فاتح
لائبریرین
سوچا تو تھا کہ اس کا جواب بھی نستعلیق انگریزی میں ہی لکھوں گا لیکن تم پر ترس آ گیااوکے وٹس دا ڈفرنس بٹوین نظم اینڈ غزل فاتح بھائی
غزل کا ہر شعر مختلف اور اپنی ذات میں مکمل مضمون لیے ہوئے ہوتا ہے۔ اس کا پہلا شعر (مطلع) ہم قافیہ و ہم ردیف ہوتا ہےاور غزل کے تمام اشعار کے دوسرے مصرعے ہم قافیہ و ہم ردیف ہوتے ہیں یعنی مطلع کے دونوں مصرع ہم قافیہ و ہم ردیف لیکن بعد کے اشعار کے صرف دوسرے مصرعے۔
نظم ایک ہی مضمون کو تسلسل میں بیان کرتی ہے اور اس کے اشعار کے لیے ضروری نہیں کہ وہ تمام کے تمام ایک ہی ردیف و قافیہ میں ہوں بلکہ ہر شعر مختلف قافیہ ردیف کے ساتھ لیکن شعر کے دو مصرعے آپس میں ہم قافیہ و ہم ردیف ہو سکتے ہیں