تعارف اسلام و علیکم!کچھ میرا تعارف

شمشاد

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
‌سلام
تکلیف دینے کے واسطے ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں
مجھے کسی ایسے زمرے کا ربط ارسال کریں
جس میں اپنی تخلیقات شامل کر سکوں
مثلا شاعری ، مراسلات، کہانیاں وغیرہ

یہ لفظ “ معذرت “ کی مہر رکھی ہوئی ہے آپ نے کہ ہر خط میں لگانی ضروری ہے۔
 
حنا فیصل

محفلین

حنا فیصل

محفلین
شمشاد نے کہا:

کیا کیجئے سرکار آپ جیسے عظیم لوگوں سے جب گفتگو کر رہی ہوتی ہوں تو یہ الفاظ خود بخود پھسل جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بتائیں اب ہم کیا کریں؟
 
بدتمیز

محفلین
شکریہ

حنا فیصل نے کہا:
سوال
میں بہت سے فارمز پر ایس اے موڈریٹر کام کرتی رہی ہوں ‌

کیا آپ ان بہت سے فورمز میں سے چند ایک کے نام لکھ سکتی ہیں؟ میں دراصل آجکل اردو فورمز کی چھان بین کر رہا ہوں کچھ تو اردو ویب کے ایک پراجیکٹ کے لئے اور کچھ ذاتی مقصد کے لئے۔ لہذا لنک فراہم کر دیں۔
 
حنا فیصل

محفلین
شکریہ

بدتمیز نے کہا:

کیوں نہیں بدتمیز صاحب(خاصا عجیب و غریب نک ہے)چلیں پھر بھی آسان سا طریقہ ہے آپ میرے دستخط میں لگے ربط پر جائیں وہاں اردو فارمز کے روابط موجود ہیں

موجیں کریں اور ہمیں دعائیں دیں بد تمیز صاحب
آپ کی پوسٹ سے تو ظاہر نہیں ہوتا کہ آپ بد تمیز ہیں مگر کیا کریں یہاں پر بہروپیے ہی بہت ہیں
 
بدتمیز

محفلین
بہت سے فورمز کے روابط ہیں۔ آپ کوئی سے ان تین کے ربط دے دیں جہاں آپ کافی عرصے سے موڈریٹر رہی ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
حنا فیصل صاحبہ میں آپ کو اس فورم پر اپنی اور اپنے ساتھیوں کے طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔

ویسے آپس کی بات ہے ۔۔ کہیں آپ پیپلز پارٹی کی وویمن ورکنگ کمیٹی کے عہدیدار تو نہیں ۔۔۔کہ آپ کا اندازِ تخاطب بلکل انہی خواتین کے ہو بہو جیسا ہے ۔ :wink:
 
حنا صاحبہ آپ کو میری طرف سے بھی محفل میں خوش آمدید، گو کہ بہت دیر سے ہے۔
آپ کے طرز سے لگتا ہے کہ اس محفل میں ایک متحرک اور خوش آئیند اضافہ ثابت ہونگی۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:

مجھے آپ کے فقرے کے آخر میں لفظ “ ہو “ پر اعتراض ہے۔ اسے نکال دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
افتخار راجہ نے کہا:
حنا صاحبہ آپ کو میری طرف سے بھی محفل میں خوش آمدید، گو کہ بہت دیر سے ہے۔
آپ کے طرز سے لگتا ہے کہ اس محفل میں ایک متحرک اور خوش آئیند اضافہ ثابت ہونگی۔

دیر سے کہاں ڈاکٹر صاحب آپ نے ان کی آمد کے صرف 10 گھنٹے بعد ان کو خوس آمدید کہہ دیا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
اف یہ دھاگہ میری نظروں سے گزرا ہی نہیں
0001.gif

معذرت کے ساتھ دیر سے ہی صحیح

خوش آمدید حنا فیصل صاحبہ :)
 
شمشاد

لائبریرین
دیر کیسے ہو گئی؟ آج ہی تو آئی ہیں اور وہ بھی ایک ہی دفعہ۔

دوسری دفعہ تو ابھی آئی ہی نہیں یہ۔
 
اعجاز

محفلین
شمشاد نے کہا:
ظفری نے کہا:
حنا فیصل صاحبہ میں آپ کو اس فورم پر اپنی اور اپنے ساتھیوں کے طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔

ویسے آپس کی بات ہے ۔۔ کہیں آپ پیپلز پارٹی کی وویمن ورکنگ کمیٹی کے عہدیدار تو نہیں ۔۔۔کہ آپ کا اندازِ تخاطب بلکل انہی خواتین کے ہو بہو جیسا ہے ۔ :wink:

مجھے آپ کے فقرے کے آخر میں لفظ “ ہو “ پر اعتراض ہے۔ اسے نکال دیں۔

:khoobsurat:

اور محفل میں‌ خوش آمدید حنا
 
شمشاد نے کہا:
دیر کیسے ہو گئی؟ آج ہی تو آئی ہیں اور وہ بھی ایک ہی دفعہ۔

دوسری دفعہ تو ابھی آئی ہی نہیں یہ۔

ارے آپ سمجھے نہیں نا شمشاد بھیا! ان کا مطلب یہ تھا کہ اتنے لوگ ان سے پہلے خوش آمدید کہہ کر بازی لے گئے اور ان کو دیر ہوگئی۔۔۔۔۔ :wink:
 
حنا فیصل

محفلین
بدتمیز نے کہا:
بہت سے فورمز کے روابط ہیں۔ آپ کوئی سے ان تین کے ربط دے دیں جہاں آپ کافی عرصے سے موڈریٹر رہی ہیں۔

شکریہ جناب
ان میں اردو لائف
اپنی محفل
آئی ٹی دنیا (جس پر میں موجودہ آئی ٹی ایکسپرٹ اپنے فرائض انجام دے رہی ہوں)
جانوبابامیں‌بھی ایس اے موڈ کام کر چکی ہوں
اور اردو ٹیک پر ایس اے سپر موڈریٹر
مگر میرا زیادہ وقت آئی ٹی دنیا پر گزرتا ہے
امید ہے آپ کو تفصیلات اچھی لگی ہوں گی
ناچیز کے واسطے کوئی حکم ہو تو ضرور گوش فرمائیے گا
 
Top