تعارف اس فورم کا مقصد!

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
میرا نام سیما علی میں آپ لوگوں کی محفل میں پہلی بار آئ ہوں بہت زیادہ اصول و ضوابط سے واقفیت نہی انشااللہ آپ سب کے ساتھ آہستہ آہستہ کچھ نہ کچھ سیکھ لوں گی امید ہے کہ آپ غلطی کی اصلاح کریں گے ضرور،میں بڑے عرصے سے آپ سب کی تحریریں پڑھ کر محظوظ ہوتی رہتی ہوں الُُلّہ سے دعا ہے کہ سلامت رہیں اُردو محفل کو رونق بخشنے والے۔۔۔
 
آخری تدوین:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ۔
میں بھی یہاں نیا ہوں، اردو ادب سے بہت محبت کرتا ہوں، جب گوگل پر یہ ویب سائٹ ملی تو دل کو نہایت خوشی ہوئی. امید ہے یہاں سب کے ساتھ خوشگوار وقت گزرے گا.
جی جی بالکل۔
ذاتی سوال پر معذرت خواہ ہوں۔
آپ کے نام میں ماہر تخلص وغیرہ ہے، کوئی قومیت یا کچھ اور؟
 
سید رافع

محفلین
وعلیکم السلام سیما صاحبہ۔ خوش آمدید۔

محفل کا مقصد اردو زبان اور ادب کا فروغ ہے۔ ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اردو کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی کے پروجیکٹس کیے جائیں۔ جیسا کہ اردو فونٹ یا خط۔

محفل پر زمروں کی ایک طویل فہرست ہے جہاں محفلین اپنی پسند کے زمرے میں مراسلے لکھتے ہیں۔ ایک دوسرے سے سیکھتے سکھاتے ہیں۔

کچھ زمرے شاعری کی اصلاح کے لیے مخصوص ہیں۔ جہاں منجھے ہوئے اساتذہ نئے شعراء کے کلام کو وزن عروض اور دیگر تکنیکی پہلوں سے جانچتے ہیں۔ آپ اپنی لکھی نثر اور شاعری مخصوص زمروں میں شامل کر سکتی ہیں۔

آپ چاہیں تو اپنی من پسند اسکین کتاب کو مخصوص زمروں میں اپنی لڑی بنا کر لکھ سکتی ہیں۔ مثلا اگر مثنوی مولانا روم محفل پر موجود نہ ہو تو آپ اسکے ٢٧ ہزار اشعار اردو ترجمے کے ساتھ شریک محفل کر سکتی ہیں۔

اپنے سفر نامے بھی آپ لکھ سکتی ہیں اور خوبصورت مناظر کی تصاویر بھی شریک محفل کر سکتی ہیں۔

محفل میں بعض جب عام لڑیوں سے تھک جاتے ہیں تو کچھ گیمز بھی کھیلتے رہتے ہیں۔ جو تفریح کے ساتھ ساتھ ذہنی مشق بھی فراہم کرتا ہے۔ ان میں اشعار، قرآن کوئز اور بہت کچھ ہے۔
 
رافع صاحب
بہت شکریہ حوصلہ افزائ کا۔ ابھی کچھ چیزیں سمجھ میں آتیں ہیں اور کچھ نہی آتیں آہستہ آہستہ سمجھ جاؤں گی آپ کی گائڈنس ضرور چاہئے رہے گی مجھے ٹیکنالوجی سمجھنے میں تھوڑی دشواری تھوڑے دن اور ہوں گے تو انشاء الللہ ٹھیک ہو جائےگا آپ کا اور عدنان صاحب کا تعاون درکار رہے گا میں آپ ویب آرگنائز ئشن کی بہت دلدادہ ہوں۔اللہ سلامت رکھے اردو سے محبت کرنے والوں کو آمین
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید سیما علی صاحب :)
اردو محفل کو کیسے ڈھونڈا؟ اور یہاں تک کیسے رسائی حاصل ہوئی؟کچھ اس بابت بتائیے. :)
 
سیما علی

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید سیما علی صاحب :)
اردو محفل کو کیسے ڈھونڈا؟ اور یہاں تک کیسے رسائی حاصل ہوئی؟کچھ اس بابت بتائیے. :)
لاریب صاحبہ!!!!
السلامُُ علیکم
جیتی رہیے۔۔۔ایک دن میں سرچ کر رہی تھی تو مجھے آپکی اردو بلکہ ہماری اردو ویب نظر آئی جیسے جیسے پڑھتی گئی گرویدہ ہوتی گئی اور پھر اب یہ حال ہے کہ اردو ویب کے بغیر صبح نہی ہوتی فجرنماز کے بعد سب سے پہلے ویب کا دیدار ہوتا ہے ۔اللہ آپ سب کو اچھا رکھے بڑی اپنائیت ہوتی ہے آپ سب کی گفتگو میں اور ساتھ ساتھ ادب و احترام بھی مَلْحُوظِ خاطِر رہتا ہے فی زمانہ یہی سب سے خاص بات ہے جو مجھے اس طرف کھینچ لائی ہے ۔۔۔سب ہی اچھے لوگ ہیں خوش رہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top