اسماتی تغیرات و مبالغات

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی بادشاہتوں کو سفارت بھیج کر اپنے خطوط کے ذریعے دین اسلام کی دعوت دی تھی۔ ان میں سے کئی نے دعوت قبول کر لی اور کئی ایک نے انکار کر دیا لیکن پرویز نامی بادشاہ نے خط کا متن سُننے کے بعد غصے میں آ کر وہ خط پھاڑ کر پھینک دیا تھا۔
ایرانی بادشاہ تھا؟
 
اس جناتی عنوان سے قطع نظر موضوع بہت سیدھا سادھا ہے یعنی ایسے نام جو پڑھنے میں تو آسان لیکن لکھنے میں مبالغے میں ڈالتے ہیں کہ کیا یا کیسے لکھیں۔ اس دھاگے کی ضرورت مجھے ایک نام کی وجہ سے ضرورت پڑی۔ میرے اور دوستوں کے درمیان باقاعدہ زبانی جنگ ہوئی۔ اب فیصلہ آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ پر اس کے علاوہ بھی شاید ایسے نام ہوں جو کہ ہمارے علم میں نہ ہوں۔ اس لیے پلیز شیئر کیجئے گا۔ اب آتے ہیں نام کی طرف:
نام ہے۔ Suman
میں نے "ثمن" لکھا پر میرے دوستوں کے بقول کہ یہ "سمن" لکھا جاتا ہے۔ اب ثمن صحیح ہے یا سمن؟:confused:

سمن کا مطلب بنتا ہے "گھی" اور ثمن کہیں گے "اشرفی ، دیناریاقیمتی چیز کو" ۔ جیسا کہ قرآن پاک میں ذکر ہے ثمنا ً قلیلاً یعنی تھوڑی سی قیمت۔
درست ۔۔۔ ليكن عربى والے لفظ كا تلفظ وہ نہيں السمن واقعى گھی ہے۔ البتہ فارسى ميں سَمَن پھول كا نام ہے شايد چنبيلى قسم كا ۔ ہمارے ہاں لڑكيوں كا يه نام فارسى لفظ پر ركھا جاتا ہے۔
 
ہمارے پڑوس میں ایک پرویز نامی شخص چالیس روزہ تبلیغی سفر پہ نکلا جسے چلہ بھی کہتے ہیں۔ وہاں سے واپس آتے ہی اس نے اعلان کر دیا کہ آج کے بعد مجھے پرویز نہیں کہا جائے۔ اور اپنا نام پرویز سے بدل کر محمد بلال رکھا۔ نام بدلنے کی وجہ ایک حدیث بتایا جس پر اہل علم ہی صحیح طور سے روشنی ڈال سکتے ہیں۔ حدیث کے مطابق:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے قیامت کے نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ دنیا میں تین پرویز نامی شخص حکومت کریں گے جن سے لوگ نالاں ہونگے۔ (شاید ان کے ظلم و ستم سے)۔
بس اسی وجہ سے اس نے اپنا نام تبدیل کر دیا۔
کیا اس کا یہ اقدام صحیح تھا؟ کیا پرویز نام رکھنا غلط ہے؟

بہن ام نور العين آئیں تو حدیث شریف کی صحت کے بارے میں وضاحت کریں۔
اس روايت كا مجھے علم نہيں البتہ صحابہ كرام رضى اللہ عنہم اجمعين اس نام كو اس ليے نا پسند كرتے تھے كہ خسرو پرويز نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا اسلام كى دعوت پر مبنى نامہ مبارك پھاڑ ديا تھا ۔ خسرو شہ ايران كا لقب ہے اور پرويز اس كا ذاتى نام تھا۔انہوں نے نام بدل كر اچھا كيا ۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک اور ناموں کا گروپ ہے جو مرددوں اور عورتوں دونوں کے ہوتے ہیں۔ اور میری پھوپھیوں، کزنوں اور رشتے کے لڑکوں کے نام بھی ہیں۔ سارے بھائی بہن
مدثر
مزمل
یہ سورتوں کے نام بھی ہیں۔
عورتوں کی صورت میں مدثر جہاں اور مزمل جہاں۔ اس پر یہ بھی ذکر کر دوں کہ اس کا تلفظ اردو میں اکثر غلط لیا جاتا ہے۔ قرآن اور عربی میں ’د‘ اور ‘ث‘، اسی طرح ’ز‘ اور م‘ مشدد ہیں۔ اردو میں صرف تیسرا حرف مشدد بولا جاتا ہے جو غلط ہے۔
 
"سمن" اگر ہندی والا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے پھول۔ اس کی ہجے س پر پیش اور م پر زبر کے ساتھ ہوتی ہے۔ :)

"پرویز" کم از کم عربی میں تو جوں کا توں نہیں لکھا جا سکتا کہ عربی حرف پ موجود نہیں۔ :) :) :)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
"سمن" اگر ہندی والا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے پھول۔ اس کی ہجے س پر پیش اور م پر زبر کے ساتھ ہوتی ہے۔ :)

"پرویز" کم از کم عربی میں تو جوں کا توں نہیں لکھا جا سکتا کہ عربی حرف پ موجود نہیں۔ :) :) :)


پس ثابت ہوا کہ برویز نام رکھنا غلط ہے!

سعود بھائی! زبان کے فرق سے نام پر فرق تو نہیں پڑتا نا۔ اب پرویز لکھیں یا برویز، معنی تو وہی ہوگا۔
جیسا کہ جوزف اور یوسف۔ وغیرہ
کچھ اور بھی ہم معنی نام ہیں مختلف زبانوں میں۔ پر ذہن میں نہیں آ رہے مثلاً یعقوب نام۔:barefoot:
 
"سمن" اگر ہندی والا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے پھول۔ اس کی ہجے س پر پیش اور م پر زبر کے ساتھ ہوتی ہے۔ :)
اچھا يہ ہندى ميں بھی ہے ۔ پھر suman والا جو تلفظ صاحب موضوع نے لكھا ہے وہ يہی ہے۔ فارسى والا تو سَمَن ہے۔ اور یاسمین لفظ بھی بعض جگہ یاسَمَن پڑھا ہے شايد دلاور فگار كا ايك مزاحيہ مصرعہ ذہن ميں آ رہا ہے۔ اس ميں وزن يہى تھا۔
 
يہ تو صحابہ كرام رضى الله عنہم سے پوچھنا پڑے گا وہ كيوں اس كو ناپسند يعنى مكروہ سمجھتے تھے۔ شايد ان ايسوسى ايشنز associationsسے ہم سب بچنا چاہتے ہيں جو ناپسنديدہ واقعے كى ياد دلائيں ۔
 

زیک

مسافر
يہ تو صحابہ كرام رضى الله عنہم سے پوچھنا پڑے گا وہ كيوں اس كو ناپسند يعنى مكروہ سمجھتے تھے۔ شايد ان ايسوسى ايشنز سے ہم سب بچنا چاہتے ہيں جو ناپسنديدہ واقعے كو ياد دلائيں ۔
جب پوچھ لیں تو ہمیں بھی بتا دیں۔
 

زیک

مسافر
يہ تو صحابہ كرام رضى الله عنہم سے پوچھنا پڑے گا وہ كيوں اس كو ناپسند يعنى مكروہ سمجھتے تھے۔ شايد ان ايسوسى ايشنز associationsسے ہم سب بچنا چاہتے ہيں جو ناپسنديدہ واقعے كى ياد دلائيں ۔
ویسے صحابہ نے کبھی کوئی غیرعربی نام رکھا؟ ان چند صحابہ کو چھوڑ کر جو عرب نہ تھے۔
 
Top