آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، دیکھتے ہیں مشرف کے معاملے پر ان کا مؤقف وہی رہتا ہے یا اقتدار کی خاطر وہ ایک بار پھر یو ٹرن مارتے ہیں اور اس کے خلاف بیان داغتے ہیں؟
مشرف کے معاملہ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اپوزیشن، لبرل، لفافے ہاتھ ملتے رہ گئے۔
اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
ادارے اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق صدر پرویز مشرف کیس سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا گیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کھاد کی قیمتوں میں کمی کے لئے سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی کا پہلا اجلاس 20 دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ خسرو بختیار اور مشیر تجارت کمیٹی میں شامل ہیں جب کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، وزیر توانائی اور پٹرولیم ڈویژن کے حکام بھی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے لیکن اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، ادارے اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیں، حکومت آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں معاونت کو یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اتحاد یکجہتی سے قومی مسائل کو حل کرنا ہوگا، بیرونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے جن سازشوں میں مصروف ہیں ان میں ناکامی ہو گی، افواج پاکستان نے ملک کو پر امن بنانے کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو عدالتوں کے فیصلوں پر بیانات دینے سے روک دیا۔