تعارف اسلام و علیکم!کچھ میرا تعارف

حنا فیصل

محفلین
اسلام و علیم
تمام دوستوں کو نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ سلام عرض کرتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں ناچیز خود کو بہت چھوٹا محسوس کر رہی ہوں کہ اتنے بڑے لوگوں کے درمیاں خود کو کیسے ہمکلام کر سکوں گی ۔۔مگر اآج ایک دوست کا پی ایم آیا کہ اپنا تعارف ارسال فرمائیں تو وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یاد اگئی
ہمت مرداں مدد خدا
سو ہم نے اپنے ہاتھوں کو تکیلف سے دوچار کرتے ہوئے دو چار الفاظ لکھ ہی ڈالے
بتاتی چلوں کہ اس ویب سائٹ کی روشنی میں‌ایک چھوٹا سا بلاگ بھی مرتب کیا ہےجس کا ربط درجج ذیل ہے
اس میں مواد اسی محفل سے لیا ہے جس کے لئے معذرت خوہ ہوں
ہو ھہ
معزرت کچھ زیادہ ہی بولتی گئی
میران نام جیسا کہ نک سے ظاہر ہے
حنا فیصل ہے
بی بی اے کی سٹوڈنت ہوں
شاعری کرتی ہوں اور اردو ادب سے بہت لگائو ہے
ڈیزائنگ تھوڑی بہت کر لیتی ہوں جو انشائ اللہ آپ کے ساتھ شیئر کروں گی
اب مجھے اجازت جب بولتی ہوں تو نان سٹاپ
امید ہے آپ ہر موڑ پر میری رہنمائی فرمائیں گے
شکریہ
 
ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام حنا،
آپ کو محفل میں خوش آمدید۔ آج اتنے دنوں بعد آپ نے پوسٹ کرنے کی ہمت کر ہی لی۔ :welcome:
 
حنا فیصل

محفلین
سلام

شکریہ آپ دونوں حضرات
مجھے اس فورم میں کچھ مسائل کا سامنا ہے
امید ہے آپ اس بارے میں رہنمائی کریں گے
1تو میں نے اپنے دستخط میں جو ربط لگائے ہیں وہ نظر ننہیں آ رہے
دوسرے جیسا عام فارم پر ہر موضوع کے نیچے
کوئک پوسٹ کرنے کے لئے ہوتی
میری چونکہ نیٹ سپید اتنی زیادہ نہیں‌ہے
تو مجھے بہت مشکل ہوتی ہے
کیا اس کا کوئی حل ہے
براہ کرم مدد فرمائیں
 
زیک

مسافر
سلام

حنا فیصل نے کہا:
میں نے اپنے دستخط میں جو ربط لگائے ہیں وہ نظر ننہیں آ رہے

آپ اپنی پروفائل میں جائیں اور اس میں "ترجیحات" پر کلک کریں۔ وہاں "پیغام بھیجنا" والی ترجیحات میں ایک یہ ہے:

"ہمیشہ میرے دستخط شامل کیجیے"۔ اس کو ہاں سیٹ کر کے سبمٹ کر دیں۔

دوسرے جیسا عام فارم پر ہر موضوع کے نیچے
کوئک پوسٹ کرنے کے لئے ہوتی
میری چونکہ نیٹ سپید اتنی زیادہ نہیں‌ہے
تو مجھے بہت مشکل ہوتی ہے
کیا اس کا کوئی حل ہے
براہ کرم مدد فرمائیں

اس کا حل اس فورم سافٹویر میں نہیں ہے۔ Quick Reply کی آپشن مین نے vBulletin میں دیکھی ہے مگر phpBB پر نہیں۔
 
حنا فیصل

محفلین
سلام

زکریا نے کہا:

جی بہت بہت شکریہ
اچھا تو یہ پی ایچ پی ہے
شکریہ جناب بہت بہت شکریہ
میں کس منہ سے آپ کا شکریہ ادا کروں
اگر غلطی معاف تو ایک اور سوال گوش گزار کروں
 
حنا فیصل

محفلین
معذرت

زکریا نے کہا:

معذرت کرتے ہیں اپ سے ہم
دراصل ہماری چشم گنہگار نے آپ کے عہدے کی طرف کی نگاہ کا شرف کچھ ہی لمحے پہلے کیا

جس کی وجہ سے دل میں کچھ خوف محسوس ہوا
مگر آپ کے جوابی جوابات نے مجھے اس اشتیاق میں مبتلا کر دیا کہ اپنے ممبرز کا کتنا خیال رکھے ہیں
اور میں خود کو کسنے لگی کہ کیوں آپ جیسے قیمتی لوگوں سے ملنے میں دیر ہوئی
مگر وہ کہتے ہیں نا !
دیر آئے درست آئے

ہم سے کوئی غلطی انجانے میں ہو جائے تو براہ کرم معاف فرما دیجئے گا ہمیں آپ کے عہدے سے ابھی اشنائی ہوئی ہے
 
حنا فیصل

محفلین
شکریہ

زکریا نے کہا:
آپ تو شرمندہ کر رہی ہیں۔ سوال ضرور پوچھیں۔

شرمندہ تو ہمیں آپ کے اخلاق نے کیا ہے
قسم سے میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہی
اپ جیسے عظیم انسان سے ہمکلامی کا شرف ہی ہمارے لئے بہت ہے
اور یہ عاجزی و انکساری
خدائے بزرگ و برتر اآپ کو اجز عظیم عطا فرمائے
اور آپ کو ہمیشہ خوش رکھے غم اپ کے قریب پھٹکنے بھی نہ پائے
سوال
میں بہت سے فارمز پر ایس اے موڈریٹر کام کرتی رہی ہوں سرچنگ میں اس ویب کا پتا چلا تو یہاں دوڑی چلی آئی پھر یہاں سے ہی سیکھ کر فارم بنایامجھے ایچ ٹی ایم ایل سے بہت اچھی طرح شناسائی ہے اور وی بلیٹن کا فارم بھی مینج کر لیتی ہوں پوچھنا یہ مقصود تھا کہ کیا میں اس جیسا اردو فارم بنا سکتی ہوں جیسا آپ کا
اور مجھے ڈومین اور ویب ہوسٹنگ جو آپ کی نظر میں اچھی کیسے حاصل کروں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں اہلِ محفل کی جانب سے آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت محفل میں بہت اچھا گزرے گا۔

آپ معذرت کا لفظ کچھ زیادہ ہی استعمال کر رہی ہیں، اس سے گریز کریں کہ یہاں سب دوست ہیں اور ایک خاندان کی مانند ہیں۔

سوال کریں اور جتنے جی چاہے کریں، پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو ہر قدم پر رہنمائی مل جائے گی۔

ابھی کے لیے بس اتنا ہی، باقی بریک کے بعد :wink:
 
حنا فیصل

محفلین
سلام

زکریا نے کہا:
اگر آپ چاہیں تو ہمارا ترجمہ‌شدہ اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی پیکج استعمال کر سکتی ہیں۔ ڈومین اور ہوسٹ کی آپشنز بہت ہیں۔ کچھ مفت ہوسٹس پر فورم انسٹال کرنے کے متعلق معلومات بھی یہاں موجود ہیں۔

یا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا بات ہے
قدم قدم پر اس قدر رہنمائی پر آپ کی تہہ دل سے مشکور ہوں بھلا ہو آپ کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کوشش کرتی ہوں بہت بہت نوازش
میرے پاس لفظ نہیں جن کے ذریعے میں اپنے جذبات اور آپ کا شکریہ ادا کروں
بہت بہت مہربانی اگر اس میں مجھے کوئی مشکل ہو تو یہاں‌پر پوچھ سکتی ہوں یا علیحدہ سے مجھے کسی سے رابطہ کرنا ہو گا
 
حنا فیصل

محفلین
شمشاد نے کہا:
میں اہلِ محفل کی جانب سے آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت محفل میں بہت اچھا گزرے گا۔

آپ معذرت کا لفظ کچھ زیادہ ہی استعمال کر رہی ہیں، اس سے گریز کریں کہ یہاں سب دوست ہیں اور ایک خاندان کی مانند ہیں۔

سوال کریں اور جتنے جی چاہے کریں، پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو ہر قدم پر رہنمائی مل جائے گی۔

ابھی کے لیے بس اتنا ہی، باقی بریک کے بعد :wink:

اتنے زبردست انداز میں ویلکم کرنے پر شکریہ ادا کرنا فرض بنتا ہے
اور آپ نے جو سوالات کی آزادی عطا فرمائی ہے اس کے لئے علیحدہ سے سپر ڈپر کا نعرہ لگانا فرض ہے بہت شکریہ
آپ اگر ایسے ہی رہنمائی کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہم سے آگے نکل جائیں گے (ہنستے ہوئے)امید ہے آپ ناراض نہیں ہونگے
 
موگیمبو خوش ہوا۔
 
حنا فیصل

محفلین
سلام

زکریا نے کہا:
حنا فیصل نے کہا:
اگر اس میں مجھے کوئی مشکل ہو تو یہاں‌پر پوچھ سکتی ہوں یا علیحدہ سے مجھے کسی سے رابطہ کرنا ہو گا

محفل پر ہی پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی سپورٹ فورم پر۔

جی شکریہ بہت بہت
اب مجھے ایک اور سوال کا جواب بھی دے دیں
میں کس جگہ پر اپنے تمام سوالا ت کروں
دراصل یہ فورم اتنا بڑا ہے کہ سمجھ ہی نہیں‌آتی
مجھے تو تعارف کا زمرہ ڈھونڈنے میں اتنی دقت پیش آئی کہ بتا نہیں سکتی
یہاں پر ہی کر لیا کروں اگر اجازت عنائت فرمائیں تو
 
حنا فیصل

محفلین
‌سلام
تکلیف دینے کے واسطے ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں
مجھے کسی ایسے زمرے کا ربط ارسال کریں
جس میں اپنی تخلیقات شامل کر سکوں
مثلا شاعری ، مراسلات، کہانیاں وغیرہ
 
Top