دانیال بھائي :
آپ پر سلامتی ہو ۔
ہم آپ کو اردو کی اس خوبصورت محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ محفلیں تو آپ نے بڑی دیکھی ہوں گی پر ایسی کار آمد محفل شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہو ۔ پر آزمائیش شرط ہے ۔ محفل تو محفل کے منتظمین نے اس طرح سے ترتیب دی ہے کہ اس کو سمجھنا بہت آسان ہے ۔ پھر بھی آسانی کے لیے میں آپ کو ایک عدد آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کا مشورہ دوں گا ۔ ماشاءاللہ محفل دن رات جمی رہتی ہے ۔ اس لیے ہر چار گھنٹوں کے بعد بھیجے گے پیغامات کی تعداد 50 کے لگ بھگ ہو جاتی ہے ۔ اور یہ پیغامات محفل کی طول و عرض میں پھیلی ہوئی لاتعداد ڈوروں ( تھریڈ ) میں بھیجے جاتے ہیں ۔ محفل میں کہیں نثر پر بات ہوتی ہے تو کہیں کوئي اپنی یا پھر اپنے پسندیدہ شاعر کی شاعری شائع کرتا ہے ۔ محفل میں اگر کسی ڈور ( تھریڈ ) پر سائینس و ٹیکنالوجی پر بات ہو رہی ہے تو کہیں پر اردو کی نہایت قیمتی اور نایاب کتب کو برقیانے ( ڈیجیٹل لائزکرنے ) پر کام ہو رہا ہے ۔ آپ پہلے سے ڈیجیٹلایز کی گئی کتب کو پڑھ سکتے ہیں ۔ کسی کتاب کو برقیانے کی فرمائش کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو اس نیک کام میں ہمارے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں ۔
ایسی طرح لا تعداد موضوعات میں سے آپ اپنی پسند کے حساب سے کیسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں ۔ یہ محفل کسی بھی مخصوص سیاسی گروہ اور مخصوص مذہبی فرقے سے تعلق نہیں رکھتی ۔ آپ عسائي ہیں یا مسلمان ۔ سنی ، شیا ہیں یا پارسی یا احمدی ( قادیانی ) اگر آپ اردو سے محبت رکھتے ہیں تو مبارک ہو ۔ آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں ۔
اردو کے لیے آپ یہ آر ایس ایس ریڈر استعمال کریں ۔
www.curiostudio.com
کہیں بھی مدد کی ضرورت محسوس کریں تو بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں ۔