تعارف اسلام و علیکم

سمارا

محفلین
اسلام و علیکم

میرا نام سمارا ہے انٹرنیٹ پر گھومتے ہوئے اس سائٹ تک آ پہنچی، امید ہے کہ یہاں آپ سب کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا اور آپ لوگوں سے اچھی باتیں سیکھنے کا موقع ملے گا-:)
 

چاند بابو

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید سمارا۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میں آپ کو خوش آمدید کہنے والا پہلا بندہ ہوں ورنہ پتہ نہیں کیوں شمشاد بھائی یہ کام کسی اور کو کرنے ہی نہیں دیتے۔ کیوں شمشاد بھائی
 

زونی

محفلین
وعلیکم السلام اور خوش آمدید ثمرہ ، امید ھے آپ نے مجھے تو پہچان ہی لیا ہو گا۔;)
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید سمارا صاحبہ، اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو آپ "وَن اردو" پر کافی فعال رکن ہیں، امید ہے آپ کا وقت "اردو محفل" پر بھی اچھا گزرے گا۔
 

سمارا

محفلین
آپ تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے یہاں‌خوش آمدید کہا ہے- اور یہاں تو کافی سارے جانے پہچانے لوگ موجود ہیں مجھے اجنبیت کا احساس نہیں ہوا-
جی زونی میں بالکل آپ کو پہچان گئ ہوں، یہ تو کوئ مسئلہ ہی نہیں تھا- ;):)
اور وارث بھائ آپ نے ٹھیک پہچانا ہے میں وہی ہوں-
 

الف عین

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید سمارا یا ثمرہ؟؟
نہیں مججے تو آپ یہاں ہی جان سکتی ہیں۔ میں تو کسی اور اردو محفل میں داخل نہیں ہوتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں مجھے پتہ ہی نہیں چلا اور اتنے سارے پیغامات بھی پوسٹ ہو گئے۔

خوش آمدید سمارا، امید نہیں یقیناً آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔

آپ اپنا تعارف تو کروئیں پیشتر اس کے کہ زونی اور وارث بھائی سے آپ کا تعارف حاصل کریں۔
 

سمارا

محفلین
محفل میں خوش آمدید سمارا یا ثمرہ؟؟
نہیں مججے تو آپ یہاں ہی جان سکتی ہیں۔ میں تو کسی اور اردو محفل میں داخل نہیں ہوتا۔

نک تو سمارا ہے لیکن زونی مجھے ثمرہ کہتی ہیں-

یہ اچھی بات ہے کہ آپ سے یہیں پر ملاقات ہوئ ہے ورنہ ایسا لگتا کہ ایک فورم کے دو نام ہیں- :)
 

سمارا

محفلین
خوش آمدید سمارا، امید نہیں یقیناً آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔

آپ اپنا تعارف تو کروئیں پیشتر اس کے کہ زونی اور وارث بھائی سے آپ کا تعارف حاصل کریں۔

خوش آمدید کہنے کے لئے بہت شکریہ- یقینا'' یہاں سب کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرے گا-

تعارف کا کہ کر تو آپ نے مشکل میں ڈال دیا کسی کا قول ہے '' میں کبھی لاجواب نہیں ہوا مگر اس کے سامنے جس نے پوچھا کہ تو کون ہے''

میرا نام یا نک سمارا ہے، کتابیں پڑھنے کا شوق ہے، اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں کتابیں پڑھتی ہوں-

مزید کچھ سمجھ نہیں آ رہا بتانے کے لئے- اتنا تعارف کافی ہے- ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم سمارا

خوش آمدید !

آپ کی پسندیدہ کتابیں کون سی ہیں ؟ اور پسندیدہ موضوع بھی؟ اور یہ کورس کی کتابیں کیوں پسند نہیں ہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
میرا مطلب یہ تھا :

کہاں سے تعلق ہے؟
عمر کتنی ہے (اوپس آپ بے شک نہ بتائیں)
تعلیم کتنی ہے؟
کیا کیا شوق پالے ہوئے ہیں؟
"سمارا" نک رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
"سمارا" کا مطلب کیا ہے؟

باقی باتیں تو پھر آپ سے ہوتی رہیں گی۔
 
Top