آٹھویں سالگرہ اسمائے مقتدین ابن سعید در خط قبیح

اشتیاق علی

لائبریرین
ابن سعید اور ہاں آپ نے اپنا نام نہیں لکھا ۔ چلیں کوئی بات نہیں۔ میں آپ کا نام اپنی رائٹنگ میں لکھ دیتا ہوں۔
ملاحظہ کیجئے۔ میرا مارکر تھوڑا خراب تھا اس لیے الفاظ کچھ ٹھیک نہیں آئے۔ اس کے لیے معذرت ۔۔
tngj.jpg
 
اشتیاق علی

لائبریرین
ہمیں خوب اندازہ ہے کہ ہم کتنے پانی میں ہیں، نادم مت کریں اشتیاق بھائی۔ وہ تو کافی عرصہ سے سوچ رکھا تھا کہ کوئی بہانہ ہو کہ ہاتھ سے اردو لکھیں تو یہ سوجھا۔ ورنہ کہاں ہم اور کہاں خوشخط۔۔۔ ہمیں پٹری اور پرکار وغیرہ کی مدد سے ناپ کر ڈیزائنر تحریریں لکھنا آتا ہے کیوں کہ وہ انجینئیرنگ ڈرائنگ کا حصہ ہے لیکن ہم سے فری ہینڈ کام نہیں ہوتا۔ :) :) :)

پھر بھی کام اچھا ہے چاہے آپ فری ہینڈ نہیں کرتے۔
 
خط احمر ،خطرہ اور جلال کی علامت ہوتا ہے حضور سعود عالم ابن سعید صاحب روحانی بابا تو خط زبر جد یعنی سبز رنگ سے لکھا جانا چاہیئے تھا ۔ بہرحال روحانی بابا خوش ہوئے
حضور بالکل موتیوں جیسا لکھا ہے مجھے تو ایسا ہی نظر آرہا ہے مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا ہے کہ سعود عالم نے اس کم ترین احقر کو بھی ذہن کے نہاں خانوں میں محفوظ کررکھا ہے اس محبت کے لیئے بہت بہت شکریہ میری آنکھیں دھندلا سی گئی گو سرمہ آلود نہیں ہیں ایک حکایت یا واقعہ یاد آرہا ہے پتہ نہیں اس مراسلے سے متعلق ہے بھی یا نہیں ۔
ایک شخص نے مصرعہ طرح باندھا
درےابلق کسے کم دیدے بود(یعنی ابلق رنگ کا موتی بہت کم لوگوں نے دیکھا ہوگا)
وہ شخص دریا کے کنارے بیٹھ کر روزانہ اس کی تکرار کرتا ایک دن شہزادی کا ادھر سے گزر ہوا وہ کچھ افسردہ سی تھی اچانک اس کے گوش سماعت سے یہ مصرعہ ٹکرایا
تو اس کی آنکھوں سے آنسو گر پڑاور قمیض پر لگے ڈیزائن دار بڑے شیشے پر استقامت اختیار کی جب شہزادی کی نظر اس آئینے پر پڑی تو وہ ابلقی رنگ کا تھا شہزادی نے پالکی سے سر نکالا اور فی البدیہہ مصرعہ بہ آواز بلند کہا
ہاں مگر عشق بتاں سرمہ آلود(لیکن کسی عشق کی ماری نازنین کا سرمہ آلود آنسو)

درےابلق کسے کم دیدے بود
ہاں مگر عشق بتاں سرمہ آلود
 
سبحان اللہ سبحان اللہ
 
ابن سعید اور ہاں آپ نے اپنا نام نہیں لکھا ۔ چلیں کوئی بات نہیں۔ میں آپ کا نام اپنی رائٹنگ میں لکھ دیتا ہوں۔
ملاحظہ کیجئے۔ میرا مارکر تھوڑا خراب تھا اس لیے الفاظ کچھ ٹھیک نہیں آئے۔ اس کے لیے معذرت ۔۔
tngj.jpg

عنایت! کمال است! :) :) :)

آج ہماری ایک مشکل حل ہو گئی ان میں سے ایک تحریر کے باعث۔ :) :) :)
 
برادر این کمال نیست ۔
کیسی مشکل حل ہوگئی ذرا وضاحت بھی کر دیجئے۔

در اصل ہم کئی دفعہ سوچتے تھے کہ ابن کے ن پر سعید کا س تطویل کے ساتھ آ جائے تو افقی جگہ کم لے گا لیکن ایسا کرنے کی کوشش میں سعید اپنے بیس لائن سے ہٹ جاتا تھا۔ پھر اس کا حل الفاظ کو ترچھا لکھنے میں نظر آتا تھا لیکن بات کچھ بن نہیں رہی تھی۔ آج آپ نے اس کو پورے کا پورا ابن کے "بن" پر رکھ کر ہمیں حیران کر دیا۔ :) :) :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
ارے سعید بھیا ۔۔۔۔! آپ نے اس خاکسار کو بھی یاد رکھا ۔۔۔جہاں اس کے لئے مشکور ہوں !وہیں آپ کی محبتوں کا مقروض بھی!
نہ جانے کس نیکی کا اجر ملا جو اس محفل میں شمولیت اختیار کر لی!اور محفل نے ایک نئی شے کو جنم دیا ہے وہ میں نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔وہ محفل کا منظور نظر ۔۔۔۔بھلکڑ ہے!۔۔۔۔۔

بھیا ! ڈھیروں شکریہ !
 
آپ کے دھاگوں پر کبھی تاثرات نہیں دئے
ہاں پڑھتے ضرور رہے اور ریٹنگ بھی دیتے رہے
مگر پتہ نہیں کیوں تاثرات دینے سے گریز سا رہا
آپ ہمارے لیے بے حد محترم ہیں۔ ایسا کوئی تکلف تو درمیان میں حائل ہی نہیں۔ ہماری عائش پری آپ کا ذکر اتنے خوبصورت الفاظ میں کرتی ہیں۔ آپ کی تصاویر دیکھیں، ملاقاتوں کے ذکر پڑھے، آپ کے بعض مراسلوں نے رلایا بھی لیکن ایسا تو کبھی نہیں ہوا کہ لاتعلقی اور گریز کی گنجائش نکلے۔ :) :) :)
سوچتے رہے سوچتے رہے
شاید حساب کچھ یوں ہوا
واں وہ غرور عز و ناز یاں یہ حجاب پاس وضع
راہ میں ہم ملیں کہاں،بزم میں وہ بلائے کیوں
دماغ فتنے پر آمادہ رہا
نہیں وہ خدا پرست جاؤ وہ بے وفا سہی
جس کو ہوں دیں و دل عزیر اس کی گلی میں جائے کیوں
افف!!! اتنا کچھ سوچتے رہے آپ۔ کسی بھی وقت حکم دیتے ہم دوڑے آتے اپنی گوشمالی کرانے کو۔ ہم محفل کے خادم ہیں، کون سی وضع کون سے غرور و ناز۔ ہاں اس بات کا اعتراف ہے کہ کہیں پہلے گفتگو نہیں ہوئی اور اس کا سبب اینکہ ہم پچھلے کچھ عرصہ سے بہت مصروف رہے اور اب بھی ہیں بلکہ ایک ہفتے بعد ہماری ریسرچ پریزینٹیشن ہے جس میں ہم اپنی تھیسس ڈیفینڈ کرنے والے ہیں۔ بس اسی وجہ سے محفل کے زیادہ تر زمروں میں غیر فعال رہے۔ محفل میں تو ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں لیکن بارہ دری میں ہوتے ہیں جہاں ہلکے پھلکے پیغامات، دعا سلام اور خیر خیریت سے بات آگے نہیں بڑھتی اور کام کرتے ہوئے بھی بات چیت کرنا ممکن ہوتا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں سے ہم نے ان لوگوں سے بھی زیادہ بات چیت نہیں کی جن سے ماضی میں خاصی گفتگو رہتی تھی چہ جائیکہ نئے چہرے۔ جبکہ سنجیدہ دھاگوں میں سوچ کر لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج بھی فرصت نہیں تھی لیکن یہاں آج قومی چھٹی کا دن تھا اور ہم آفس میں تنہا بیٹھے اکتا گئے تھے تو سوچا کہ عرصہ قبل کے اس ارادے کو عملی جامہ پہنا دیں۔ :) :) :)
مگر اس دھاگے نے تمام حدیں توڑ دیں
جس خلوص اور محبت سے آپ نے اپنے احباب کے نام لکھے
ان سے آپ کی ان سے دلی محبت کا پتہ چلتا ہے
در اصل ہمیں محبت تو تمام محفلین سے ہے۔ سبھی ہمیں عزیز ہیں۔ لیکن اس فہرست کا معاملہ قدرے مختلف ہے۔ اس فہرست میں کچھ ایسے بھی نام ہیں جنھوں نے محفل میں صفر پیغامات بھیجے، رکنیت اختیار کی، اسی روز ادھر ادھر چلے پھرے، جہاں سمجھ میں آیا کلک کیا اور چلتے بنے، پھر پلٹ کر محفل کا رخ نہ کیا۔ وہیں اس فہرست میں ایسے بے شمار نام نہیں ہیں جن سے صبح و شام دعا سلام رہتی ہے۔ در اصل ہمارے پاس وقت محدود تھا اور ہم بہت زیادہ ناموں کو لکھ نہیں سکتے تھے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ کچھ ایسا کریں کہ نام بھی پچاس سے سو کے درمیان ہوں اور کسی کو ناراضگی کا موقع بھی نہ ملے کہ ہمیں یاد نہ کیا۔ اس لیے ہم نے ایسی فہرست منتخب کی جس کی ترتیب پر ہمارا اپنا کوئی اختیار نہ تھا۔ یعنی ان لوگوں کی فہرست جو ہماری اقتدا کرتے ہیں (یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ہمیں اپنے حلقہ احباب میں شامل کر رکھا ہے نہ کہ ہم نے ان کو۔) لیکن جن کے نام لکھے ہیں ان سے محبت تو بہر صورت ہے گو کہ باقی احباب سے بھی ہماری محبت چنداں کم نہیں۔ :) :) :)
بہت خوبصورت کاوش
شاد و آباد رہیں
جزاک اللہ! و ایاک! :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ

بہت خوب ۔۔۔۔۔!

آج محفل میں گھستے ساتھ ہی پہلی تبدیلی جو ہم نے محسوس کی وہ اپنے بھلکڑ بھائی اور نیلم کے نئے اوتار جن میں اُن کے نام تقریباً ایک ہی سے انداز سے لکھے ہوئے تھے۔ یہ دو اوتار بہت اچھے لگے۔ ساتھ ہی پھر آپ کی اس پوسٹ پر نظر پڑی۔ ماشاءاللہ آپ نے بہت محنت کی۔ بہت اچھی لگے آپ کے لکھے ہوئے نام۔ آپ کی تحریر واقعی اس بات کی عکاس لگی جو محمد خلیل الرحمٰن بھائی کی ۔ کیا ہی خوب لکھا آپ نے اور کیا عمدہ تصریح کی خلیل بھائی نے صبح صبح دل خوش ہو گیا اور سالگرہ کا لطف دوبالا ہوگیا۔

سدا شاد آباد رہیے۔ اللہ آپ کو دنیا بھر کی محبتیں اور کامیابیاں عطا فرمائے (آمین)
 
آپ ہمارے لیے بے حد محترم ہیں۔ ایسا کوئی تکلف تو درمیان میں حائل ہی نہیں۔ ہماری عائش پری آپ کا ذکر اتنے خوبصورت الفاظ میں کرتی ہیں۔ آپ کی تصاویر دیکھیں، ملاقاتوں کے ذکر پڑھے، آپ کے بعض مراسلوں نے رلایا بھی لیکن ایسا تو کبھی نہیں ہوا کہ لاتعلقی اور گریز کی گنجائش نکلے۔ :) :) :)

افف!!! اتنا کچھ سوچتے رہے آپ۔ کسی بھی وقت حکم دیتے ہم دوڑے آتے اپنی گوشمالی کرانے کو۔ ہم محفل کے خادم ہیں، کون سی وضع کون سے غرور و ناز۔ ہاں اس بات کا اعتراف ہے کہ کہیں پہلے گفتگو نہیں ہوئی اور اس کا سبب اینکہ ہم پچھلے کچھ عرصہ سے بہت مصروف رہے اور اب بھی ہیں بلکہ ایک ہفتے بعد ہماری ریسرچ پریزینٹیشن ہے جس میں ہم اپنی تھیسس ڈیفینڈ کرنے والے ہیں۔ بس اسی وجہ سے محفل کے زیادہ تر زمروں میں غیر فعال رہے۔ محفل میں تو ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں لیکن بارہ دری میں ہوتے ہیں جہاں ہلکے پھلکے پیغامات، دعا سلام اور خیر خیریت سے بات آگے نہیں بڑھتی اور کام کرتے ہوئے بھی بات چیت کرنا ممکن ہوتا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں سے ہم نے ان لوگوں سے بھی زیادہ بات چیت نہیں کی جن سے ماضی میں خاصی گفتگو رہتی تھی چہ جائیکہ نئے چہرے۔ جبکہ سنجیدہ دھاگوں میں سوچ کر لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج بھی فرصت نہیں تھی لیکن یہاں آج قومی چھٹی کا دن تھا اور ہم آفس میں تنہا بیٹھے اکتا گئے تھے تو سوچا کہ عرصہ قبل کے اس ارادے کو عملی جامہ پہنا دیں۔ :) :) :)

در اصل ہمیں محبت تو تمام محفلین سے ہے۔ سبھی ہمیں عزیز ہیں۔ لیکن اس فہرست کا معاملہ قدرے مختلف ہے۔ اس فہرست میں کچھ ایسے بھی نام ہیں جنھوں نے محفل میں صفر پیغامات بھیجے، رکنیت اختیار کی، اسی روز ادھر ادھر چلے پھرے، جہاں سمجھ میں آیا کلک کیا اور چلتے بنے، پھر پلٹ کر محفل کا رخ نہ کیا۔ وہیں اس فہرست میں ایسے بے شمار نام نہیں ہیں جن سے صبح و شام دعا سلام رہتی ہے۔ در اصل ہمارے پاس وقت محدود تھا اور ہم بہت زیادہ ناموں کو لکھ نہیں سکتے تھے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ کچھ ایسا کریں کہ نام بھی پچاس سے سو کے درمیان ہوں اور کسی کو ناراضگی کا موقع بھی نہ ملے کہ ہمیں یاد نہ کیا۔ اس لیے ہم نے ایسی فہرست منتخب کی جس کی ترتیب پر ہمارا اپنا کوئی اختیار نہ تھا۔ یعنی ان لوگوں کی فہرست جو ہماری اقتدا کرتے ہیں (یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ہمیں اپنے حلقہ احباب میں شامل کر رکھا ہے نہ کہ ہم نے ان کو۔) لیکن جن کے نام لکھے ہیں ان سے محبت تو بہر صورت ہے گو کہ باقی احباب سے بھی ہماری محبت چنداں کم نہیں۔ :) :) :)

جزاک اللہ! و ایاک! :) :) :)
اس قدرمحبتوں سے بھرپور اور تفصیلی جواب دینے کا شکریہ
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے
اس وقت کام کا زور ہے
ذرا فرصت میں تفصیلی جواب دوں گا :)
 
نیلم

محفلین
سعود بھائی کیا تعریف کروں !،صبح نماز کے لیے اُٹھی تو اپنا نام دیکھا چمکتا ہوا اور بہت خوشی ہوئی اور سب سے پہلا کام یہ ہی کیا کہ اس کو اپنے ڈی پی کی رونق کے لیے منتخب کرلیا :)
محمداحمد بھائی بہت شکریہ
 
محمداحمد

لائبریرین
چونکہ ہم سعود بھائی کے حلقے میں نہیں تھے (سچی بات تو یہ ہی ہے کہ حلقہ میں شامل ہونا اور شامل کرنا قسم کی باتیں ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی۔ :) ) سو ہم نے اپنا اوتار "اپنی مدد آپ" کے تحت تیار کر لیا ہے۔ یوں تو ہم سعود بھائی سے فرمائش کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں لیکن سعود بھائی چونکہ مصروف ہیں سو یہ والا حق کسی اور دن کے لئے اُٹھا رکھتے ہیں۔ :)

بہت بہت شکریہ سعود بھائی۔۔۔۔! :)
 
Top