اسکربڈ (Scribd) سے کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کا سافٹ وئیر درکار

فلسفی

محفلین
scribd پر فائلز مختلف فارمیٹ میں موجود ہیں۔ فوری طور پر ابھی ایک گندہ مندا سا سکرپٹ لکھا ہے۔ جو تصویری شکل میں موجود ڈاکومنٹس کو ڈاونلوڈ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
uc

جس جگہ سے یہ پروگرام چلایا جائے گا اسی ڈائریکٹری میں files کے نام سے ڈائریکٹری بن جائے گی۔ جس میں تمام تصویری فائلز ڈاونلوڈ ہوجائیں گی۔ ابھی بہت ابتدائی نوعیت کا پروگرام ہے۔ آہستہ آہستہ وقت نکال کر اس میں فیچرز شامل کرتا رہوں گا۔
فائل یہاں سے حاصل کیجے۔
 
عباس رضا

32 بٹ میں نہیں;)؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
زبردست جناب! ریختہ ڈاؤنلوڈر اور آن لائن اردو او سی آر کے بعد ایک اور بہترین کاوش پر مبارک باد وصول کر یں۔
ابھی نسیم حجازی والے ربط پر آزما کر دیکھا ہے۔ درست کام کر رہا ہے :)
نوٹ: تصاویر کے علاوہ عام متن والی کتب پر فی الحال کام نہیں کر رہا۔
 
آخری تدوین:

عباس رضا

محفلین
میں 64 بِٹ نہ ہونے کی وجہ سے آزما نہیں سکا:disapointed: لیکن ریختہ ڈاؤن لوڈر کو دیکھتے ہوئے غائبانہ تعریف کرتا ہوں:sneaky:! بہت زبردست اسکربڈ ڈاؤن لوڈر:thumbsup:! بہت عمدہ:music:!
آج اور کل میں ہم نے ریختہ ڈاؤن لوڈر سے کوئی 18 کتابیں ڈاؤن لوڈ کی ہیں۔:):):)
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
ہاں یار یہ بتانا بھول گیا تھا۔ جان بوجھ کر 64 بٹ میں رکھا ہے۔ ابھی والا ورژن تو 32 بٹ میں چل جائے گا لیکن جب پی ڈی ایف بنانا ہوگی تو میموری کی ضرورت کی وجہ سے 64 بٹ ورژن ہی درست کا کرے گا۔ اگر یہی ورژن 32 پر چاہیے تو اپ لوڈ کردیتا ہوں؟
 
فلسفی

محفلین
بہترین!!!
32 بٹ میں واقعی میموری کا مسئلہ ہورہا ہے۔
اس کو بہتر انداز میں حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ کیونکہ ابھی بہت ہی جلدی میں کوڈ لکھا ہے، جس میں میمیوری کو درست انداز میں استعمال نہیں کیا۔ اگلے ورژن میں ممکن ہے یہ مسئلہ نہ آئے۔
 
فلسفی

محفلین
ٹیکسٹ فائلز کے ساتھ بہت مسئلے مسائل ہیں۔ اے پی آئے سے جو ڈیٹا سکرائبڈ کے سرور سے آتا ہے اس میں سی ایس ایس شامل ہوتی ہے۔ سی ایس ایس ڈیلیٹ کرنے سے بالکل سادہ ٹیکسٹ حاصل ہوتا ہے، کتابی شکل نہیں بن پاتی۔ ویسے ابھی تصویری یا ٹیکسٹ (متن) کی سپورٹ شامل کردی ہے لیکن متن والی آپشن ۱۰۰ فیصد شاید کام نہ کرے، لیکن شاید ۸۰، ۹۰ فیصد کام چل جائے گا۔

uc

جدید فائل یہاں سے حاصل کیجیے۔
 
جان

زبردست۔ بس ایک گزارش ہے اگر ممکن ہو تو اس کی سرور اینڈ پہ آنلائن ورژن بن جائے تو ہر آپریٹنگ سسٹم میں استعمال کرنے میں آسانی رہے گی۔ یہ فرمائش نہیں ہے بس ایک آپشن ہے اگر ممکن ہو تو۔
 
جزاک اللہ۔ تصویری ڈاکومنٹس کی حد تک بہترین کام کر رہا ہے۔
 
فلسفی

محفلین
زبردست۔ بس ایک گزارش ہے اگر ممکن ہو تو اس کی سرور اینڈ پہ آنلائن ورژن بن جائے تو ہر آپریٹنگ سسٹم میں استعمال کرنے میں آسانی رہے گی۔ یہ فرمائش نہیں ہے بس ایک آپشن ہے اگر ممکن ہو تو۔
جی میں دیکھتا ہوں۔ کور انجن ڈاٹ نیٹ میں ہے اس لیے اے ایس پی ڈاٹ نیٹ میں ویب کے لیے فرنٹ اینڈ لکھا جا سکتا ہے لیکن اس کو پھر آئی آئی ایس سرور پر ہوسٹ کرنا پڑے گا۔

جزاک اللہ۔ تصویری ڈاکومنٹس کی حد تک بہترین کام کر رہا ہے۔
ٹیکسٹ والی آپشن بھی ٹھیک کام کر تی یے لیکن شاید اس کی پی ڈی ایف درست نہ بنے اور ڈاکومنٹ کے صفحات کی تصویری شکل شاید ایک سمت سے کٹ جاتی یے (اس کا حل ذہن میں ہے، وہ بھی ان شاء اللہ جلد شامل کردوں گا)۔ لیکن بہت سے ٹیکسٹ ڈاکومنٹس کی فارمیٹنگ کا ابھی کوئی حل سمجھ نہیں آرہا، اس کے لیے ایک آپشن یہ رکھی جاسکتی ہے کہ سارا مواد کتابی شکل کے بجائے ٹیکسٹ فائل میں نکال لیا جائے۔
 
فلسفی صاحب میرے پاس مسلہ کررہاہے۔ مسلہ کی تفصیل یہ ہے۔ کتاب کا نام موصول نہیں ہوا اوراس کےبعد چار پیجز ڈاؤنلوڈ کرکے کہتا کہ ڈاؤنلوڈ مکمل ہوگئی ہے ۔ برائے کرم کوئی طریقہ بتائے
 
Top