اس سال کہاں کی سیر کا ارادہ ہے؟

یاز

محفلین
کچھ روشنی انباکس میں سٹیں اگلے ہفتے جانے کا ارادہِ مصمم ہے کدھر کو نکلا جائے تولی پیر یا پھر تاؤ بٹ؟
تولی پیر ہی ہو آئیں۔ تاؤبٹ وغیرہ جولائی اگست میں زیادہ بہتر رہیں گے۔
تاہم تولی پیر اور تاؤبٹ کا تقابل زیادتی پہ محمول کیا جا سکتا ہے۔
 

یاز

محفلین
یاز صاحب ایک سادہ سا سوال ہے (گو غلط لڑی میں ہے) کہ جب واپس ہی آنا ہوتا ہے تو پھر انسان کسی سفر وغیرہ پر جاتا ہی کیوں ہے؟ :)
اس لئے کہ واپس آنا یا آنے کی چاہ کرنا انسان کی سرشت میں ہے۔
کہنے دیجئے کہ بہت سے سفر فقط واپس آنے کا تلذذ محسوس کرنے کے لئے ہی کئے جاتے ہیں۔
 
پچھلے سال سے ہی خود تو سوچ ہی رہا ہوں، مگر اصل کام مسز کو راضی کرنا ہے۔ وہ چھوٹے بچوں کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں جانے پر مطمئن نہیں ہیں۔ کوشش جاری ہے۔ :)
اب تو کوشش کی گنجائش بھی نہیں رہی۔ :-(
زیادہ سے زیادہ امکان سالے کی منگنی کے سلسلہ میں منگلا کینٹ جانے کا ہے۔
 
Top