ہمارے یہاں اکثریت تو حسابی کیلنڈر پر چلتی ہے۔ رمضان اس بار ۲۹ دنوں کا ہے۔ اس میں رائے شماری اور گمان کی گنجائش ہی نہیں۔
میرا خیال تھا کہ یورپ میں بھی یہی سسٹم ہے۔ لیکن شائد آپ ابھی تک چاند دیکھنے والے مولویوں کی ہی پیروی کررہے ہیں۔
جی ہمارے یہاں ایسا نہیں ہوتا، اب بھی جو کیلنڈر رمضان کے چھپے ہیں وہ تیس دنوں کے ہیں۔
حسابی کیلنڈر بنانا ایک اچھی بات ہے لیکن جیسا کہ شمشاد بھائی نے فرمایا ہے اس میں بھی کبھی غلطی ہو جاتی ہے، ہاں اکثر درست ہوتا ہے لیکن سو فیصد نہیں۔
ہم چاند دیکھنے والے "مولویوں" کی پیروی نہیں کرتے بلکہ اسلام میں جو حکم ہے اسکی پیروی کرتے ہیں