(ص51)
۵۔ مختلف تنقیدی کتابیات، کٹیلاگ، قومی کتابیات، عام فہرست کتب، رسائل و اخبارات، میں شائع ہونے والے تبصرہ سے مناسب کتب منتخب کرنا۔
۶۔ مختلف مضامین پر مطلوبہ کتب کی فہرست تیار کرنا۔
۷۔ کتب فروشوں اور ناشروں کے ذخیرہ کتب کا معائنہ کرنا۔
۸۔ مطلوبہ کتب کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنا اور آڈر تیار کرنا۔
۹۔ کتب فروشوں اور ناشروں سے خریداری کتب کے لیے کمیشن اور دیگر معاملات طے کرنا۔
۱۰۔ خریداری کے لیے آڈر دینا اور مواد کو جانچ کر وصول کرنا۔
۱۱۔ غیر وصول شدہ مواد کے حصول کے لیے سعی کرنا۔
۱۲۔ تمام بلوں کو چیک کرنا اور ان کی ادائیگی کرنا۔
۱۳۔ تمام وصول شدہ مواد کو داخلہ رجسٹر میں درج کرانا۔
تیاری مواد
۱۔ درجہ بندی اور کٹیلاگ سے متعلق پالیسی مرتب کرنا۔
۲۔ درجہ بندی اور کٹیلاگ سازی سے متعلق تمام ضروری کتب اور مواد کو فراہم کرنا۔
۳۔ کتب خانہ کے تمام مواد کا کٹیلاگ تیار کرنا اور درجہ بندی کے مطابق اس کو الماریوں میں ترتیب دینا۔
۴۔ طلباء کو کٹیلاگ استعمال کرنے کا طریقہ بتانا۔
اجراء کتب
۱۔ اجراء کتب کے لیے اصول و ضوابط مرتب کرنا۔
۲۔ تمام طلباء، اساتذہ اور دیگر قارئین کی رکن سازی کرنا، اجرائے کتب ۧکے لیے کارڈ جاری کرنا اور ضروری ہدایات سے آگاہ کرنا۔
۳۔ اجرائے مواد کی اعداد و شمار روزانہ، ماہانہ اور سالانہ جمع کرنا۔
اگلا ٹیگ
سید مقبول شیرازی زلفی بھائی