الف نظامی
لائبریرین
کیا اسلام کیا موسیقی!!! جہاں اتنی سنتیں (داڑھی سے لیکر ام ولد تک) ترک کی ہیں وہاں ایک اور سہی۔
اوہ بہت خوب! لیکن یہ کیا تم تو دہریے ہو ، اسلام سے تمہارا کیا واسطہ؟
مسلمانوں کے بھیس میں کچھ چمتکار دکھاو تو بات بنے۔
کیا اسلام کیا موسیقی!!! جہاں اتنی سنتیں (داڑھی سے لیکر ام ولد تک) ترک کی ہیں وہاں ایک اور سہی۔
فاروق صاحب خوب ذہن نشین کر لیں آپ میرے استاذ ، ممتحن یا اور کوئی مربی ، سرپرست نہیں جو ایسے تحکمانہ سوالات کرنے لگ گئے ۔
آپ اپنی معلومات کے لیے کچھ پوچھ سکتے ہیں ، فتنہ پھیلانے کے لیے نہیں ۔ اپ کے الفاظ واضح کرتے ہیں کہ آپ فتنہ پروری کے لیے پوچھتے ہیں، آپ کہتے ہیبں کہ طریقہ نماز دوسروں کو بتا دوں ۔
کیا تم نماز پڑھنے سے سروکار نہیں ؟
زکوۃ کے بارے میں اور لباس کے بارے میں قرآن کیوں خاص کر دیا ۔ اس بارے میں بھی قرآن کے ساتھ احادیث واضح ہدایات دیتی ہیں ، جو قرآن کے اصلی احکام کو واضح فرماتی ہیں ۔
میں نے اگلی پوسٹوں میں آپ سے بیسیوں سوالات اٹھائے ہیں ، آپ نے بھی کسی کو منہ بھی نہیں لگایا ، ذرا ہمت ہو تو آپ بھی میری باتوں کا جواب دے دو ۔
مگر کیا وہ خرافات موسیقی کے لئے لازم و ملزوم ہیں؟ کیوں نہ ہم موسیقی پر بات کریں۔
برادران مکرم!
بہت اھم مو اور نازک موضوع پر بحث کا آغاز کیا ہے آپ لوگوں نے اور ابتدائے بحث میں تو حد اعتدال متعین کی جا رہی ہے لیکن مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں موسیقی کا یہ دھاگہ بے ہنگم شورو غل کا مرکز نہ بن جائے فنون لطیفہ پر بحث ہوتے ہوتے کہیں گفتگوئے ثقیلہ نہ شروع ہو جائے اگر اس بات کا خیال رکھا جائے تو یقینا یہاں علمی مواد جمع ہوگا
صاحبو!
اسلام میں کسی بھی چیز کی حرمت یا حلت کے لیے مضبوط جواز موجود ہوتا ہے اور کسی بھی چیز کو بغیر کسی معقول اور مضبوط جواز کے حرام قرار نہیں دیا جا سکتا یہی حال موسیقی کا بھی ہے
ابتدائے اسلام سے لیکن آج تک اس بارے میں مختلف نظریات موجود ہیں اور ہر نکتہ نظر کے حامل لوگ اپنے اپنے نظریات کے حق میں دلاائل لاتے رہے ہیں
کچھ لوگ موثیقی کی حرمت کے قائل ہیں اور وہ اس کے لیے دلائل پیش کرتے ہیں اور ان کے پاس سب سے بڑی دلیل "لہوالحدیث" والی آیت ہے فاروق صاحب سے گزارش ہے کہ وہ اس کا حوالہ اور پوری آیت یہاں لگا دیں تاکہ بعد میں اس پر گفتگو ہو سکے
کچھ لوگ موسیقی کی حلت و اباحت کے قائل ہیں اور وہ بھی اپنے حق میں دلاائل لاتے ہیں وہ اپنے حق میں قرآن کریم کی وہ آیات لاتے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اھل جنت کو "پاکیزہ نغمے" سنائے جائیں گے فاروق صاحب آپ ایسی تمام آیات کو بھی یہاں باحوالہ مہیا فرما دیں تو نوازش ہوگی
ایک اور آیت کا حوالہ بھی دیا جاتا ہے جس میں "گدھے کی آواز کو ناپسندیدہ تریین آواز" کہا گیا ہے
اس کے قائلین اور ناقدین اس سلسلہ میں مختلف احادیث کے حوالے بھی دیتے ہیں جن میں دونوں طرح کے دلائل موجود ہیں
اس موضوع پر مولانا سید جعفر شاہ پھلواروی نے ایک مبسوط اور مفضل کتاب تحریر فرمائی ہے جس کا ناام ہے"اسلام اور موسیقی" ادارہ ثقافت اسلامیہ پاکستان نے شائع کی ہے ۔ اس کتاب میں مولانا نے موضوع پر تحقیق کا حق ادا کر دیا ہے
اس کے علاوہ امام غزالی کی احیاء العلوم میں بھی اس کی تفصیلی بحث موجود ہے
اس پر عقلی اور منطقی دلائل بھی پیش کیے جا سکتے ہیں
لیکن اس سب سے پہلے میری درخواست ہے کہ یہاں پر موسیقی کی تعریف متعین کر لی جائے اور سارے لوگ اس سے متفق ہو جائیں ککہ موسیقی سے ہماری مراد کیا ہے اگر ہم اس بنیادی نقطہ پر متفق نہیں ہونگے تو ہہم موضوع کا حق ادا نہیں کر سکیں گے ہوسکتا ہے جس میں موسیقی سمجھتا ہوں وہ سراسر حلال ہو اور جسے کوئی اور موسیقی سمجھ رہا ہے وہ سراسر حرام ہو اس لیے ہمیں پہلے یہ متعین کرنا ہوگا کہ ہمارے نزدیک موسیقی ہے کیا؟؟؟؟
میرے خیال سے اس دھاگہ کو صاف کرنے کی اشد ضرورت ہے بہت سی غیر متعلقہ پوسٹس در آئی ہیں جن کی یہاں بالکل گنجائش نہیں ہے۔ ظفری اور شاکر القادری صاحب نے بہت عمدہ گفتگو کی ہے اور میرا خیال ہے اسی طرح ٹریک پر رہ کر بات ہو تو لطف بھی رہے گا اور سمجھنے میں آسانی بھی۔ میں بھی اس میں حصہ لینا چاہتا ہوں مگر چاہتا ہوں کہ جس طرح ظفری اور شاکر القادری نے موضوع پر رہتے ہوئے بات کی ہے ویسے ہی بات ہو اور دلائل سے ہو ظن سے نہیں۔