تعارف اسلام و علیکم

سمارا

محفلین
بس ثمرہ تم پہلی سیڑھی تو چڑھ گئی ہو اب دیکھو کیسے کیسے اور کہاں کہاں سے سوال آتے ہیں ،بس شمشاد بھائی کے سوالوں سے بچ کے رہنا باقی میں سنبھال لوں گی;):grin:

خبردار کرنے کے لئے شکریہ زونی، اتنے سارے سوالوں کی بوچھاڑ دیکھ کر تو لگ رہا ہے کہ مجھے اپنے بچاؤ کے لئےآپکی مدد کی ضرور ضرورت پڑے گی-:)

اور شمشاد بھائ کے آدھے سوالوں کے جوب تو مجھے ویسے بھی نہیں آتے ہیں-
 
سمارا

محفلین
ویسے پہلی سیڑھی سے آپ کا کیا مطلب ہے، آبھی اور بھی کئ سیڑھیاں ہیں‌کیا- ؟

چلیں بسم اللہ کرتی ہوں-
 
سمارا

محفلین
میرا مطلب یہ تھا :

کہاں سے تعلق ہے؟
عمر کتنی ہے (اوپس آپ بے شک نہ بتائیں)
تعلیم کتنی ہے؟
کیا کیا شوق پالے ہوئے ہیں؟
"سمارا" نک رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
"سمارا" کا مطلب کیا ہے؟

باقی باتیں تو پھر آپ سے ہوتی رہیں گی۔

1------------
 
سمارا

محفلین
ہم سب اچھے ہیں سمارا اور میرا نام فرّخ ہے آپ مجھے بھی یقینا" جانتی ہوں گی -

جی جی بالکل آپ کو بھی جانتی ہوں فرخ بھائ، مجھے اتنی حیرت اور خوشی ہو رہی ہے آپ سب لوگوں کو یہاں دیکھ کر، مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ آپ سب لوگ یہاں بھی آتے ہیں-
 
شمشاد

لائبریرین
سوال نمبر چھ کا جواب نہیں آتا؟ کیوں؟ کیا چھٹی جماعت میں دودھ پینا چھوڑ دیا تھا۔

اور ٹافی وہی جس کے اندر گُڑ ہوتا ہے اور اوپر ایک چمکیلا سا کاغذ لپٹا ہوا ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
خبردار کرنے کے لئے شکریہ زونی، اتنے سارے سوالوں کی بوچھاڑ دیکھ کر تو لگ رہا ہے کہ مجھے اپنے بچاؤ کے لئےآپکی مدد کی ضرور ضرورت پڑے گی-:)

اور شمشاد بھائ کے آدھے سوالوں کے جوب تو مجھے ویسے بھی نہیں آتے ہیں-

اور وہ آدھے سوال کون سے ہیں، مجھے بھی بتائیں، شاید میں کوئی مدد کر سکوں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
جی جی بالکل آپ کو بھی جانتی ہوں فرخ بھائ، مجھے اتنی حیرت اور خوشی ہو رہی ہے آپ سب لوگوں کو یہاں دیکھ کر، مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ آپ سب لوگ یہاں بھی آتے ہیں-

بہت شکریہ سمارا لیکن مجھے اس دھاگے سے ہی اندازہ ہوا کہ یہ زونی کون ہیں - ورنہ انہوں نے کبھی مجھے ہوا بھی نہیں‌لگنے دی :)
 
زونی

محفلین
1- اسلام آباد، پاکستان
2- 16 سال اور کچھ دن
3- گانے سننا، کھانا بنانا، اور بہت سارے شوق
4-کوئ خاص وجہ نہیں ہے-
5- سمارا کا مطلب تو مجھے بھی نہیں آتا، اگر آپ میں سے کسی کو پتا ہو تو پلیز بتا دیں-:)

یہ جوابات تو میں بھی پہلی بار سن رہی ہوں:eek::eek:
شکر ھے عمر میں سولہ سال بھی لکھ دیا ورنہ صرف کچھ دن لکھ دیتی تو ہم نے کیا کر لینا تھا;):grin:
سمارا سماٹرا کی بہن تھی ثمرہ;):grin:
 
زونی

محفلین
خبردار کرنے کے لئے شکریہ زونی، اتنے سارے سوالوں کی بوچھاڑ دیکھ کر تو لگ رہا ہے کہ مجھے اپنے بچاؤ کے لئےآپکی مدد کی ضرور ضرورت پڑے گی-:)

اور شمشاد بھائ کے آدھے سوالوں کے جوب تو مجھے ویسے بھی نہیں آتے ہیں-

بے فکر رہو میں فائر بریگیڈ تیار رکھوں گی ،وقت پر پہنچنے کی ذمانت نہیں دے سکتی ،میں پاکستانی ہوں;):grin:
 
سمارا

محفلین
یہ جوابات تو میں بھی پہلی بار سن رہی ہوں:eek::eek:
شکر ھے عمر میں سولہ سال بھی لکھ دیا ورنہ صرف کچھ دن لکھ دیتی تو ہم نے کیا کر لینا تھا;):grin:
سمارا سماٹرا کی بہن تھی ثمرہ;):grin:

ہاں اصل میں پہلی دفعہ تعارف کروانے کا موقع ملا ہے اس لئے آپ کے لئے بھی جوابات نئے ہی ہیں-سمارا کا مطلب بتانے کا شکریہ، ویسے اگر یہ بات میری بہن نے دیکھ لی تو پھر آپ کی خیر نہیں‌ہے- :)
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا تو تعلیم مکمل کرنے کے بعد میری موٹر سائیکل مفت میں ٹھیک کر دیا کریں گی؟

پہلے تو میں آپ کی عمر 162 سال اور کچھ دن پڑھ گیا۔ پھر پڑوسی نے توجہ دلائی، دوبارہ پڑھا تو دیکھا کہ وہ سوال نمبر 2 ہے جو 16 سال کے ساتھ مل گیا تھا۔ آپ نے برا تو نہیں مانا ناں۔ +پھول+ ٹافی تو اس وقت ہے نہیں۔ پھول لے لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
دلچسپیوں میں آپ نے ایک دلچسپی کھانے بنانا بھی لکھا ہے۔ تو آپ کے بنائے ہوئے کھانے دوسرے لوگ آرام سے کھا لیتے ہیں یا سزا کے طور پر خود ہی کھانے پڑتے ہیں؟
 
Top