عباس رضا
محفلین
اسکربڈ سے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے سائن ان ہونا پڑتا ہے، پھر کوئی ڈاکیومنٹ اپلوڈ کرنا پڑتا ہے جسے اسکربڈ قبول بھی کرے۔ گزرتے وقت کے ساتھ اسکربڈ والوں نے ڈاکیومنٹ کا معیار بھی سخت کردیا ہے۔ پہلے تو ایویں کوئی ورڈ ڈاکیومنٹ سے بھی کام چل جایا کرتا تھا لیکن اب ایسی چیزوں پر اسکربڈ والے کہتے ہیں یہ ہمارے معیار کا ڈاکیومنٹ نہیں ہے۔
عزیزانِ من! ایک ایک کتاب کے لئے ان جھمیلوں میں پڑنے سے اچھا ہے کوئی سافٹ وئیر میسر آجائے۔۔۔
آن لائن اسکربڈ ڈاؤن لوڈر کی ویب سائٹس بنی ہوئی ہیں لیکن میرے تجربے کی حد تک کوئی سائٹ کام نہیں کررہی ہے۔
تو معزز محفلین! اگر اسکربڈ سے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کا کوئی سافٹ وئیر آپ کے تجربے میں آیا ہے تو شئیر کیجئے!
اہلیانِ کوڈ بھی اس طرح توجہ فرمائیں!!