بردران سے گذارش: یہ پوسٹ برادرم شاکر القادری کی خواہش کے مطابق صرف حوالہ جات ہیں۔ اس پوسٹ کو میرا ذاتی خیال نہ تصور کیجئے، میں اپنا ذاتی نکتہ نظر دو مرحلوں میں اگلی پوسٹ میں انشاء اللہ پیش کروں گا۔
1۔ موسیقی کیا ہے یا کس بات پر فیصلہ کیا جانا چاہئے؟ (بعد میں)
2۔ میرا اپنا خیال موسیقی کے بارے میں۔ (بعد میں)
اس پوسٹ میں صرف قرآن اور روایات کے حوالے ہیں، جو کہ درج ذیل مندرجات میں ہیں۔ اگر کسی آیت یا روایت میںغلطی ہو گئی ہو تو فرمائیے، میںانشاء اللہ درست کرنے کی کوشش کروں گا۔
1۔ فیصلہ کرنے کا طریقہ کے قرانی حوالہ جات
2۔ اب تک پیش کی جانے والی آیات، اقوال رسول اور واقعات صحابہ
٭ موسیقی کی مخالفت میں
٭ موسیقی کی موافقت میں
1۔ فیصلہ کرنے کا طریقہ کے قرانی حوالہ جات:اللہ قوانین کا مآخذ ہے۔:
[AYAH]6:114[/AYAH] کیا میں اﷲ کے سوا کسی اور کو فیصلہ کرنے والا حکم تلاش کروں حالانکہ وہ (اﷲ) ہی ہے جس نے تمہاری طرف مفصّل کتاب نازل فرمائی ہے، اور وہ لوگ جن کو ہم نے (پہلے) کتاب دی تھی (دل سے) جانتے ہیں کہ یہ (قرآن) آپ کے رب کی طرف سے (مبنی) برحق اتارا ہوا ہے پس آپ (ان اہلِ کتاب کی نسبت) شک کرنے والوں میں نہ ہوں (کہ یہ لوگ قرآن کا وحی ہونا جانتے ہیں یا نہیں)
قانون کی اطاعت کے مرحلے، اللہ کی اطاعت، رسول کی اطاعت اور پھر 'صاحبانِ اَمر کی':
[AYAH]4:59[/AYAH] اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو اوراپنے میں سے (اہلِ حق) صاحبانِ اَمر کی، پھر اگر کسی مسئلہ میں تم باہم اختلاف کرو تو اسے (حتمی فیصلہ کے لئے) اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف لوٹا دو اگر تم اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو، (تو) یہی (تمہارے حق میں) بہتر اور انجام کے لحاظ سے بہت اچھا ہے
'صاحبانِ اَمر کی' کو قانون بنانے کے لئے باہمی مشورہ کی نصیحت:
[AYAH]42:38[/AYAH] اور جو لوگ اپنے رب کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور
اُن کا فیصلہ باہمی مشورہ سے ہوتا ہے اور اس مال میں سے جو ہم نے انہیں عطا کیا ہے خرچ کرتے ہیں
2۔ اب تک پیش کی جانے والی آیات، اقوال رسول اور واقعات صحابہ
٭ موسیقی کی مخالفت میں
[AYAH]31:6[/AYAH] اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو بیہودہ کلام خریدتے ہیں تاکہ بغیر سوجھ بوجھ کے لوگوں کو اﷲ کی راہ سے بھٹکا دیں اور اس (راہ) کا مذاق اڑائیں، ان ہی لوگوں کے لئے رسوا کن عذاب ہے
[AYAH]31:19[/AYAH] اور اپنے چلنے میں میانہ روی اختیار کر، اور اپنی آواز کو کچھ پست رکھا کر، بیشک سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے
٭ موسیقی کی موافقت میں
[AYAH]43:70[/AYAH] تم اور تمہارے ساتھ جڑے رہنے والے ساتھی٭ (سب) جنت میں داخل ہو جاؤ (جنت کی نعمتوں، راحتوں اور لذّتوں کے ساتھ) تمہاری تکریم کی جائے گی
[AYAH]30:15[/AYAH] پس جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے تو وہ باغاتِ جنت میں خوش حال و مسرور کر دیئے جائیں گے
[AYAH]21:105[/AYAH] اور بلا شبہ ہم نے زبور میں نصیحت کے (بیان کے) بعد یہ لکھ دیا تھا کہ (عالمِ آخرت کی) زمین کے وارث صرف میرے نیکو کار بندے ہوں گے
درج ذیل حوالہ قرآن سے نہیں ہے بلکہ زبور سے ہے، اس کو لکھنے کی وجہ اوپری آیت ہے، جس کا حوالہ قرآن نے دیا ہے۔ :
زبور 37:29 :[ARABIC]
الصِّدِّيقُونَ يَرِثُونَ خَيْرَاتِ الأَرْضِ وَيَسْكُنُونَ فِيهَا إِلَى الأَبَدِ.[/ARABIC]
The righteous will inherit the land and dwell in it forever
گو کہ میری دانست میں کم از 6 احادیث ہیں، لیکن صرف 3 لکھ رہا ہوں کہ باقی دہرائی گئی ہیں۔
حدیث موافقت میں:
مخالفت میں: اس کا آن لائن ریفرنس نہیں میرے پاس۔
Hadith - Bukhari 7:494
Narrated Abu 'Amir or Abu Malik Al-Ash'ari that he heard the Prophet saying, "From among my followers there will be some people who will consider illegal sexual intercourse, the wearing of silk, the drinking of alcoholic drinks, and the use of musical instruments as lawful. And (from them), there will be some who will stay near the side of a mountain, and in the evening their shepherd will come to them with their sheep and ask them for something, but they will say to him, 'Return to us tomorrow.' Allah will destroy them during the night and will let the mountain fall on them, and Allah will transform the rest of them into monkeys and pigs and they will remain so till the Day of Resurrection."