچوں سے بھی کم فہم ہیں۔ کہاں کی زبان اور کہاں کی نسل ، کہاں کے وفاق اور کہاں کے صوبے اس میں۔ ان کھلاڑیوں کی جائے پیدائش یا موجودہ رہائشی شہروں کو ہی جان لیں تو علم ہو جائے گا کہ یہ کس طرح کی ٹیمیں ہیں اور کہاں کہاں سے اور کدھر کدھر دور و دراز سات سمندر پار سے بھی آ ئے ہوئے کھلاڑیوں سے مل کر بنی ہیں۔