تعارف اس فورم کا مقصد!

الف عین

لائبریرین
سیما علی محفل میں اچھا اضافہ ثابت ہو ہی چکی ہیں، دس ہزاری منصب دار۔
اب تفصیل بتائیں کہ کہاں کی پیدائش اور تعلیم ہے؟ کہاں تک تعلیم ہے، کچھ شوہر نامدار کا تعارف، کس بینک سے رٹائر ہوئی ہیں وغیرہ وغیرہ
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں بھی آپا کو خوش آمدید نہیں کہہ سکا تھا :)
ہمارے ہاں جیسے عام معمول ہے اگر عید گزر جانے کے بعد کوئی قرابت دار مل جائے تو کہتے ہیں "گزشتہ عید مبارک" بالکل ویسے ہی آپا کو میری طرف سے گزشتہ خوش آمدید :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سیما آپی دیر سے ہی صحیح، اردو محفل میں خوش آمدید۔
"سہی" ہوتا ہے
میرا ماننا ہے اصلاح میں تعمیر کا جذبہ ہونا چاہیے طنز و طعن کا نہیں، لیکن پھر بھی میری کیا اوقات کہ میں اصلاح کر سکوں مگر اس کو ایک بھائی ایک دوست کی طرف سے نشاندہی سمجھیں
 

شمشاد

لائبریرین
"سہی" ہوتا ہے
میرا ماننا ہے اصلاح میں تعمیر کا جذبہ ہونا چاہیے طنز و طعن کا نہیں، لیکن پھر بھی میری کیا اوقات کہ میں اصلاح کر سکوں مگر اس کو ایک بھائی ایک دوست کی طرف سے نشاندہی سمجھیں
بجا فرمایا، مجھ سے غلطی ہوئی۔ اصلاح فرمانے کا شکریہ۔
 

سیما علی

لائبریرین
اُستادِ محترم جب سوال پوچھیں تو اچھے اچھے بغلیں جھانکنے لگتے ہیں پھر سیما علی کی کیا مجال سب سے پہلے آپ کی خدمت میں ہمارا دست بستہ آداب ۔۔۔
ہماری جائے پیدائش کراچی ہے اپنے والدین کی پہلی اولاد ہونے کے ناطے بہت نازونعم سے پرورش ہوئی لیکن لاڈوپیار نے نے قعطناً بگاڑ نہیں کیا کیو ں کہ اباّجان کے لاڈ پر اماّں کی ڈانٹ ہمیشہ بھاری رہی اور تربیت کے معاملے ہمیشہ بڑے کو ہی اپنے آپ کو مثال بنانا پڑتا پڑھنے میں ہماری کوشش رہی کے کلاس کے پہلے پانچ نمبروں میں رہیں ۔میٹرک فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا انٹرمیڈیٹ پاس کیا وہ بھی فرسٹ ڈویژن میں اباّجان کی علالت کی وجہ سے آگے بی اے میں داخلہ تو لے لیا لیکن تعلیم جاری رکھنا مشکل لگا تو حبیب بینک لمیٹڈ جو پاکستان کا سب سے بڑا بینک تھا اور ہے بھی ہمیں اب بھی اپنے ادارے سے بہت محبت ہے اپلائی کیا ۔خوش قسمتی سے ٹسٹ اور انڑویو کے بعد اپانٹمنٹ لیٹر مل گیا اور اس طرح ہماری نوکری کی ابتدا ہوگئی ۔نوکری کے ساتھ ساتھ ہم نے اپنی تعلیم جاری رکھے پہلے گریجوئشن پھر ماسٹرز اور ایم بی اے ایچ آر او مارکیٹنگ میں ساتھ ساتھ IBP Exam دئیے اور ڈپلومہ بینکنگ امتحان پاس کئیے ۔جسکی وجہ سے ترقی کے موقعہ مل سکے ۔ہم نے ایچ بی ایل کلرک کی پوسٹ سے کیریر کا آغاز کیا اور مارچ 2019 میں بحیثیت وائس پریذیڈنٹ ریٹائرمنٹ ہوئی ۔شکر ہے اُس مالکِ برحق کا اُس نے عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ دی۔۔اُستادِ محترم ابھی روداد یہیں تک رکھتے ہیں آہستہ آہستہ باقی ذاتی زندگی پر بھی بات کرتے ہیں۔۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
آپا جی معذرت اپنی جگہ مگر ہم آپ کی آمد سے خوش ہیں یہ یقین دلانے کی ضرورت تو نہیں مگر چونکہ دھاگہ سامنے آچکا ہے تو۔۔۔۔۔ہم بھی کہے دیویں۔۔۔
خوش آمدید ۔۔۔۔خوش آمدید۔۔۔۔:rolleyes:
 

سیما علی

لائبریرین
آپا جی معذرت اپنی جگہ مگر ہم آپ کی آمد سے خوش ہیں یہ یقین دلانے کی ضرورت تو نہیں مگر چونکہ دھاگہ سامنے آچکا ہے تو۔۔۔۔۔ہم بھی کہے دیویں۔۔۔
خوش آمدید ۔۔۔۔خوش آمدید۔۔۔۔:rolleyes:
بھیا آپ سب کی محبت اور حوصلہ افزائی ہمارا اثاثہ ہے ورنہ ؀
ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھے
 
Top