فاروق سرور خان
محفلین
عبداللہ بن مسعود نے اپنے ذاتی خیال کا اظہار فرمایا۔ یقیناً ان کا فرمانا سنت نہیں۔ انہوںنے رسول اکرم سے بھی منسوب نہیں فرمایا۔۔ لھو الحدیث کوئی بھی بے کار بات ہو سکتی ہے۔ وہ چاہے نغمہ کی صورت میںہو یا نثر کی صورت میں۔
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہ ، فاروق بھائی ، بحث مباحثہ اپنی جگہ اور سلام اپنی جگہ ، آیات کو جزوی طور پر ذکر کرنے کا مقصد اس میں سے موجوع کے مطابق حصے کا ذکر کرنا ہوتا ہے ، اگر یہ آپ کو قبول نہیں تو پوری آیت ہی لکھ دیا کروں گا ان شاء اللہ ، اور ان شاء اللہ وہ میرے لیے زیادہ مضبوط حجت ہو گی ،کچھ نصف آیات کو مکمل طور پر فراہم کردیا ہے۔ استدعا ہے کہ مکمل آیت لکھئے۔ کوئی انسان اللہ سے بڑھ کر حکیم نہیں ہوسکتا، اپنی بات کو واضح کرنے کے لئے، رنگ کا یا انڈر لائین کا استعمال کیجئے لیکن آیت کو کم و بیش نہ کیجئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون ، فاروق بھائی ، کیا آپ کو قران میں صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے تقوی اور ایمان کی گواہیاں نظر نہیں آتیں ، کیا اللہ کی ان گواہیوں کے بعد وہ لوگ اپنی رائے اور سمجھ سے قران کی تاویلات کرتے تھے ، اور کیا آپ کی یا آپ کے پیران منہج کی قرن فہمی ان سے زیادہ ہے ؟؟؟عبداللہ بن مسعود نے اپنے ذاتی خیال کا اظہار فرمایا۔ یقیناً ان کا فرمانا سنت نہیں۔ انہوںنے رسول اکرم سے بھی منسوب نہیں فرمایا۔۔ لھو الحدیث کوئی بھی بے کار بات ہو سکتی ہے۔ وہ چاہے نغمہ کی صورت میںہو یا نثر کی صورت میں۔
فاروق بھائی ، سنت یعنی قول و فعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم روایات حدیث میں ہی تو ملے گی ، قران میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سنت نہیں ہے ، بلکہ سنت کی اہمیت اور شرعی حیثیت بتائی گئی ہے !!!!!آپ سنت (قول و فعل رسول) اور کتب روایات میں کوئی فرق نہیں سمجھتے؟ کتب روایات پر جھگڑوں کی تاریخ1250 سال پرانی ہے۔ لوگوں کا بس نہیں چلتا کہ اپنی تمام رسومات رسول اکرم سے منسوب کر دیں
تعریف کرنے کا شکریہ فاروق بھائی لیکن یہ کہنا کہ """ بہت خوب فرمایا آپ نے """ میری کسی بات کا علمی جواب نہیں ، صحیح البخاری کی واضح حدیث میں پیش کر چکا ہوں ، اور دیگر کئی احادیث بھی جو موسیقی کے مختلف آلات کے واضح طور پر نام لے کر انہیں حرام قرار دینے کے بارے میں ہیں ، اب سمجھ کر بھی نہ مجھے کوئی ، تو کیا کیجیے ، یا آپ کو سمجھ ہی نہیں آئی ، معکوس سوچ کا عکس ایسا ہی ہوتا ہے بھائی جان ،بہت خوب فرمایا، اب آپ وہ سنت عطا فرم دیجئے جہاں پر رسول اکرم نے واضح طور پر اپنے قول و فعل سے موسیقی کو رد کیا ہو۔ ہم سب منتظر ہیں۔
ماشا اللہ ، اسناد پر بات کرنا بھی جانتے ہیں فاروق بھائی ، ملاحظہ فرمایے ، صحیح البخاری کی حدیث کی سند مندرجہ ذیل ہے ،جو روایت آپ نے --- زنا و غناءکی -- پیش کی اس کی اسناد ٹوٹی ہوئی ہیں۔ آپ اس کو دیکھنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتے بھائی۔ اس لئے کہ آپ کا مقصد سچ و حق کی تلاش نہیں بلکہ صرف اور صرف ثابت کرنے کے لئے کہ میں سنت نہیں مان رہا۔ ایسا نہیں ہے۔ جو سنت آپ پیش کررہے ہیں وہ قرآن کی روشنی میں ماند پڑجاتی ہے اور اس کی اسناد بھی ٹوٹی ہوئی ہیں صاحب۔
صاحب ، یہ آیت تو کہہ رہی ہے کہ اے رسول ہم نے آپ پر قرآن اتارا ہے تاکہ آپ لوگوں کو اس قرآن کی مدد سے پیغام و احکام واضح کردیں۔ جی؟
جی فاروق بھائی ، یہ ترجمہ آپ کے منہج کو تقویت تو دیتا ہے لیکن اللہ سبحانہ و تعالی کے فرمان کی ترجمانی نہیں کرتا ، قران رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی طرف نازل کرنے کا سبب یہ بتایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اس کو بیان کریں ، قولا و عملا اس کی تفسیر و شرح بیاں کریں ، اور اس بیان کے ذریعے باقی لوگ قران کو سمجھیں ، نہ کہ اپنی اپنی سوچ و فِکر کے مطابق ، جی ہاں ،اس آیت میں واضحطور پر یہ لکھا ہے کہ ----- آپ کی طرف کتاب اتارنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ جن معاملات میں یہ لوگ اختلاف کرتے ہیں ان کو اس کتاب کی روشنی میں ان امور کو واضح کریں۔ آپ کا زیادہ درست جملہ یہ ہوگا۔
پس ، جس بات یا کام میں اختلاف ہے اسے کتاب اللہ کی روشنی میں سُنّت رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے سمجھا جائے گا
بہت اچھے فاروق بھائی ، اب یہ بھی بتایے کہ """ اقیموا الصلاۃ """ کا مطلب """ نماز کا نظام قائم رکھو """ ہے تو پھر قران میں """ نماز کا نطام """ کیا ہے ؟؟؟ اور قران میں اس کو قائم رکھنا کیا اور کیسے ہے ؟؟؟ اور اسی طرح اگر """ آتوا الزکاۃ """ کا مطلب """ زکوۃ کی ادائیگی کا انتظام """ کرنا ہے تو قران میں یہ انتظام کیا ہے ؟؟؟میں اس سے بھی بہتر آیت عرض کرتا ہوں اس ضمن میں
سورۃ النور:24 , آیت:56 [arabic]وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ[/arabic]
اور تم نماز (کے نظام) کو قائم رکھو اور زکوٰۃ کی ادائیگی (کا انتظام) کرتے رہو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی (مکمل) اطاعت بجا لاؤ تاکہ تم پر رحم فرمایا جائے (یعنی غلبہ و اقتدار، استحکام اور امن و حفاظت کی نعمتوں کو برقرار رکھا جائے)
نعوذ باللہ من تلک الھزلات و من کلھا ، فاروق بھائی ابھی میں نماز اور زکوۃ کے بارے میں جو سوالات کیے ہیں ان کا جواب عنایت فرمایے ، آپ کی اس مندرجہ بالا بات کو جواب بھی وہیں سے ملے گا ، یہ مندرجہ بالا سوچ آپ کے پاس ہو سکتی ہے جو سنت کو قران کا بیان نہیں سمجھتا ، بلکہ یہ سمجھتا ہے کہ جو سنت اس کی سمجھ کے مطابق قران کے خلاف نظر آئے وہ سنت ہی نہیں ، اور اس میں صحیح غیر صحیح کا بھی کوئی فرق نہیں ، یہ اس کی سمجھ کا فرق ہے کہ وہ معاذ اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اپنی قران فہمی کی بنا پر سنت میں بظاہر مختلف چیز کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا اپنے رب کے احکامات سے خارج ہونا سمجھے ، اگر نہ سمجھتا ہو تو ایسا فلسفہ اپنی دلیل بنا کر نہ لائے ،یہاں تو یہ بھی مسئلہ نہیں کہ قرآن اللہ کا اور سنت رسول کی ہے۔ بھائی ۔ سنت ساری کی ساری قرآن پر مبنی ہے۔ اگر قرآن پر مبنی نہیں تو سنت ہی نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیوں ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ قرآن سے باہر آزادانہ جاتے رہتے تھے۔ مطلق العنان تھے، قرآن کے اصولوں کی پابندی نہیں کرتے تھے؟ آپ یہ ثابت کرنے کے بجائے کہ ان کتب میں جو کچھ درج ہے قرآن کے مخالف بھی ، اس پر ہم ایمان لے آئیں۔ تھوڑی سے کوشش یہ کیجئے کہ یہ دیکھئے کہ خلاف قرآن کیا رسول اکرم سے ممکن ہے؟
جی ہاں قران کا نزول معجزہ ہے ، ٹوٹی ہوئی سند کا ثبوت دیجیے پھر بات کرتے ہیں ان شاء اللہ ،اس قرآن کا نزول ہی تو سارا معجزہ و معرکہ ہے؟ اگر آپ ایک ٹوٹی ہوئی اسناد کی روایت سے باہر یہ سنت ثابت کرسکیں تو صاحب سر تسلیم خم ہے۔
بھائی جی کیا ہو گیا ہے ، بات کچھ ہوتی ہے آپ کو سمجھ کچھ آتا ہے ، معکوس ؟؟؟ ، موسیقی اللہ نے کی تخلیق ہے ، یا مخلوق کی ایجاد ، اس موضوع پر کبھی ہماری بات ہوئی ہی نہیں ، اگر آپ کرنا چاہیں تو خوش آمدید ، ویسے اس فلسفیانہ دلیل کا جواب بھی موسیقی کے باقی حصوں میں تیار کیے ہوئے ہوں و للہ الحمد ،ایک اصطلاح ---- لھو الحدیث ---- ، جس کی روایات بھی رسول اکرم سے منسوب نہیں ، اس کی مدد سے آپ ثابت کرنے پر تلے ہیں کہ خالق کائنات نے موسیقی تخلیق ہی نہیں کی۔
صرف عربی جاننے سے اگر کوئی مسلمان ہو جاتا تو کوئی عرب غیر مسلم نہ رہتا ، پیدائشی ملسمان ہوتا ، میں نت اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا کہ بقل آپکے آپ کی عربی کافی اچھی ہے پس مجھے ترجمے کرنے کی ضرورت نہ رہے گی ، رہا معاملہ دوسروں کا تو مجھے تو لگتا ہے کہ یہاں آ کر ہماری گفتگو پڑہنے والے شاید اس طرف توجہ ہی نہیں دیتے کہ کس نے کیا لکھا ، گویا کہ یہ گفتگو میرے اور آپ کے درمیان ہے بس ، جی ہاں دوست بھائی نے کچھ جوابات ارسال کیے ہیں ، اور میں ان کے سارے جوابات آ جانے کا منتظر ہوں ،آپ کا مقصد اگر مجھے مسلمان کرنا ہے تو بہت اچھا، لیکن باقی بہت سے ایسے ہیں جو عربی نہیں سمجھتے۔ ان کا خیال کیجئے۔
فاروق بھائی ، آپ ایسا کرنا چاہیں تو کیجیے ، ہماری ہمت تو نہیں کہ ہم قران یا حدیث میں اپنے تیئں اضافہ یا کمی کریں ،ایسا کرتے ہیں ، جو اصول آپ نے روایات کی تعداد، متن ، ترتیب اور پر لاگو کیا ہے ۔ قرآن پر بھی نعوذ باللہ کردیتے ہیں۔ ایک 500 آیات کا قرآن بناتے ہیں، ایک 5000 آیات کا۔ آیات کی ترتیب بدل دیتے ہیں ۔ یار کیا ہے بات ہی تو ہے۔ کیا اہمیت ہے؟ کچھ اپنی طرف سے اور کچھ سنا سنایا بھی ڈال دیتے ہیں۔ اور اگر کچھ خلاف قرآن ہو تو پھر تو بات ہی کیا ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون ، سابقہ امتوں کو اللہ نے نہ وہ علوم دیے نہ وہ عالم جو ہماری امت کو عطا فرمائے ہیں کہ ہمیشہ سے صحیح اور غیر صحیح کی پہچان کر کے ان کو الگ الگ کرتے چلے آ رہے ہیں ، اور ہر ناحق فلسفے اور منطق کا جواب دیتے چلے آ رہے ہیں ، سابقہ امتوں نے بھی جب اپنے انبیاء کی تعلیمات کو ترک کیا اور ان کی حفاظ ت نہ کی تو ان کی طرف نازل کردہ کتابوں میں بھی تحریف ہوئی ، ہماری امت کی طرف نازل کردہ وحی کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے خود لی ہے ، پس باوجود کوشش کے لوگوں کو اس میں لفظی تحریف میں کامیابی نہیں ہوتی ، جی ہاں ، معنوی تحریف کے کئی دروازے وقتا فوقتا کھلتے رہتے ہیں اور جب تک اللہ چاہتا ہے انہیں کھلا رہنے دیتا ہے اور جب چاہتا ہے اپنے کسی بندے یا بندوں کے ذریعے بند کروا دیتا ہے ، واللہ یفعل ما یرید ،یہی طور طریقے تھے سابقہ امتوں کے کہ اپنی کتب میں تعداد، ترتیب، متن سب کچھ بدل ڈالا۔ جس کا سد باب اللہ تعالی نے خود اس کتاب کی حفاظت فرما کر کیا۔
متن، تعداد ، ترتیب ، خلاف قرآن روایات ہی وہ ثبوت ہے کہ یہ کتب روایات قابل اعتماد نہیں۔
فاروق بھائی ، ریفرنس بھی ساتھ ہی نقل کر دیا کیجیے ، ادھر ادھر جانے سے پڑہنے والے کا تسلسل خراب ہو جاتا ہے ،غیر قرانی یا غیر القرآن کے لئے رسول اکرم کا کیا حکم ہے۔ مع ریفرنس، ترجمہ آپ فرما دیجئے۔
http://hadith.al-islam.com/Display/D...Doc=1&Rec=6851
[arabic]حدثنا هداب بن خالد الأزدي حدثنا همام عن زيد بن أسلم عن عطاء بن يسار عن أبي سعيد الخدري
أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لا تكتبوا عني ومن كتب عني غير القرآن فليمحه وحدثوا عني ولا حرج ومن كذب علي قال همام أحسبه قال متعمدا فليتبوأ مقعده من النار [/arabic]
فتاوی کے معنی عنایت فرمائیے تو آگے بڑھتے ہیں۔ یہ مفتی کیوں بنائے جاتے ہیں؟ مفتی فتوی کیوں دیتے ہیں ذرا روشنی ڈالئے۔ پھر اس پر بات کرتے ہیں۔
دوبارہ ---- فتاوی یا افتاء کے معنی عنایت فرمائیے تو آگے بڑھتے ہیں۔ یہ مفتی کیوں بنائے جاتے ہیں؟ مفتی فتوی کیوں دیتے ہیں ذرا روشنی ڈالئے۔ پھر اس پر بات کرتے ہیں۔