اس دفعہ رمضان کتنے دنوں کا ہو گا؟

اس دفعہ رمضان کتنے دنوں کا ہو گا؟

  • Total voters
    6
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلامُ علیکم

اس دفعہ رمضان کتنے دنوں کا ہو گا؟

رائے شماری عید سے چند دن قبل بند ہو جائے گی :)
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

رائے شماری ہے کہاں؟

یہاں کے کیلنڈر کے مطابق رمضان 29 دن کا ہو گا۔ یکم اگست سے 29 اگست تک۔ 30 اگست کو انشاء اللہ عید ہو گی۔
 
میم نون

محفلین
اُس وقت رائے شماری لکھ رہا تھا جب آپ نے پیغام لکھا۔

اچھا، مجھے لگتا ہے کہ شائد 30 دن کا ہو :)
 
عثمان

محفلین
ہمارے یہاں اکثریت تو حسابی کیلنڈر پر چلتی ہے۔ رمضان اس بار ۲۹ دنوں کا ہے۔ اس میں رائے شماری اور گمان کی گنجائش ہی نہیں۔
میرا خیال تھا کہ یورپ میں بھی یہی سسٹم ہے۔ لیکن شائد آپ ابھی تک چاند دیکھنے والے مولویوں کی ہی پیروی کررہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عثمان بھائی یہاں تو چاند دیکھے کر ہی اعلان ہوتا ہے۔ ہوتا بھلے ہی حکومت کی طرف سے ہے لیکن چاند ایک ہی دن ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
عثمان بھائی یہاں جو اُم القریٰ کی طرف سے قمری تاریخوں کا کیلنڈر چھپتا ہے، یہ اسی پر عمل کرتے ہیں۔ اس سال کے کیلنڈر میں رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہے۔
 
عثمان

محفلین
یعنی سعودی عرب میں بھی حسابی کیلنڈر ہی رائج ہوا نا۔ یعنی وہ ایک دن پہلے چاند کی رویت پر اصرار نہیں کرتے۔ محض چاند کے مدارج کی پیروی کر رہے ہیں جیسے حسابی کیلنڈر میں کی جاتی ہے۔
حیرت ہے کہ پاکستان میں اب تک اس سائنسی طریقہ سے استفادہ کیوں نہیں کیا گیا حالانکہ اب تو اسے سعودی سند بھی حاصل ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں چاند دیکھتے اسلامی طریقے سے ہی ہیں اور اس کے بعد اعلان بھی کرتے ہیں جو کہ عموماً اسی حساب سے ہوتا ہے جس حساب سے کیلنڈر چھپا ہوتا ہے۔ شاذ و نادر ہی کبھی ایسا ہوا ہو کہ ان کی اور چاند کی تاریخ میں فرق ہوا ہو۔ اگر کبھی ہوا بھی ہے تو اگلے مہینے یہ ایک بڑھا کر یا گھٹا کر کیلنڈر والی تاریخ لے آتے ہیں۔
 
میم نون

محفلین
ہمارے یہاں اکثریت تو حسابی کیلنڈر پر چلتی ہے۔ رمضان اس بار ۲۹ دنوں کا ہے۔ اس میں رائے شماری اور گمان کی گنجائش ہی نہیں۔
میرا خیال تھا کہ یورپ میں بھی یہی سسٹم ہے۔ لیکن شائد آپ ابھی تک چاند دیکھنے والے مولویوں کی ہی پیروی کررہے ہیں۔

جی ہمارے یہاں ایسا نہیں ہوتا، اب بھی جو کیلنڈر رمضان کے چھپے ہیں وہ تیس دنوں کے ہیں۔
حسابی کیلنڈر بنانا ایک اچھی بات ہے لیکن جیسا کہ شمشاد بھائی نے فرمایا ہے اس میں بھی کبھی غلطی ہو جاتی ہے، ہاں اکثر درست ہوتا ہے لیکن سو فیصد نہیں۔

ہم چاند دیکھنے والے "مولویوں" کی پیروی نہیں کرتے بلکہ اسلام میں جو حکم ہے اسکی پیروی کرتے ہیں ;)
 
حساب میں کبھی غلطی نہیں ہوتی۔ حسابی کیلنڈر غلط ہوسکتا ہے کہنا ہی بے وقوفی ہے۔ ہاں اگر آپ کو ننگی آنکھ سے اپنے علاقے میں چاند نظر نہ آئے اور آپ اس بنیاد پر کیلنڈر ادھر ادھر کر لیں تو اور بات ہے۔ یہاں حساب غلط نہیں بلکہ آپ رویت کی ریت سے چمٹے ہوئے ہیں۔ ازمنہ قدیم میں ننگی آنکھ سے چاند دیکھنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ تھا۔ آجکل جدید آسٹرانومی اور ریاضی دستیاب ہے۔ ان جدید وسائل اور علوم کو نظر انداز کرکے رویت کی ریت سے چمٹا رہنا مولوی کی روایت ہے۔
قرآن میں حکم اپنے قمری کیلنڈر کو چاند کے حرکات کے مطابق کرنے کا ہے۔ کیسے کرنا ہے اس پر قرآن کوئی اصرار نہیں کرتا۔ بس عقلی طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ جس قدر ہوسکے اپنا قمری کیلنڈر چاند کی حرکت اور مدارج کے موافق کرو۔ اب یہ کام جدید علوم سے کرنا چاہتے ہیں یا ماضی کی روایات سے۔ آپ کی مرضی۔
 
Top