آپ کسی بھی بات کو لا کر اس کی ایک مخصوص ڈیفینیشن دینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ آپ سیاق و سباق سے یکسر لاعلم ہوتے ہیں۔
نہیں میں سیاق و سباق سے لاعلم نہیں ہوں مگر ہر بات میں صرف بہترین سیاق و سباق ہی کو دیکھنا اور یہ بات بھول جانا کہ انسان پرفیکٹ نہیں ہوتے اور کافی گڑبڑ کرتے ہیں غلط ہے۔ کبھی ہمیں کچھ تصویر باہر سے بھی دیکھنی چاہیئے کہ کتنی بری نظر آتی ہے۔
دوسری بات یہ کہ میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ بہت سے مسلمان اسلام کے شروع اور عروج کے دور کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ انہیں اگر آپ اس زمانے کی باتیں بتائیں تو وہ اسے جھوٹ سمجھتے ہیں۔ یہ صرف مسلمانوں کے ساتھ نہیں دوسرے مذاہب اور نظریات کے پیروکار بھی ایسے ہی ہیں۔
آپ ہی نہیں ہم بھی لا علم ہی بیٹھے ہیں۔ ہم نام کے مسلمان ہر بات کو من و عن تسلیم کر لیتے ہیں اور خود سے جاننے کی کوشش نہیں کرتے۔ آپ ہم سے ایک درجہ افضل تو ہیں لیکن بہرحال صرف اس حد تک کہ علم حاصل کرتے ہیں یہ اور بات ہے کہ پھر اس کو کسی اور طریقہ سے استعمال کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
آپ بات پھر بھی نہیں سمجھے۔ میں ایک دہریہ ہوں۔ مذہب کو باہر سے دیکھتا ہوں۔ اس کو سچ نہیں سمجھتا۔ سو مجھے جو نظر آتا ہے لکھ دیتا ہوں۔ مگر محفل کے لوگ کافی اچھے اور تحمل مزاج ہوتے ہوئے بھی اس شدید مختلف پوائنٹ آف ویو کو بالکل تصور بھی نہیں کر پاتے۔
آپ کافی ذہین ہیں۔ علم بھی کافی حاصل کئے ہوٕئے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ آپ جیسا انسان پھر یہ کام کیوںکر رہا ہے؟ اگر اصلاح احوال ہی مقصد تھا تب بھی آپ کے کچھ بیانات پر شدید اعتراض باقی ہے۔ نیت کا حال تو بہرحال خدا ہی جانتا ہے۔
اصلاحِ احوال تو مسلمانوں کو کرنی ہو گی۔ میرے مقاصد میں کچھ عنصر اس کا ہے مگر زیادہ نہیں کہ ایک دہریہ اسلام کو کیسے سدھار سکتا ہے۔ باقی کچھ ذکر میں نے اوپر کیا۔
مذہب کے بارے میں آپ شائد اس بات کو نہیں سمجھتے کہ عام طور پر مذاہب کے ماننے والے اپنے جذبات کو اس کے طابع کرتے ہیں نہ کہ اس کے احکامات کو اپنے جذبات کے طابع کرنے کی کوشش میں لگتے ہیں۔
یہ بات مکمل صحیح نہیں۔ مذہبی لوگ مذہب کو اپنے مقاصد پر توڑنے مروڑنے میں ماہر ہوتے ہیں اور مذاہب اس طرح بدلتے جاتے ہیں۔ اب یہی دیکھ لیں کہ اسامہ بن لادن اسلام کا نام کیسے استعمال کرتا ہے۔ یا honor killings کی مثال لیں کہ یہ قبیح حرکت کرنے والے کیسے مذہب سے خود کو justify کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ میں نے اس تھریڈ میں honor killing اور female genital mutilation کا ذکر نہیں کیا کہ میری رائے میں یہ اسلام کی نہیں بلکہ علاقائی اور روایتی برائی ہے۔
اسی طرح آپ اگر غلامی کو لیں تو آپ کو امریکہ میں پرانے وقتوں میں عیسائی پادری ملیں گے جو غلامی اور افریقیوں کی حیوانیت کو بائبل سے ثابت کرتے تھے۔ ساتھ ہی جب abolitionist تحریک شروع ہوئی تو اس میں بھی مذہب ہی کی بنیاد پر غلامی کی مخالفت کرنے والے شامل تھے۔