اسکربڈ (Scribd) سے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کا سافٹ وئیر درکار

عباس رضا

محفلین
اسکربڈ سے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے سائن ان ہونا پڑتا ہے، پھر کوئی ڈاکیومنٹ اپلوڈ کرنا پڑتا ہے جسے اسکربڈ قبول بھی کرے۔ گزرتے وقت کے ساتھ اسکربڈ والوں نے ڈاکیومنٹ کا معیار بھی سخت کردیا ہے۔ پہلے تو ایویں کوئی ورڈ ڈاکیومنٹ سے بھی کام چل جایا کرتا تھا لیکن اب ایسی چیزوں پر اسکربڈ والے کہتے ہیں یہ ہمارے معیار کا ڈاکیومنٹ نہیں ہے۔
عزیزانِ من! ایک ایک کتاب کے لئے ان جھمیلوں میں پڑنے سے اچھا ہے کوئی سافٹ وئیر میسر آجائے۔۔۔
آن لائن اسکربڈ ڈاؤن لوڈر کی ویب سائٹس بنی ہوئی ہیں لیکن میرے تجربے کی حد تک کوئی سائٹ کام نہیں کررہی ہے۔
تو معزز محفلین! اگر اسکربڈ سے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کا کوئی سافٹ وئیر آپ کے تجربے میں آیا ہے تو شئیر کیجئے!
اہلیانِ کوڈ بھی اس طرح توجہ فرمائیں!!
 
فلسفی

محفلین
میں بھی ایویں کوئی ڈاکومنٹ اپ لوڈ کر کے ہی مطلوبہ کتاب حاصل کرتا ہوں :p

خود کار طریقے سے کتاب حاصل کرنا ممکن ہے یا نہیں دیکھنا پڑے گا (بظاہر ناممکن لگتا ہے کیوں کہ ویلیڈیشن سرور سائڈ پر ہے، خیر وقت نکال کر دیکھتا ہوں اس کو ان شاءاللہ)
 
جان

میں نے اس سائٹ سے چند کتابیں ڈائنلوڈ کی ہیں۔ ویسے زیادہ تر کتابیں مجھے اس سائٹ سے مل جاتی ہیں۔
 
میں بھی ایویں کوئی ڈاکومنٹ اپ لوڈ کر کے ہی مطلوبہ کتاب حاصل کرتا ہوں :p

خود کار طریقے سے کتاب حاصل کرنا ممکن ہے یا نہیں دیکھنا پڑے گا (بظاہر ناممکن لگتا ہے کیوں کہ ویلیڈیشن سرور سائڈ پر ہے، خیر وقت نکال کر دیکھتا ہوں اس کو ان شاءاللہ)
جان بھائی نے جو ویب سائٹ کا حوالہ دیا ہے اس کا طریقہ کار ذرا دیکھیے کہ کس طرح ڈاؤن لوڈ کرتی ہے۔ شاید آپ کچھ رہنمائی کرسکیں۔
میں نے اس سائٹ سے چند کتابیں ڈائنلوڈ کی ہیں۔ و
 
عباس رضا

محفلین
راشد اشرف بھائی نے اپنے عظیم پروجیکٹ کے تحت اسکین شدہ کتب اسکربڈ ہی پر ڈالی ہیں، شاید وہ بہتر بتا سکیں۔
مثلاً اس لڑی کی کتب:
بچوں کے ناول، بچوں کی دنیا ۔ ۔ ۔۔
آخری جو کتابیں اسکربڈ سے ڈاؤن لوڈ کی ہیں وہ راشد اشرف بھائی کی ہی اپ لوڈ کردہ ہیں:):):)
 
دوست

محفلین
اس سے ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ یہی تھا، کچھ اپلوڈ کرو۔ اب کیا صورتحال ہے معلوم نہیں۔
 
رانا

محفلین
وقت نکال کر دیکھتا ہوں اس کو ان شاءاللہ)
دو نمبر کام کریں گے اور ساتھ انشاء اللہ۔:)
اللہ میاں تو کبھی نہیں چاہے گا کہ آپ اپنے اوزار ہتھوڑا چھینی لے کر ان کی ویب سائٹ پر ٹوٹ پڑیں اور اندر سے بزور کتابیں اڑا لیں۔:)
 
لو جی یہ دوسرا تکنیکی فتوی آ گیا ہے۔ ریختہ ڈاؤنلوڈر پر بھی ایسی ہی جلی کٹی سننے کو ملی تھیں، اب اگر ٹول بنا بھی تو ذاتی استعمال کے لیے رکھوں گا، شئیر نہیں کروں گا :arrogant:

ویسے ان شاء اللہ دو نمبر کام کے لیے نہیں بلکہ وقت نکال کر اس کہ تفصیل دیکھنے کے لیے کہا تھا۔ کیونکہ یہ اللہ ہی جانتا ہے کہ اتنی مہلت میرے پاس ہے یا نہیں :)
 
بھائی آپ شوق سے بنائیں اور شئیر کریں ہم تو بس انشاء اللہ والی ستم ظریفی پر رہ نہ پائے۔:)
 
Top